مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا امام جماعت کے لئے مقتدیوں سے زیادہ علم والا ہونا ضروری ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز کے لئے جو امام جماعت کی شرائط ہیں اگر وہ شرائط موجود ہوں تو کافی ہے اور ضروری نہیں کہ امام جماعت تمام مقتدیوں سے زیادہ علم رکھتا ہو اور اسی طرح تمام دوسرے علوم میں بھی زیادہ عالم ہونا ضروری نہیں ہے البتہ مقتدیوں کے لئے امام جماعت کی اطاعت ضروری ہیں یعنی قیام،رکوع، سجود اور نماز کی باقی حالت میں۔ واللہ العالم
سوال:اگر نماز ادا کرتے ہوئے کوئی بچہ سجدے گاہ اٹھا لے جائے یا وہ کہیں دور جا گرے ۔اور میرے پاس کوئی ایسی چیز بھی نہ ہو جس پر سجدہ کرنا صحیح ہے۔ تو میں کیا کروں؟ حضرت!میں آپ کے جوابات کا منتظر رہوں گا۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ چیزیں جن پر سجدہ کرنا جائز ہے جیسے سجدہ گاہ، لکڑی، پتے وغیرہ نہ ہوں تو آپ ہاتھ کے انگوٹھے پر سجدہ کر سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:مجھے ذرا تفصیل سے بتائیں کہ اگر امام جماعت بے ہوش ہو جائے کیا میں فوراً آگے چلا جاوں اس طرح اتصال کیسے قائم رہے گا اور آگے جا کر کیا اگلا عمل شروع کر دوں جماعت کی نیت کر لوں یا اسی جگہ پر بھی نماز پڑھا سکتا ہوں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر امام جماعت نماز کو پورا نہ کرا سکے اور مقتدیوں میں سے کوئی ایسا شخص ہو جو امام جماعت بن سکتا ہو اور اس میں جماعت کرانے کی ساری شرائط موجود ہوں تو وہ امام جماعت کی جگہ نماز جماعت کو باقی کرے گا اور جہاں تک نماز جماعت پہنچی تھی تو یہ شخص اس کے بعد والے عمل کو انجام دے گا اور اگر مقتدیوں میں کوئی بھی جماعت کرانے کے لائق نہ ہو تو مقتدیوں کا فریضہ ہے کہ اپنی اپنی تنہا نماز کو پورا کریں گے۔ واللہ العالم
سوال:کیا نماز کے قنوت اور رکوع و سجود میں واجب ذکر کے بعد اردو میں یا کسی اور زبان میں دعا یا ذکر پڑھنا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز کی حالت میں قنوت، رکوع اور سجود کے اندر عربی، اردو یا کسی بھی زبان میں دعا مانگنا جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا نا بالغ بچہ نماز جماعت کے لئے اذان اور اقامت کہہ سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ نابالغ بچہ اذان و اقامت کہہ سکتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا مرد اور عورت جو کہ ایک دوسرے کے محرم ہوں مثلاً میاں بیوی، بہن بھائی ایک وقت میں ایک جگہ پر فریضہ نماز پڑھ سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ عورت مرد کے پہلو میں نماز نہ پڑھے چاہے عورت مرد کی محرم ہو یا محرم نہ ہو بلکہ مرد کے پیچھے نماز پڑھے یا دونوں کے درمیان سات ہاتھ کا فاصلہ ہو۔ واللہ العالم
سوال:میں نے سوال یہ پوچھنا تھا کہ اکثر ہم ویڈیو ،ٹیلی ویژن یا تصویروں میں دیکھتے ہیں کہ ہمارے شیعہ حضرات اکثر اہل سنت علماء کے پیچھے نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں تو کیا ان کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ کسی مومن کے لئے بغیر مجبوری کے کسی بھی غیر شیعہ کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا ایک چھوٹے معصوم بچے کا نماز جنازہ پڑھا سکتے ھیں جس کی پیدائش کو چند گھنٹے ہوئے ہوں
جواب:بسمہ سبحانہ معصوم بچے کا نماز جنازہ پڑھا جا سکتا ہے لیکن آخری دعا اس بچے کے لئے نہیں ہو گی بلکہ بچے کے والدین کے لئے ہو گی اگر والدین مومن ہیں اور اگر والدین میں سے کوئی ایک مومن ہے تو جو مومن ہے اس کے لئے دعا کریں جیسا کہ ہم نے توضیح المسائل میں لکھا ہے۔ واللہ العالم
سوال:واجب نماز کے سجدے میں سبحان ربی الاعلی و بحمدہ کہنے کی کوئی تعداد معین تو نہیں ؟ مثلا ہم سجدہ دیر تک کرنا چاہتے ہوں تو زیادہ بار سبحان ربی الاعلیٰ و بحمدہ کہہ سکتے ہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ رکوع کے ذکر سبحان ربی العظیم و بحمدہ کو اور سجدے کے ذکر سبحان ربی الاعلی و بحمدہ کو ساٹھ دفعہ بھی پڑھ سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:میں یونیورسٹی میں طالب علم ہوں جمعہ کے روز میری چھٹی بالکل جمعہ کی نماز سے کچھ دیر پہلے ہوتی ہے جبکہ شیعہ جمعہ کی نماز دور ہوتی ہے ٹریفک کی وجہ سے میں مسجد تک وقت پر نہیں پہنچ سکتا لیکن میری یونیورسٹی میں اہل سنت کی جمعہ نماز ہوتی ہے جہاں میں آسانی سے پہنچ سکتا ہوں آگاہ کریں مجھے کیا کرنا چاہئے؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ یونیورسٹی میں فقط نماز ظہر پڑھیں۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
3
4
5
6
7
8
9
10
اگلا صفحہ