مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:روایات میں ہے کہ اگر قریب سے زیارت ممکن نہ ہو تودور سے ہی زیارت پڑھ لی جائے پس اس دوری اور دور ہونے کی کم از کم مقدار کیا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر کسی کے لیے معصومین علیہم السلام میں سے کسی معصوم کی قریب سے زیارت کرنا ممکن نہ ہو یا قریب سے زیارت کرنا اس کے لئے دشوار ہوتو دور سے بھی ان کی زیارت پڑھ کر اجرو ثواب حاصل کر سکتا ہے اور دوری کے مسافت کے اعتبار سے خاص حد نہیں ہے بلکہ جو شخص بھی معصومین علیہم السلام کے سامنے یا ان کی قبر و ضریح کے پاس اور ان کے گنبد تلے نہیں ہے اور ضریح کا بوسہ لینا اور اسے مس کرنا اس کے لیے ممکن نہ ہو تو وہ دور اور بعید کہلائے گا۔ واللہ العالم
سوال:امام حسین علیہ السلام کے مصائب پر سیاہ لباس پہننے کاکیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ امام حسینؑ اور باقی اہل بیت علیہم السلام کے مصائب پر حزن اور اس کا اظہار شرعی طور پر مرغوب ، مطلوب اور باعث ثواب عمل ہے اور سیاہ لباس پہننا بھی حزن کے اظہار کا ایک طریقہ بلکہ اس کی چلتی پھرتی ایک شکل ہے ہم ذکر کر چکے ہیں کہ جو کوئی بھی ایسا کرتا ہے وہ بہت زیادہ ثواب اور اجر کا مستحق ہے۔ واللہ العالم
سوال:حضرت فاطمہ زہراء سلام اﷲ علیہا کی شہادت کے ایام میں سیاہ لباس پہننے کا کیا حکم ہے جب کہ یہاں عراق میں دس دن تک شہادت کا سوگ منایا جاتا ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر اس کا مقصد شعائر کی تعظیم ہو یعنی رسول خدا صلی اﷲ علیہ و آلہ وسلم کی اکلوتی بیٹی کی شہادت پر حزن و ملال کے اظہار کے لیے سیاہ لباس پہنا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ دنیا کے اکثر ملکوں میں سیاہ کپڑے پہننا حزن اور اظہارِ ہمدردی کی علامت سمجھا جاتا ہے پس اس اعتبار سے یہ شرعی طور پر مرغوب اور باعثِ ثواب عمل ہے۔ واللہ العالم
سوال:مولا علیؑ کے روضے پر یعنی گنبد پر علم کیوں نہیں ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ امیر المؤمنینؑ کیونکہ امام حسینؑ کی طرح شہید نہیں ہوئے تھے لہٰذا امام حسینؑ کے گنبد کو دوسرے آئمہؑ کے گنبد سے امتیاز حاصل ہے۔ واللہ العالم
سوال:بعض ملکوں میں عاشورہ کے دن شیعہ تابوت نکالتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ امام حسین علیہ السلام کا جنازہ ہے جب کہ اہل سنت ہم پر اس کی وجہ سے ہنستے ہیں پس آپ اس بارے میں کیا نصیحت فرمائیں گے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ جہاں تک ان کے ہنسنے کی بات ہے تو وہ آپ کی نماز ، روزے اور حج پر بھی ہنستے ہیں پس ضروری ہے کہ آپ اپنے موقف کو اس طرح رکھیں جیسا کہ اس آیت میں ارشاد ہوتا ہے ﴿ ان تسخروا منا فانا نسخر منکم کما تسخرون ۔ فسوف تعلمون من یأتیہ عذاب یخزیہ و یحل علیہ عذاب مقیم ۔سورہ ھود آیت۔ ۳۸ ﴾ ترجمہ:اگر اس وقت تم ہم سے مسخرا پن کرتے ہو تو جس طرح تم (ہم پر ) ہنستے ہو اسی طرح ہم (تم پر ) ایک وقت ہنسیں گے اور تمہیں عنقریب ہی معلوم ہو جا ئے گا کہ کس پر عذاب نازل ہوتا ہے کہ ( دنیا میں )اسے رسوا کر دے اور کس پر (قیامت میں ) دائمی عذاب نازل ہوتا ہے ۔ آپ کو احساس کمتری کا شکار نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی اپنے آپ کو مغلوب تصور کرنا چاہیے خدا میری بات پر گواہ ہے کہ جب تک آپ اہل بیت علیہم السلام کی سیرت پر قول و عمل کے ذریعے چلتے رہیں گے خدا کے نزدیک( سوائے آئمہ علیہم السلام اور مقربین کے) دنیا میں موجود ہر فرد اورہر چیز سے زیادہ آپ قابل عزت ہیں ۔ اور جہاں تک امام حسین علیہ السلام کے تابوت کی بات ہے تو شاید ان لوگوں کو معلوم نہیں مظلوم کربلا امام حسین ؑ کی زخموں سے چور میت کا نہ تو جنازہ اٹھا اور نہ ہی تشیع جنازہ ہوئی شاید یہ لوگ مظلوم کربلا کی گھوڑوں کے سموں سے پامال میت کو حضرت علی ؑ اور حضرت امام حسن ؑ کی میت کی مانند سمجھتے ہیں کہ جن کا جنازہ بھی اٹھا اور تشیع بھی ہوئی۔ واللہ العالم
سوال:کیا کسی فلم یا ڈرامہ میں مرد عورت کا یاعورت مرد کا کردار ادا کر سکتی ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر فلم یا ڈرامہ واقعہ کربلا ، آئمہ یا رسولؐ خدا کے متعلق نہ ہو تو ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں اگرچہ ایسا نہ کرنا بہتر ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا امام حسین علیہ السلام کی مظلومیت کا اظہار فقط ایسی تصویر کے دکھانے پر ہی موقوف ہے کہ جس میں ایک بدن بغیر سر کے ہو یا ایک سر نیزے کی نوک پر دکھائی دے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ عزاداری اور اظہارِ مظلومیت فقط اس پر موقوف نہیں ہے اور مجسمہ سازی اور ذی روح کی تصویریں بنانا مطلقاً حرام ہیں۔ واللہ العالم
سوال:اگر ہمارے پاس دو اختیار ہوں ایک اہل بیت علیہم السلام کی عزاداری بغیر ان کی تصویریں لئے ہوئے اور دوسرا تصویروں کے ساتھ عزاداری لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان تصویروں کی وجہ سے ہمارا تمسخر اور مذاق بھی بنایا جاتا ہو تو آپ کس کو ترجیح دیں گے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اہل بیت علیہم السلام کے مصائب پر عزاداری اور غم و الم کا اظہار ان امور میں سے ہے کہ جو شرعی طور پر مطلوب اور واجب ہیں کیونکہ اس کا تعلق بھی مودّت سے ہے کہ جس کا ہمیں قرآن مجید میں حکم دیا گیا ہے اور جہاں تک سوال میں تصویروں کی بات ہے تو تصویروں کے بغیر عزاداری کرنا واجب ہے اگر ممکن ہو سکے تو اہل بیت ؑ کا غم اس طرح سے منایا جائے کہ جس سے کوئی مذاق نہ اڑائے اور اگر مذاق بنانے والوں کے شر سے چھٹکارہ ممکن نہ ہو تو عزاداری اور اظہار ِغم کا وجوب ساقط نہیں ہوگا۔ واللہ العالم
سوال:مصوروں اور کیمرہ مینوں کو شرعی طور پر اجازت حاصل ہے کہ وہ اہل بیت علیہم السلام کی جیسی چاہیں تصویریں بنائیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ ضروری ہے کہ کسی بہتر اور مناسب طریقہ کے ذریعے ان کو اس عمل سے روکا جائے اور ان کے لئے واجب ہے کہ وہ ان تصویروں کی مصوری سے گریز کریں اور پریس والوں کے لئے واجب ہے کہ وہ ان تصویروں کو نہ چھاپیں۔ واللہ العالم
سوال:کیا اہل بیت علیہم السلام کی تصویروں کو لٹکا دینا مناسب ہے کہ جب اس کے بغیر ان کی بے حرمتی ہو رہی ہو ؟
جواب:بسمہ سبحانہ وہ تصویریں جو اس وقت موجود ہیں اور جن کی نسبت اہل بیت علیہم السلام کی طرف دی جاتی ہیں یہ نسبت محض جھوٹ اور بہتان ہے لہذا ان محض خیالی تصویروں کو آئمہ کی طرف نسبت دینا حرام ہے اور میرے نزدیک ان کو چھاپنا بھی حرام ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
4
اگلا صفحہ