مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:میں آپ کا مقلد ہوں میرے والد محترم فوت ہو گے ہیں میں ان کا چھوٹا بیٹا ہوں جبکہ بڑے بیٹے پر قضا نماز وں کی اور دیگر واجبات کی ادائیگی واجب ہے کیا بڑے بھائی کی جگہ میں ان کے واجبات کی ادائیگی کر سکتا ہوں؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ قضا نماز وں اور دیگر واجبات کی ادائیگی بڑےبھائی کی اجازت لے کر کر سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:کیا قضاء نماز اپنے شہر سے باہر (سفر میں) پڑھ سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ پڑھ سکتے ہیں اور جیسے قضاء ہوئی ہے ویسے ہی ادا کی جائے یعنی وطن میں پوری نماز تھی تو اس کی قضاء پوری پڑھیں گے اور سفر میں قصر نماز انجام دینی تھی تو اگر سفر میں قضاء ہو جاتی ہے تو اس کی ادائیگی قصر کی صورت میں ہو گی۔ واللہ العالم
سوال:کافی دنوں سے تقریبا ڈیڑھ دو سال سے نماز کے دوران رفع الیدین میں نہیں بجا لاتا تو اس کے بارے میں آپ کا کیا حکم ہے تکبیرۃ الاحرام کے بعد جو رفع الیدین ہے وہ نہ بجالانے کے بارے میں آپ کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ تکبیرۃ الاحرام میں رفع الیدین واجب ہے اور بقیہ تکبیروں میں مستحب ہے۔ واللہ العالم
سوال:سفر میں نماز کا کیا حکم ہے اور اگر میں اپنی مطلوبہ جگہ پر پہنچ جاؤں نماز کا وقت بھی باقی ہو جب کہ میں نے سفر میں احتیاطاً نماز پڑھ لی ہو؟ مزید یہ کہ میں نوکری کی وجہ سے اکثر سفر میں رہتا ہوں جو کہ گھر سے 315 کلو میٹر دور ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ جہاں آپ رہتے ہیں وہاں نماز پوری پڑھیں گے اور جہاں کام کرتے ہیں وہاں بھی پوری نماز پڑھیں گے اور راستے میں نمازیں قصر پڑھیں گے۔ واللہ العالم
سوال:ہاتھ کی پشت پر سجدہ کرنے کا کیا حکم ھے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر کاغذ، لکڑی، زمین اور جن پر سجدہ جائز ہے نہ ہوں تو ہاتھ کے انگوٹھے کے اوپر سجدہ کر سکتے ہیں۔واللہ العالم
سوال:کوئی عورت مردوں کے ساتھ کھڑے ہو کر نمازِ جنازہ پڑھ سکتی ہے کہ نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ پڑھ سکتی ہے بشرطیکہ مرد اس عورت کے آگے ہوں اور وہ ان کے پیچھے ہو اور پردے کی مکمل پابندی کی جائے۔ واللہ العالم
سوال:وہ کون سی آیت ہے جس میں الله نے فرمایا کہ نمازیں واپس کر دی جائے گی؟
جواب:بسمہ سبحانہ قرآن میں ہے کہ إِنَّمَا یَتَقَبَّلُ اللہُ مِنَ الْمُتَّقِینَ کہ خدا صرف متقیوں کے اعمال کو قبول کرتا ہے اور دوسروں کے اعمال ضائع و رد کر دئیے جاتے ہیں۔ واللہ العالم ارشاد خداوندعالم ہے: أُولَئِكَ الَّذِينَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ وَمَا لَهُمْ مِنْ نَاصِرِينَ (سورہ آل عمران)۔ والسلام
سوال:جس جگہ پر ہم کام کرتے ہیں مستقل اس جگہ سے دوسرے شہر میں کفیل نے بھیج دیا ہے اور وہ اس جگہ سے100 کلو میٹر پر ہے اس جگہ پر قیام دس دن نہیں ہے اور نماز کا کیا حکم ہو گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ نئی جگہ دس دن سے زیادہ یا مستقل قیام کریں گے تو وہاں آپ نماز پوری پڑھیں گے۔ واللہ العالم
سوال:کیا دوران سفر قصر نماز كى قضا قصر ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز جیسے قضاء ہوئی ہے ویسے ہی ادا کی جائے یعنی وطن میں پوری نماز تھی تو اس کی قضاء پوری پڑھیں گے اور سفر میں قصر نماز انجام دینی تھی تو اگر سفر میں قضاء ہو جاتی ہے تو اس کی ادائیگی قصر کی صورت میں ہو گی۔ واللہ العالم
سوال:نماز کے دوران دیوار کے ساتھ ٹیک کا لگ جانا یا سہارا لے لینا کیا حکم رکھتا ہے؟ یا کسی ایسی جگہ پر پڑھ رہے ہوں کہ جہاں جگہ تنگ ہو تو کیا حکم ہے؟ اور با جماعت نماز میں اتصال کا فاصلہ دوسرے نمازی سے کتنا ہونا چائیے خصوصاً پیش نماز سے فاصلہ کتنا ہونا چاہیے۔ اور قیام میں اور رکوع میں کتنی حرکت کی جا سکتی ہے مثلاً قمیض کو صحیح کرنا خارش کرنا وغیرہ وغیرہ کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر ضرورت ہو تو دیوار یا لاٹھی پر ٹیک لگانا نماز میں جائز ہے اور بغیر ضرورت کے ایسا کرنا جائز نہیں ہے اور نماز جماعت میں زیادہ سے زیادہ اتنا فاصلہ ہو کہ کوئی تیسرا نمازی ان کے درمیان کھڑا نہ ہو سکتا ہو۔ اور ایسی حرکت کہ جس کی ضرورت ہو جیسے سخت خارش کی ضرورت ہو، کپڑا درست کرنا ہو بدن کے ڈھانپنے کے لئے تو ایسی حرکت جائز ہے اور بہتر ہے کہ ذکر کو روک کر ضروری حرکت کی جائے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
13
14
15
16
17
18
19
20
اگلا صفحہ