مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:مسجد کی پرانی چیزوں کو کیا فروخت کیا جا سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر ایسی چیزیں اس مسجد میں استعمال کے قابل نہ ہوں اور کسی اور مسجد میں بھی استعمال نہ کر سکیں تو ان چیزوں کے بدلے ایسی چیزیں خریدیں جو مسجد کے لئے فائدہ مند ہوں تو وہ جائز ہیں۔ واللہ العالم
سوال:کیا مسجد میں عورتیں اور مرد اکھٹے امام کے پیچھے نماز جماعت پڑھ سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسا کرنا جائز ہے بشرطیکہ عورتیں مردوں سے پیچھے کھڑی ہوں اور اگر پہلو میں ہوں تو مردوں اور عورتوں کے درمیان پردہ ہو۔واللہ العالم
سوال:کیا سجدہ گاہ کے بغیر نماز پڑھ سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز ہو سکتی ہے لیکن ایسی چیز پر سجدہ کیا جائے کہ جس پر سجدہ کرنا جائز ہو جس کی تفصیل آپ ہماری توضیح المسائل میں دیکھ سکتے ہیں۔واللہ العالم
سوال:ہم شیعہ پاؤں سے وضو کیوں شروع کرتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ چند لوگ وضو سے پہلے اپنے پاؤں کو نجاست سے یا گندگی سے پاک کرنے کے لئے دھوتے ہیں اور پھر خشک کرتے ہیں اور یہ عمل وضو کا حصہ نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:آیت اللہ سے سوال ہے میرا کہ نماز میں علی ولی اللہ پڑھنا چاہیے یا نہیں اگر نہیں تو کیوں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز کی حالت میں قنوت،رکوع ،اور سجود کے اندر دعا کی صورت میں شہادت ولایت امیر المومنین علیہ السلام کے ساتھ باقی آئمہ علیہم السلام کی ولایت کی گواہی جائز بلکہ مستحب اور باعث ثواب ہے لیکن شرعی طور پر نمازکے اندر تشہد کی حالت میں شہادت ثالثہ کا جواز ثابت نہیں ہے اور اپنی مرضی اور خواہش سے ایساکرنے سے نماز باطل ہو جاتی ہے۔واللہ العالم
سوال:نماز میں اذان اور اقامت کہنا لازمی ہے؟ کیا قضاء نماز پڑھتے ہوئے اذان اور اقامت چھوڑی جا سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر چند نمازیں اکٹھی پڑھنی ہوں تو ایک اذان اور ہر نماز کے ساتھ اقامت کافی ہے۔واللہ العالم
سوال:وہ کون کونسے غسل ہیں جن کے ساتھ نماز کے لئے وضو ضروری نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ صرف غسل جنابت کے ساتھ نماز ادا کی جا سکتی ہے۔واللہ العالم
سوال:غسل حیض کے ساتھ وضو کے بغیر نماز پڑھی جا سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ وضو کے بغیر نماز نہیں پڑھی جا سکتی۔واللہ العالم
سوال:کیا زنجیر زنی اور قمہ زنی کے بعد درد کی شدت اور زخموں سے خون رسنے کی وجہ سے نماز ترک کی جا سکتی ہے؟کیونکہ عام طور پہ لوگ اس حد تک ماتم کرتے ہیں کے پھر نماز پڑھنے کے قابل نہیں رہتے،کیا ایسے پرسہ دینا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسے ماتم کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے البتہ نماز کو چھوڑنا بھی جائز نہیں ہے جیسے بھی ممکن ہو بیٹھ کر نماز ادا کریں۔ واللہ العالم
سوال:میری بیوی گردن کے مہروں کی مریض ہیں ، جس کے وجہ سے وہ کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کرتی ہیں اور جھک کر سجدہ کرنے کے بجائے سجدہ گاہ کو اٹھا کر بیٹھے بیٹھے پیشانی سے لگا لیتی ہیں ، کیا ایسا کرنا درست ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ و علیکم السلام! سجدہ کی حالت میں جیسے ہاتھ رکھے جاتے ہیں اسی طرح ہاتھ رکھیں اور سجدہ گاہ کو کسی اونچی جگہ پر رکھ کر اس پر جس قدر وہ سر کو جھکا سکتی ہیں جھکا کر سجدہ کریں گی۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
37
38
39
40
41
اگلا صفحہ