مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:اگر آپ کی جیب میں نجس رومال ہو تو کیا آپ کی نماز ہو جائے گی؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ نجاست آپ کے کپڑوں کو نجس نہ کرے اور وہ عین نجاست بھی نہ ہو تو نماز پڑھنا جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر بندہ حالت سفر میں ہو اور نماز کا ٹائم قریب آجائے اور وضو بھی نہ کیا ہو تو اس صورت میں نماز کو کیسے ادا کیا جائے گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسے شخص کا فریضہ ہے کہ وضو کر کے نماز پڑھے جیسے بھی ممکن ہو اور اگر پانی میسر نہ ہو تو تیمم کر کے نماز ادا کرے اور کسی بھی صورت میں نماز چھوڑنا جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:جمعہ کی نماز کے شروع ھونے کے بعد کس وقت تک امام جماعت کی اقتداء کی جا سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جمعہ کی نماز میں امام جماعت کے ساتھ دوسری رکعت کے رکوع میں اقتداء کر سکتے ہیں اور جب امام جماعت نماز مکمل کر لے تو وہ مقتدی جو دوسری رکعت میں شامل ہوا تھا کھڑے ہو کر دوسری رکعت پڑھے گا۔ واللہ العالم
سوال:کیا خاتون نماز جنازہ پڑھا سکتی ہے؟ خاتون کا یا مرد کا؟ کسی بھی حالت میں یا مجبوری میں۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر اس کے پیچھے نماز جنازہ پڑھنے والی عورتیں ہی ہوں تو عورت نماز جنازہ پڑھا سکتی ہے یا تنہا پڑھے۔ واللہ العالم
سوال:افواج پاکستان کیلئے نماز کاحکم کیا ھے۔ یعنی کب نماز قصر پڑھے گی اور کب پوری نماز پڑھے گی؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر فوجیوں کو اپنے قانونی واجبات(ڈیوٹی) کے لئے اکثر کسی بھی جگہ بھیجا جاتا ہے اور انہیں اکثر سفر کرنا پڑتا ہے تو فوجی ہمیشہ نماز پوری پڑھیں گے اور اگر کبھی کبھی کسی آرڈر کے تحت کہیں جانا پڑتا ہے تو اس وقت فوجی سفر میں قصر پڑھیں گے اور اپنی چھاؤنی میں ہمیشہ نماز پوری پڑھیں گے اور اپنے گھروں میں بھی نماز پوری پڑھیں گے اور راستے میں قصر پڑھیں گے ۔ واللہ العالم
سوال:بیٹی کیلئے والد کا گاؤں وطن شمار ھوگا یا اپنے شوھر کا تابع ھے؟ یعنی بیٹی اپنے والدکے گھر نماز پوری پڑھے گی یا قصر؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ لڑکی شادی کے بعد اپنے آبائی وطن سے روگردان ہو جائے اور اس کا قصد ہو کہ جو چاہے ہو جائے وہ کبھی اپنے والد ین کے وطن میں جا کر نہیں رہے گی اور اس کی کوئی ذاتی زمین بھی وہاں ملکیت میں نہ ہو تو اس صورت میں لڑکی اپنے والدین کے وطن میں مسافر سمجھی جائے گی۔ اور اگر وہ روگردان نہیں ہوتی ہے یا اس کی ذاتی زمین وہاں ہے چاہے ایک بالشت ہی کیوں نہ ہو تو وہ اپنے آبائی وطن میں مسافر شمار نہیں ہو گی۔واللہ العالم
سوال:زوال کے ساتھ آذان واقامت کے ساتھ نماز ظھر پڑھے تو کتنے منٹ کے بعد نماز عصر پڑھ سکتے ھے؟ اسی طرح عشاء کی نماز؟
جواب:بسمہ سبحانہ فجر کی نماز کا اول وقت طلوع فجر سے شروع ہوتا ہے اورظہر کی نماز کا اول وقت زوال آفتاب سے شروع ہوتا ہے اور عصر کی نماز کا اول وقت ظہر کی چار رکعت پڑھنے کے بعد شروع ہوتا ہے لیکن نماز ظہر کو نماز عصر سے پہلے بجا لائیں گے اور مغرب کی نماز کا اول وقت مغرب میں پیدا ہونے والی سرخی جب سورج غروب ہونے کے بعد انسان کے سر سے مغرب کی طرف منتقل ہو جائے تو شروع ہوتا ہے اور سرخی ختم ہونے سے پہلے مغرب کی فضیلت کا وقت ختم ہو جاتا ہے اور عشاء کی نماز کا اول وقت مغرب کی تین رکعت نماز پڑھنے کے بعد شروع ہوتا ہے لیکن نماز مغرب کو عشاء کی نماز سے پہلے بجا لائیں گے۔واللہ العالم
سوال:کیا نماز فجر اذان کے فوراً بعد ادا ہو سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر اذان صحیح وقت پر ہوئی ہے تو آپ نماز فجر اذان کے فوراً بعد ادا کر سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:قبلہ میں اپنے والد کا بڑا بیٹا ہوں تو کیا اپنے والد کی نمازیں بیٹھ کے پڑھ سکتا ہوں. ..'؟ اور ان نمازوں کی نیت کیسے ہو گی. ..'؟ نماز قصر بھی ہو اور قضا بھی تو اس کی نیت کیسے ہو گی. ..'؟ واجب قربة إلى الله يا قربة إلى الله
جواب:بسمہ سبحانہ آپ اپنے والد کی قضاء نمازیں بیٹھ کر نہیں پڑھ سکتے اور آپ کے والد کی وہ نمازیں جو کسی مجبوری یا بیماری کے سبب چھوٹی تھیں آپ پر ان نمازوں کی قضاء واجب ہے اور جو نمازیں آپ کے والد نے بیماری کے علاوہ چھوڑی تھیں ان کی قضاء آپ پر واجب نہیں ہے۔ اور ان کو آپ قربۃ الی اللہ کی نیت سے پڑھیں گے۔ واللہ العالم
سوال:اگر کوئی شخص دوران نماز حالت ِ سجدہ میں غلطی سے سبحان ربّی الاعْلی و بحمدہ کی بجائے سبحان ربّی العظیم و بحمدہ پڑھے تو اس کی نماز کا حکم کیا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ حالت ِ سجدہ میں غلطی سے سبحان ربّی الاعْلی و بحمدہ کی بجائے سبحان ربّی العظیم و بحمدہ پڑھے تو اس کی نماز درست ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
11
12
13
14
15
16
17
18
اگلا صفحہ