مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:میں ایک ہسپتال میں نوکری کرتا ہوں اور وہاں ایک مسجد ہے جس کے دروازہ کے ساتھ ایک کھڑکی بھی ہے جو کہ شیشہ کی ہے جب میں نماز پڑھتا ہوں تو میرا اور باقی لوگ وہاں مسجد کے صحن میں نماز پڑھتے ہیں ان کا عکس سامنے آ جاتا ہے جہاں تک میں نے پڑھا ہے کہ تصویر کا سامنے ہونے سے نماز نہیں ہوتی؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کی نماز درست ہے لیکن نماز کے دوران تصویر کی طرف توجہ نہ دیں۔ اور جو ہمارا فتوی ہے کہ نماز پڑھتے وقت کسی ذی روح کی تصویر نمازی کے سامنے نہ ہو اس سے مراد وہ تصویر ہے کہ جو ثابت ہوتی ہے فوٹو کی صورت میں یا سکچ یا کڑھائی ہوئی تصویریں وغیرہ ہیں۔ واللہ العالم
سوال:اگر سامنے شیشہ ہو اس میں تصویر نظر آتی ہو کیا نماز پڑھی جا سکتی ہے وہاں؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسی صورت میں نماز پڑھنا جائز ہے لیکن وظیفہ شرعی یہ ہے کہ اس صورت کی طرف توجہ نہ دی جائے۔ واللہ العالم
سوال:’’نظام ولایت کی حفاظت نماز سے واجب تر ہے‘‘ یہ ایک اشتہار پر امام خمینیؒ کی طرف جملہ منسوب کیا گیا ہے۔ کیا ایسا لکھنا صحیح ھے؟
جواب:بسمہ سبحانہ سب اعمال سے مہم نماز ہے جیسا کہ روایات سے ثابت ہے البتہ آئمہؑ کی ولایت کا عقیدہ اصول مذہب میں ہے عقیدہ واجب ہے لیکن اعمال شرعیہ میں نماز سب سے افضل عمل ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا اگر نماز شفع اور ایک رکعت نماز وتر پڑھی جائے تو نماز شب ہو جاتی ہے؟ اور کیا مغربین کے بعد نماز شب پڑھی جا سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسا کرنے سے انسان مکمل نماز شب کے ثواب کا مستحق نہیں ہو گا اور نماز شب کا وقت نیمہ شب کے بعد اور اذان صبح سے پہلے تک ہے اور جو شخص نماز صبح سے پہلے کم از کم چار رکعات نماز شب ادا نہ کر سکا ہو اسے چاہیے کہ نماز صبح ادا کرے اور اس کے بعد نماز شب کی قضاء کرے اور اگر چار رکعات پڑھ چکا ہے اور اس کے بعد نماز صبح کا وقت آیا ہے تو نماز تہجد کو پورا کرے، اس طریقے سے کہ نماز صبح کا وقت ضائع نہ ہو۔واللہ العالم
سوال:اگر کوئی چار رکعت میں کوئی رکوع بھول جائے اور نماز کے بعد پتہ چلے کیا نماز دوباررہ پڑھی جائے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسی صورت حال میں نماز دوبارہ پڑھی جائے گی۔ واللہ العالم
سوال:اگر ہاتھ کا انگوٹھا نہ ہو تو سجدہ کیسے کیا جائے گا ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر دائیں ہاتھ کا انگوٹھا نہیں ہے تو بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر سجدہ کریں اگر بائیں ہاتھ کا بھی انگوٹھا نہیں ہے تو بقیہ انگلیوں کی پشت پر کریں گے۔ واللہ العالم
سوال:ہاتھ کی پشت پر سجدہ کرنے کا سنا ہے بلکہ میں خود اپنے آفس میں ہتھیلی کی پشت پر سجدہ کرتا ہوں پلیز بتائیے۔ آغا یہاں زمین سے مراد گھر کی زمین ہے ٹائلیز یا سیمٹڈ فلور۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر کاغذ، لکڑی، زمین اور جن پر سجدہ جائز ہے نہ ہوں تو ہاتھ کے انگوٹھے کے اوپر سجدہ کر سکتے ہیں۔واللہ العالم
سوال:اللہ اور مولا پنجتن پاک کے فضل و کرم سے میں عراق اور ایران کی زیارات پہ جا رہا ہوں ۔ میرے دماغ میں ایک مسئلہ آیا تھا میں نے صحیح سمجھاکہ آپ سے رابطہ کروں۔ میرا قیام کسی جگہ پہ 7 دن سے زیادہ نہیں ہے البتہ پورا سفر 21 دن کا ہے ۔میری نماز ادھر قصر ہو گی یا پوری نماز پڑھوں گا۔ اور وہ کون کون سے مقامات ہیں جن پہ نماز قصر نہیں ہوتی ۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر زیارات کے دوران آپ کا قیام کسی ایک جگہ پر بھی سات دن سے زیادہ نہیں ہو گا تو آپ ہر جگہ پر قصرنماز پڑھیں گے۔ اور آپ کو چار مقامات پر نماز کو قصر اور پورا پڑھنے پر اختیار ہے جو کہ مندرجہ ذیل ہیں: مسجد الحرام، مسجد نبوی، مسجد کوفہ اور امام حسینؑ کے گنبد کے نیچے۔ واللہ العالم
سوال:کیا واجب نماز میں پہلی رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد دو سورہ پڑھ سکتے ہیں...؟ مثلا سورۃ الحمد، سورۃ قدر اور کوئی سورۃ یا سورۃ کا جز
جواب:بسمہ سبحانہ پہلی اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد صرف ایک ہی سورہ پڑھنی ہو گی۔اور جن دو سورتوں کا اکٹھا پڑھنا واجب ہے وہ سورہ الم نشرح اور سورہ والضحٰی ہیں۔ واللہ العالم
سوال:باپ کی وہ قضا نمازیں بیٹے پر واجب ہیں جو باپ نے جان بوجھ کر چھوڑ دی کہ اس کا بڑا بیٹا ادا کر لے گا کیا وہ قضا نمازیں بڑے بیٹے پر ادا کرنا واجب ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ بہتر ہے کہ بڑا بیٹا والد کی قضاء نمازیں ادا کرے اور بیٹے پر صرف وہی نمازیں پڑھنی واجب ہیں جو اس کے والد نے عمداً نہیں چھوڑی تھیں۔لیکن اس صورت میں بھی وہ ادا کر سکتا ہے مگر اس پر واجب نہیں ہیں، ورنہ تمام مجرموں کی نیک اولاد مصیبت میں پڑ جائے گی۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
18
19
20
21
22
23
24
25
اگلا صفحہ