مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:رات کو مجھے احتلام ہوا لیکن مجھے پتہ نہیں لگا اور فجر کی نماز پڑھی اس کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ رات کو مجھے احتلام ہوا ہے تو ایسے میں کیا میری نماز جائز ہے اور اگر جائز نہیں تو مجھے اس کی قضاء کرنی پڑے گی یا پھر کوئی کفارہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔
جواب:بسمہ سبحانہ ایسی صورت حال میں صرف نماز کی قضاء واجب ہو گی اور کوئی کفارہ واجب نہیں ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:کیا نماز کے قنوت میں اردو یا کسی اور زبان میں دعا کی جا سکتی ہے یا صرف عربی میں؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہر زبان میں دعا کر سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:واجب یا سنت نماز میں جس جس مقام پر درود پاک یعنی "اللھم صل علی محمد وآل محمد" پڑھا جاتا ہے کیا اس کے بعد"وعجل فرجھم" پڑھ سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ پڑھ سکتے ہیں لیکن اس کو درود کا جزء نہ سمجھیں۔ واللہ العالم
سوال:اپنی قضا نمازیں کیسے ادا کی جائیں جب کہ اپنی پچھلی قضا نمازوں کا تعین نہ ہو؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ اندازہ لگائیں کہ آپ سے کتنی نمازیں قضا ہوئیں ہیں فرض کریں اگر دس اور پندرہ دن کی قضا تھیں تو دس دن کی قضا کرنا واجب ہے اور احتیاط کے طور پر پندرہ دن کی قضا کریں گے اگرچہ ایک ساتھ ادا نہ کر سکتے ہوں تو قسط وار ادا کریں گے۔ واللہ العالم
سوال:قضانمازوں کے متعلق پوچھنا تھا میرے ذمے کچھ سال کی نماز باقی تھیں جن میں سے کچھ سال ادا کر دی ہیں اب یہ مجھےکنفر م نہیں ہیں کہ نمازیں پور ی ہو گئی ہیں یا باقی ہیں اس کے علاوہ میرے ذمے میری والدہ کی نمازیں بھی ہیں اب میں اپنی قضا نماز پڑھوں یا اپنی والدہ کی
جواب:بسمہ سبحانہ احتیاط کے طور پر آپ اپنی نمازیں اس قدر ادا کریں کہ آپ کو یقین ہو جائے کہ آپ کے ذمہ کوئی نماز نہیں رہی آپ اپنی نمازوں کو اپنی والدہ کی نمازوں پر مقدم کریں گے۔ واللہ العالم
سوال:کیا اس پر سجدہ کرنا صحیح ہے پلاسٹک میں سجدہ گاہ ہوتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس پر سجدہ کرنا صحیح ہے بشرطیکہ سجدہ کرتے وقت سر کو حرکت نہ آئے۔ واللہ العالم
سوال:دوران نماز قنوت کی ادائیگی کے بعد ہاتھوں کو چہرے پر پھیرنا کیا حکم رکھتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ قنوت کی ادائیگی کے بعد ہاتھوں کو چہرے پر پھیرنا جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر باجماعت نماز کی آخری رکعت میں مولانا صاحب ایک سجدہ بھول گئے، اور نماز ختم ہو گئی، تو کیا نماز دوبارہ پڑھنا پڑے گی کہ نہیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ اس صورت میں جس نے دوسرا سجدہ نہیں کیا وہ قضاء کرے گا جب بھی یاد آ جائے لیکن با وضو ہو کر بجا لائے گا اور دو سجدہ سہو بھی بجا لائے گا۔ واللہ العالم
سوال:اگر سجدہ سہو پیش نماز پر واجب ہو جائے کہ پیش امام ہی نے چار کی بجائے پانچ رکعات پڑھی ہوں تو کیا سجدہ سہو میں بھی جو مقتدی پیش نماز کی اقتداء کریں تو یہ جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جس کسی کو بھی یقین ہو جائے کہ پانچ رکعات پڑھی ہے تو اس کی نماز باطل ہو گی اور دوبارہ نماز پڑھنی ہو گی۔ واللہ العالم
سوال:کم ازکم ہاتھ کے انگوٹھے کے سرے کے مطابق ہونی چاہیے۔ واللہ العالم مغرب کی تیسری رکعت اور ظہر، عصر اور عشاء کی آخری دو رکعتوں میں تسبیحات اربعہ کے بعد استغفر اللہ کہنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ مستحب ہے اور احتیاط اس میں ہے کہ اسے ترک نہ کیا جائے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
17
18
19
20
21
22
23
24
اگلا صفحہ