مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:اگر دوران سفر یعنی بس میں دوران سفر کے دوران جب چھوٹے پیشاب کی حاجت ہوتی ہے تو پانی تو ہوتا نہیں یا مٹی یا مٹی کا کوئی ٹکڑا جس کو پانی کی جگہ استعمال کرتے ہیں ۔لیکن اس میں کپڑے نجس ہونے کا خطرہ ہوتا ہے جب گھر پہنچنے تک نماز کا ٹائم بھی نہیں رہتا تو اس صورت میں کیا حکم ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ کے پاس وضو کرنے کا پانی ہو تو اسی پانی سے پہلے آپ آلہ تناسل کو دھوئیں گے اور اگر آپ کے پاس پانی نہ ہو تو مٹی کے تین ڈھیلوں کے ساتھ آلہ تناسل کو صاف کریں گے اور آخر وقت میں تیمم کے ساتھ نماز پڑھیں گے۔ واللہ العالم
سوال:ہم ظہر اور عصر کی نماز کس وقت تک پڑھ سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ فجر کی نماز کا اول وقت طلوع فجر سے شروع ہوتا ہے اورظہر کی نماز کا اول وقت زوال آفتاب سے شروع ہوتا ہے اور عصر کی نماز کا اول وقت ظہر کی چار رکعت پڑھنے کے بعد شروع ہوتا ہے لیکن نماز ظہر کو نماز عصر سے پہلے بجا لائیں گے اور مغرب کی نماز کا اول وقت مغرب میں پیدا ہونے والی سرخی جب سورج غروب ہونے کے بعد انسان کے سر سے مغرب کی طرف منتقل ہو جائے تو شروع ہوتا ہے اور سرخی ختم ہونے سے پہلے مغرب کی فضیلت کا وقت ختم ہو جاتا ہے اور عشاء کی نماز کا اول وقت مغرب کی تین رکعت نماز پڑھنے کے بعد شروع ہوتا ہے لیکن نماز مغرب کو عشاء کی نماز سے پہلے بجا لائیں گے۔واللہ العالم
سوال:نماز رد المظالم روز جمعہ آخر رمضان یا کوئی جمعہ کے دن اس نماز کے پڑھنے کا طریقہ کیا ہے اور اس کی حیثیت کیا ہے برائے مہربانی زرا جلدی جواب دیجئے گا۔ مولا سے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہم سب پر قائم رکھے۔
جواب:بسمہ سبحانہ نماز رد مظالم سے آپ کی کونسی نماز مراد ہے اور آپ نے جس سے بھی نماز رد مظالم کا سنا ہے اس سے اس کا حوالہ پوچھ کر ہمیں لکھیں تاکہ ہم آپ کو اس کا صحیح جواب دے سکیں۔
سوال:نماز قضاء عمری کے متعلق کسی نے کہا ہے کہ میں نے پڑھا ہے کہ روز جمعہ آخر ماہ رمضان کو چار رکعت نماز اس طرح پڑھے کہ الحمد ایک مرتبہ قل ھو اللہ احد 25 مرتبہ ایت الکرسی 1 مرتبہ انا اعطینک 15 مرتبہ یہ نماز قضاء عمری ہے جب کہا گیا جس شخص کی قضاء نمازیں ہوں وہ پڑھے مولا قبول کرے گا ۔اس قضاء عمری نماز کی کیا حیثیت ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ قضائے عمری صحیح روایات سے ثابت نہیں ہے جتنی بھی نمازیں قضاء ہوتی ہیں ان سب کی قضاء واجب ہے۔ واللہ العالم
سوال:میں 9 دنوں کے لیے یونیورسٹی کے اس کیمپس آیا ہوا ہوں جہاں میں نے اپنی ڈگری کے 3 سال گزارے ہیں۔ اور ابھی ڈگری ملنا باقی ہے۔ادھر میری کوئی مستقل رہائش نہیں ہے.کیا میری نماز اور روزہ قصر ہو گا یا نہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ یونیورسٹی کے کیمپس میں نماز پوری ادا کریں گے اور روزہ بھی رکھے گے۔ واللہ العالم
سوال:کیا خواتین نمازِ جنازہ میں شرکت کر سکتی ہیں؟ آغا کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ خواتین نمازِ جنازہ میں شرکت اس صورت میں کر سکتی ہیں کہ جب وہ مردوں کے پیچھے کھڑی ہوں اور پورے پردے کے ساتھ یعنی منہ، ہاتھ اور پاؤں چھپے ہوئے ہوں۔ واللہ العالم
سوال:کیا مذھب حقہ میں غائبانہ جنازہ ھو سکتا ھے یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ مذہب امامیہ اثناء عشری میں غائبانہ نمازِ جنازہ جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر ایک مقتدی امام جماعت کی تکبیرة الاحرام کے ساتھ تو تکبیرة الاحرام کا آغاز کرتا ہے، مگر امام جماعت کی تکبیرة الاحرام کی ادائیگی مکمل ہونے سے پہلے تکبیرة الاحرام کی ادائیگی مکمل کر لیتا ہے، تو کیاایسے مقتدی کی نماز جماعت صحیح ہو گی.؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر مقتدی نماز جماعت میں شامل ہوا ہے تو مقتدی کا فریضہ ہے کہ امام کی تکبیرۃ الاحرام کے بالکل ساتھ ہی تکبیرۃ الاحرام کہے یا اس کے بعد تکبیرۃ الاحرام کہے۔ واللہ العالم
سوال:سفر میں کتنے کلو میٹر کے بعد نماز اور روزہ قصر ہو گی؟
جواب:بسمہ سبحانہ جو شخص مسافر ہے اس کا سفر آٹھ فرسخ شرعی سے کم نہ ہو اور فرسخ شرعی، ساڑھے پانچ کیلو میٹر سے قدرے کم ہوتا ہے (جہاں تک میلوں کا سوال ہے آٹھ فرسخ شرعی کے تقریباً 2٨ میل بنتے ہیں) یعنی تینتالیس (٤٣) کلو میٹر اور دو سو میٹر ۔ جو شخص آٹھ فرسخ سفر کرنے کا ارادہ رکھتا ہو اگرچہ وہ ہر روز تھوڑی مقدار میں فاصلہ طے کرے لیکن جب وہ ایسی جگہ پہنچ جائے جہاں اپنے شہر کی اذان نہ سن سکے اور وہ اپنے شہر کی دیواروں میں تمیز بھی نہ کر سکے تو اس جگہ سے اس پر نماز و روزہ قصر ہو جائیں گئے۔ واللہ العالم
سوال:کیا نماز کے آخر میں ہم سلام پھیر سکتے ہیں دائیں اور بائیں ؟ جیسے اھل سنّت حضرات کرتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ پہلا سلام(السلام علیک ایھا نبی ورحمۃ اللہ و برکاتہ) یہ مستحب ہے اور انسان کی توجہ اس کے دوران قبلہ کی طرف ہو نی چاہیے اور دوسرا سلام واجب ہے (السلام علینا و علی عباد اللہ الصالحین) اور اس میں بھی آپ قبلہ کی طرف توجہ رکھیں گے اور اگر آپ تنہا نماز پڑھ رہے ہیں تو آپ کے دائیں بائیں فرشتے آپ کے ساتھ نماز میں شریک ہوں گے آپ تھوڑا سا اشارہ دائیں بائیں کی طرف کرتے ہوئے تیسرا سلام پڑھیں گے اور مکمل چہرے کو نہیں پھریں گے اور اگر نماز باجماعت پڑھ رہے ہیں تو آپ کے دائیں بائیں نمازیوں کو صرف تیسرے سلام (السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ) میں فرشتوں کے ساتھ شریک کریں گے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
7
8
9
10
11
12
13
14
اگلا صفحہ