مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:اگر اهلسنت كى نماز جماعت ميں شركت كى جائے مجبوری كى حالت ميں مثلاً جان کو خطرہ ہو.تو اس نماز كا إعادة كيا جائے گا یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس نماز کا اعادہ واجب نہیں ہے لیکن اپنے آپ کو ایسی جگہ پر مبتلا کرنا بھی جائز نہیں ہے جہاں آپ ایسی صورت حال میں مبتلا ہوں۔ واللہ العالم
سوال:جب جمعہ کی نماز پڑھتے ہیں تو اس کے بعد ظہر کی نماز پڑھنا لازمی ہے؟ وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جواب:بسمہ سبحانہ نماز جمعہ کو آپ قربۃً الیٰ اللہ پڑھیں گے اور ظہر کی نماز کو واجب کی نیت سے ادا کریں گے۔ واللہ العالم
سوال:اگر کوئی شخص نماز پڑھنے والے کو سلام کرے تو نمازی کو کیا کرنا چاہئے؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز پڑھنے والے کے لئے نماز میں سلام کا جواب دینا واجب ہے مگر وہ صرف انہی الفاظ کو دہرائے گا جو سلام کرنے والے نے کہے ہیں۔ مثلاً اگر کسی نے نماز پڑھنے والے کو سلام علیکم کہا ہے تو نماز پڑھنے والا جواب میں صرف سلام علیکم ہی کہے گا۔ واللہ العالم
سوال:اپنی قضا نمازیں کچھ اسطرح پڑھتی تھی کہ دو رکعت کھڑے ہو کر باقی بیٹھ کر ۔آیا یہ نماز ٹھیک ہے اور اس طرح اس نے کافی عرصہ قضا نمازیں پڑھی ہیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ وہ نمازیں جو آپ کی بہن نے بیٹھ کر پڑھی ہیں ان نمازوں کی قضاء دوبارہ کھڑے ہو کر کریں گی۔ واللہ العالم
سوال:اگر تین یا چار رکعتی نماز کی پہلی دو رکعتوں کےدوران شک ہو جاۓ کہ پہلی رکعت پڑھ رہا ہوں یا دوسری ، تو ایسی صورتحال میں نمازی کا فریضہ کیا ہے ۔؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسے شخص کا فریضہ ہے کہ پہلے غور و فکر کرے اور حقیقت تک پہنچنے کی کوشش کرے اور اگر حقیقت تک نہ پہنچے اور یہ شک دوسری رکعت کے دوسرے سجدے سے پہلے ہوا ہو تو نماز کو چھوڑ دے اور دوبارہ نماز پڑھے۔ واللہ العالم
سوال:آغا ظہر و عصر کو ملا کر پڑھنے کا طریقہ کار کیا ہو گا اور مغرب اور عشاء کو ملا کر پڑھنے کا طریقہ کار کیا ہو گا۔
جواب:بسمہ سبحانہ فجر کی نماز کا اول وقت طلوع فجر سے شروع ہوتا ہے اورظہر کی نماز کا اول وقت زوال آفتاب سے شروع ہوتا ہے اور عصر کی نماز کا اول وقت ظہر کی چار رکعت پڑھنے کے بعد شروع ہوتا ہے لیکن نماز ظہر کو نماز عصر سے پہلے بجا لائیں گے اور مغرب کی نماز کا اول وقت مغرب میں پیدا ہونے والی سرخی جب سورج غروب ہونے کے بعد انسان کے سر سے مغرب کی طرف منتقل ہو جائے تو شروع ہوتا ہے اور سرخی ختم ہونے سے پہلے مغرب کی فضیلت کا وقت ختم ہو جاتا ہے اور عشاء کی نماز کا اول وقت مغرب کی تین رکعت نماز پڑھنے کے بعد شروع ہوتا ہے لیکن نماز مغرب کو عشاء کی نماز سے پہلے بجا لائیں گے۔واللہ العالم
سوال:ایک مقتدی نمازجماعت میں امام جماعت کی تکبیرة الاحرام کے ساتھ تو تکبیرة الاحرام کا آغاز کرتا ہے ،مگر امام جماعت کی تکبیرة الاحرام کی ادائیگی مکمل ہونے سے پہلے تکبیرة الاحرام کی ادائیگی مکمل کر لیتا ہے، تو ایسے مقتدی کی نماز ِ جماعت کے حوالہ سے شرعی نکتہ ِ نظر کیا ہے.؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر مقتدی نماز جماعت میں شامل ہوا ہے تو مقتدی کا فریضہ ہے کہ امام کی تکبیرۃ الاحرام کے بالکل ساتھ ہی تکبیرۃ الاحرام کہے یا اس کے بعد تکبیرۃ الاحرام کہے۔ واللہ العالم
سوال:ایک شخص پیشہ کے لحاظ سے ایک ادارہ میں بطور ڈرائیور کام کرتا ہے, اور اس کی ڈیوٹی آفس میں ہی ہے ,مگر بعض اوقات اسے دفتری امور کے سلسلہ میں ہر ہفتہ میں ایک بار لاہور یا اسلام آباد بھی جانا پڑتا ہے , اور بعض اوقات پورا مہینہ وہ آفس میں ہی رہتا ہے, ایسے شخص کو دورانِ سفر نماز قصر پڑھنی چاہیئے یا تمام.؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسے شخص کو سفر کے دوران نماز قصر پڑھنی چاہیے۔ واللہ العالم
سوال:ہم نے مسجد کی چھت (لینٹر) تعمیر کرنے کا کام ایک مسلمان مینیجر کو دیا تو وہ مینیجر جو چھت ڈالنے والے مزدور و مستری لے کر آیا ان میں ہندؤ اور مسلمان دونوں شامل تھے جسکی ہم کو پہلے اطلاع نہیں تھی۔ ہمیں مزدوروں اور مستری کے مسلمان اور ہندؤ ہونے کی اطلاع چھت ڈالنے کے دوران ہوئی اور اب چھت یعنی لینٹر ڈل چکا ہے۔ اب چھت کا کیا حکم ہے؟ آیا چھت نجس ہے اگر نجس ہے تو پاک کیسی ہو گی؟ اور مسجد میں نماز کاُکیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ چھت نجس ہے اور اس کو پاک نہیں کیا جا سکتا البتہ مسجد میں نماز ادا کی جا سکتی ہے اور اس چھت پر مسجد کا حکم جاری نہیں ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:کیا مرنے والے کی قضاء نماز اجرت پر پڑھائی جا سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ مرنے والے کی قضاء نمازیں اجرت پر پڑھائی جا سکتی ہیں۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
8
9
10
11
12
13
14
15
اگلا صفحہ