مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:ایک ایسا شخص جس نے کسی فوت ہو جانے والے شخص کے بدن کو ٹھنڈا ہو جانے بعد دستانے پہنے ہوئے ہاتھوں کے ساتھ مس کیا ہے یا دستانے پہنے ہوئے ہاتھوں کے ساتھ غسل دیا ہے تو کیا ایسے شخص پر بھی غسل مس میت واجب ہو گا یا نہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسے شخص پر غسل مس میت واجب نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:جہاز میں نماز کا وقت ہو جائے تو نماز کیسے ادا کرنی چاہیے، آپ کا بہت شکریہ، التماس دعا اللہ تعالیٰ آپ کی مدد ہمیشہ کرے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر اطمینان ہو کہ جہاز نماز کے وقت ختم ہونے سے پہلے زمین پر نہیں اترے گا تو جہاز میں اگر پورے رکوع و سجود کے ساتھ نماز پڑھ سکیں تو جہاز ہی میں نماز پڑھیں گے لیکن نماز کی آخری وقت میں اور اگر پورے رکوع و سجود کے ساتھ نہ پڑھ سکے تو جس طرح اشارہ کے ساتھ ادا کرنا ممکن ہو اسی طرح ادا کرے۔ واللہ العالم
سوال:جناب اگر نماز پوری پڑھ لینے کے بعد شک ہو کہ ساری پڑھی ہے کہ نہیں تو کیا حکم ہے شریعت کا اور اگر نماز پڑھنے کے بعد آخری سجدہ اور دعا کے بغیر بھول کے اگلی نماز شروع کر لی جائے تو کیا پچھلی نماز ٹھیک ہو گی؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر نماز پوری پڑھنے کے بعد یعنی سلام پڑھنے کے بعد شک ہو تو پرواہ نہ کی جائے اور اگر کسی نے پہلی نماز کو ختم کرنے سے پہلے اشتباہاً جیسا کہ آپ نے کہا ہے یعنی ایک سجدہ چھوڑا تھا تو اگر پہلی نماز کا تشہد و سلام ادا کیا تھا تو دوسری نماز کے پورا کرنے کے بعد پہلی نماز کے چھوٹے ہوئے سجدہ کی قضاء کریں گے اور دو سجدہ سہو بھی بجا لائیں گے اس طرح دونوں نمازیں درست ہونگی اور اگر پہلی نماز کے تشہد و سلام کے بغیر دوسری نماز شروع کر لی تھی تو پہلی نماز کو دوبارہ پڑھیں گے اور اس کے بعد دوسری نماز کو بھی دوبارہ ادا کریں گے۔ واللہ العالم
سوال:اگر ایک شخص کی تدفین مغربین کے کافی دیر بعد یا نصف شب کے بعد ہو تو کیا ایسے شخص کے ایصال ثواب کے لئے نماز وحشت قبر اس کی تدفین سے پہلے مغربین کے ساتھ فورا پڑھی جا سکتی ہے ? یا پھر تدفین کے بعد ہی رات کے کسی وقت پڑھنا ہو گی؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز وحشت قبر دفن ہونے کے بعد پڑھی جاتی ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا ہم ظہر و عصر الگ الگ پڑھ سکتے ہیں ایک سنی عالم کے پیچھے تو اس میں وہ دعائے قنوت نہیں پڑھتا تو ہم تب کیا کریں مہربانی ہمیں اس کا جواب دیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ کو جان و مال کا خطرہ نہ ہو تو آپ غیر شیعہ کے پیچھے نماز نہیں پڑھ سکتے اور آپ کے لئے جائز نہیں ہے کہ آپ کسی ایسی جگہ جائیں جہاں آپ کو غیر شیعہ کے پیچھے نماز پڑھنے پر مجبور کیا جائے۔ ظہر و عصر کی نمازوں کو اکٹھا بھی پڑھ سکتے ہیں اور الگ الگ بھی پڑھ سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:کیا عورت جو رشتے میں محرم ہیں ان کے ساتھ نماز ادا کرے تو کیا یہ جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر نماز جماعت کی شرائط کے ساتھ ہو تو ان کے پیچھے کھڑی ہو اور اگر عورت محرم یا نا محرم میں سے کسی کے پہلو میں نماز پڑھ رہی ہو تو کم از کم سات ہاتھ دوری کا فاصلہ ہو۔ واللہ العالم
سوال:میرے والد صاحب ماشاء اللہ آپ کے مقلد تھے اور باقی ہر حوالے سے چیزوں کے ساتھ آپ کو فالو کرتے تھے اور اب وہ دنیا میں نہیں ہیں تو میں نے ان کی نمازیں قضاء عمری اور روزوں کے بارے میں پوچھنا تھا کہ یہ تو بڑے بیٹے پر فرض ہیں یعنی بڑی اولاد ہے بڑا ۔ اور میں صرف یہ پوچھنا تھا کہ قضاء عمری بڑے بیٹے پر ہے اور روزوں کے بارے میں کیا حکم ہے اور کیا مرحومین کی مد ہے کیا ہم نکال سکتے ہیں یا نہیں ؟ باقی یہ ہے کہ کیا ہم اسی طرح قضاء روزے رکھیں گے جس طرح ہم قضا نمازیں قضا پڑھتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کے مرحوم والد سے بیماری کے سبب چھوٹی تھی بڑے بیٹے پر واجب ہے کہ ان نمازوں کی قضاء کرے اگر بڑے بیٹے کے علاوہ کوئی اور بیٹا ان نمازوں کو ادا کرنا چاہیے تو بڑے بیٹے سے اجازت لے کر ادا کر سکتا ہے اور قضائے عمری ادا کرنے سے مرحوم کا ذمہ بری نہیں ہو گا اسی طرح وہ روزے جو سفر میں میں چھوٹے تھے بڑے بیٹے پر ان کی قضاء کرنا واجب ہے اور بہتر ہے کہ مرحوم نے جو نمازیں اور روزے بیماری کے بغیر چھوڑے تھے ان کو بھی ادا کیا جائے اور ان روزوں کا کفارہ بھی دیں جو بیماری کے علاوہ غلطی سے چھوڑے تھے اور جو بیماری میں چھوڑے تھے ان کا فدیہ دیں گے۔ واللہ العالم
سوال:اگر پہلی صف میں دو ممیز بچے ہوں تو کیا حکم ہے؟ بُعد کی وجہ سے دوسروں کی نماز باطل ہے یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہماری توضیح المسائل میں یہ مسئلہ واضح ہے اگر شرائط کے ساتھ نماز ہو تو نماز باطل نہیں ہو گی۔ واللہ العالم
سوال:سلام علیکم پہلی اور دوسری رکعت میں قنوت جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر پہلی رکعت میں بھول کر قنوت پڑھا ہو تو گناہ گار نہیں اور اگر عمداً ایسا کرے گا تو شریعت کے مخالف ہے کیونکہ شریعت نے پہلی رکعت میں (نماز وتر) کے علاوہ قنوت کا حکم نہیں دیا دوسری رکعت میں رکوع سے پہلے سورہ حمد اور دوسری سورہ کے بعد قنوت پڑھنا مستحب ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا ایک شخص اپنی قضاء نمازیں اجرت دے کر پڑھوا سکتا ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ مردہ کی فقط نمازیں اجرت پر پڑھی جا سکتی ہیں جبکہ زندہ انسان کا فریضہ ہے کہ وہ اپنی زندگی میں اپنی قضاء نمازیں ادا کرے ورنہ تارکِ نماز شمار ہو گا۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
16
17
18
19
20
21
22
23
اگلا صفحہ