مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کسی مومن کا جنازہ اگر سنی پڑھ لے بعد میں اسکی قبر پہ شیعہ جنازھ پڑھ سکتے ھیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں لیکن جلد از جلد نماز جنازہ پڑھی جائے اور جب تک اس کا بدن پاش پاش نہ ہو جائے واجب ہے کہ قبر پرنماز جنازہ پڑھی جائے۔ واللہ العالم
سوال:قبلہ مجھے بتایا جائے کہ کیا میں تشہد میں علیؑ کا نام لے سکتا ہوں..؟
جواب:بسمہ سبحانہ ’’ اللَّهُمَّ إِنِّی اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلَہَ اِلَّا اللّٰہ وَ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللہ وَاَشْھَدُ اَنَّ عَلِیَّ ابْن اَبِیْ طَالِب وَ الْآَئِمَۃِ مِنْ وُلْدِہِ حُجَجُ اللہ وَ اَسْئَلُکَ بِشَفَاعْتِھِمْ وَ بِحَقِّھِمْ اَنْ تَقْضِی لِیْ حَاجَتِی‘‘ خدایا میں تیری وحدانیت اور تیرے پاک رسولؐ کی نبوت اور علیؑ اور ان کی اولاد آئمہ کی ولایت کی گواہی دیتا ہوں اور ان کے واسطے سے اپنی حاجات کو تجھ سے طلب کرتا ہوں۔ نماز کی حالت میں قنوت،رکوع ،اور سجود کے اندر عربی، اردو یا کسی بھی زبان میں دعا کی صورت میں شہادت ولایت امیر المومنین علیہ السلام کے ساتھ باقی آئمہ علیہم السلام کی ولایت کی گواہی جائز بلکہ مستحب اور باعث ثواب ہے لیکن شرعی طور پر نمازکے اندر تشہد کی حالت میں شہادت ثالثہ کا جواز ثابت نہیں ہے اور اپنی مرضی اور خواہش سے ایساکرنے سے نماز باطل ہو جاتی ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر الحمد کے بعد الحمد اللہ رب العالمین بلند آواز سے امام جماعت کے پیچھے یا فرادیٰ نماز میں کہا جائے تو مکروہات میں سے تو نہیں ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس کا مستحب ہونا ثابت نہیں ہے اور بہتر ہے کہ ایسا نہ کیا جائے۔ واللہ العالم
سوال:نماز کے قیام، رکوع، سجود اور تشہد کی حالت میں نظر کہاں کہاں رکھنے کا حکم ہے؟ اور قنوت میں نظر کہاں ہو گی اور قنوت میں بازوؤں کی حالت کیسے ہو گی؟ اور اسی طرح دوسری رکعت کے لئے کھڑے ہوتے وقت پہلے گھٹنے اٹھائیں گے یا ہاتھ؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز میں قیام کی حالت میں سجدہ گاہ پر، رکوع کی حالت میں اپنے پاؤں کے درمیان، سجدے کی حالت میں ناک کی طرف اور تشہد کی حالت میں اپنی گود میں نظر رکھے اور قنوت کی حالت میں ہاتھوں کی ہتھیلوں پر نظر رکھے اور بہتر ہے کہ قنوت میں کہنیوں کو جسم سے دور رکھے اور جس وقت دوسری رکعت کے لئے کھڑا ہو تو مرد ہاتھوں کو زمین پر رکھ کر اٹھے اور عورت پاؤں پر پہلے بیٹھے اور پھر سیدھی کھڑی ہو۔ واللہ العالم
سوال:جس شخص کی واجب نمازیں اسکے ذمہ قضا باقی رھتی ھوں کیا وہ نماز شب پڑھ سکتا ھے؟یعنی کیا وہ نماز شب پڑھے یا اپنی واجب قضا شدہ نماز ادا کرے نماز شب کے وقت پر؟ وضاحت سے جواب عنایت فرمائیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ بہتر ہے کہ اپنی قضاء نمازوں کو بھی پڑھے اور نماز شب بھی ترک نہ کرے اور اگر دونوں نہ پڑھ سکتا ہو تو اپنی قضاء نمازوں کو پہلے ادا کرے اور بہتر یہ ہے کہ آپ قضاء نماز کو پانچوں نمازوں کے ساتھ ادا کریں فجر کی نماز کے ساتھ فجر کی نماز کو، ظہر کی نماز کے ساتھ ظہرکی نماز کو، عصر کی نماز کے ساتھ عصر کی نماز کو، مغرب کی نماز کے ساتھ مغرب کی نماز کو اور عشاء کی نماز کے ساتھ عشاء کی نماز کو ادا کریں۔ واللہ العالم
سوال:واجب نماز کی پیش امام کے پیچھے نماز کی نیت کیسے کریں گے۔
جواب:بسمہ سبحانہ خدایا میں نماز ظہر اس پیش امام کے پیچھے باجماعت پڑھ رہا ہوں قربۃً الیٰ اللہ اور ان الفاظ کو بولے گا نہیں بلکہ صرف قصد کرے گا۔ واللہ العالم
سوال:اگر عورت مرد کی قضاء نمازیں پڑھے تو بالجھر یا بلاخفاء پڑھے
جواب:بسمہ سبحانہ بالاخفات یعنی اپنے طریقے سے پڑھے گی۔ واللہ العالم
سوال:پیش نماز ھوتا ھے یا امام جماعت ھوتا ھے
جواب:بسمہ سبحانہ پیش نماز یا امام جماعت دونوں کہنا درست ہیں۔ واللہ العالم
سوال:مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ حرم میں باجماعت نماز امام کے پیچھے ہو جاتی ہے اور ہاتھ باندھ کر پڑھیں گے یا کھول کر ؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ شیعہ عادل امام کے علاوہ کسی کے پیچھے نماز نہ پڑھیں اگر آپ کو کسی ایسی جگہ جانا پڑھ جاتا ہے جہاں آپ کی جان کو خطرہ ہو تو وہاں آپ غیر شیعہ کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں اور آپ کے لئے جائز نہیں ہے کہ آپ کسی ایسی جگہ جائیں جہاں آپ کو غیر شیعہ کے پیچھے نماز پڑھنے پر مجبور کیا جائے۔ اور آپ مکہ یا مدینہ میں اپنی رہائشی مقام پر نماز پڑھ سکتے ہیں یا جب اہل سنت کی نماز جماعت ختم ہو جائے تو آپ وہاں نماز پڑھ سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:عورتوں کا ہاتھ باندھ کر نماز پڑھنا افضل ہے یا کھول کر اگر ہاتھ باندھ کر ہے تو ہاتھ کیسے باندھنے چاہیے؟
جواب:بسمہ سبحانہ عورت کے لئے اجازت ہے کہ وہ ہاتھ کھول کر نماز پڑھے یا اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے سینے پر رکھے اور اپنے ہاتھوں سے اپنے پستانوں کو پکڑے اور ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ پر نہ رکھے اور ہاتھ سینے پہ رکھ کر نماز پڑھنا زیادہ ثواب رکھتا ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
14
15
16
17
18
19
20
21
اگلا صفحہ