مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا حسینی انجمنوں اور ماتمی دستوں کاجلوسوں کا ماتم ، عزاداری قمہ اور زنجیر زنی اور تبرک وغیرہ کی تقسیم کی حد تک محدود رہنا مناسب ہے یا پھر ضروری ہے کہ وہ دوسرے اجتماعی و معاشرتی امور پر بھی توجہ دیں اور جن مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان میں بھی شریک ہوں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ انجمنوں اور ماتمی گروہوں کو منتظم، متحرک اور فعال بنانا ضروری ہے اور واجب ہے کہ ان کو سیاسی اور دنیاوی اغراض و مقاصد سے پاک ہونا چاہیے اور اسی طرح انہیں دینی، اخلاقی ،معاشرتی مسائل اور سیاسی اصلاحات کی طرف بھی توجہ دینی چاہیے لیکن ضروری ہے اس سلسلہ میں صحیح و غلط ، حق و باطل اور اچھے و برے کو ملایا نہ جائے بلکہ ہمیشہ حق و صحیح بات کو ہی اختیار کیا جائے۔ واللہ العالم
سوال:فرقہ واریت کی بڑھتی ہوئی طاقت اور فرقہ وارانہ حملوں کے پیشِ نظر حسینی انجمنوں اور ماتمی دستوں کو آپ کے نزدیک کیا کرنا چاہیے؟
جواب:بسمہ سبحانہ عزاداروں پر واجب ہے کہ وہ فرقہ واریت اور تفرقہ بازی کی آگ سے دور رہیں اور اس فتنہ کو پھیلانے والوں کی روک تھام کریں کیونکہ اس کا نتیجہ کسی کے حق میں بھی اچھا اور صحیح نہیں۔ والسلام
سوال:دعائے کمیل، دعائے ابوحمزہ ثمالی اور دوسری مأثورہ دعائیں پڑھنے کے دوران امام حسین علیہ السلام اور اہل بیت علیہم السلام کے مصائب، سبق آموز شعر یا قصے پڑھنے کے بارے میں جناب کی کیا رائے ہے جبکہ ان کے ذکر کا مقصد دعا میں مزید تاثیر پیدا کرنا ہو؟ آیا ایسا کرنا جائز ہے یا پھر دعا اور زیارتِ وارثہ وغیرہ کو بغیر کسی کمی پیشی کے بالکل اسی طرح پڑھنا چاہیے جیسے وارد ہوئی ہیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر نصوص کے مطابق عمل کرنا دوسرے واجباتِ شرعیہ سے مزاحم نہ ہوتو ان کے مطابق عمل کرنا افضل ہے اور ا سی طرح معصومین نے مختلف اوقات اور مقامات کے لیے جو دعائیں معین کی ہیں ان کو مکان و زمان کا خیال رکھتے ہوئے پڑھنا ہی افضل ہے لیکن اس کی جگہ کسی اور دعا کا پڑھنا حرام نہیں ہے۔ اور جہاں تک اہل بیت علیہم السلام کے مصائب کو دعا کے دوران پڑھنے کا تعلق ہے تو اگر اسے دعا کے جز کی حیثیت اور قصد کے ساتھ نہ پڑھا جائے بلکہ دعا پڑھنے اور سننے والوں میں رقت اور گریہ و بکا کے لیے پڑھا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ پس اس طرح وہاں دو عمل ہونگے ایک دعا اور دوسرا سید الشہداء علیہ السلام پر گریہ ۔ اور اس میں کوئی شک نہیں کہ انسا ن میں رقت پیدا کرنے اور خوف خدا میں آنسو بہانے کے لیے سید الشہداء علیہ السلام پر گریہ کرنا بہت مفید و مؤثر ہے۔ واللہ العالم
سوال:بہت سے شیعہ اس بات کا دعوی کرتے ہیں کہ معصومین علیہم السلام تمام مجالسِ عاشورا میں شرکت کرتے ہیں کیا یہ بات درست ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ بعض روایات اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ معصومین علیہم السلام مجالسِ عزا میں شریک ہوتے ہیں ۔ اور کسی کو یہ بات شک و شبہہ میں مبتلا نہ کرے کہ ایک شخص ایک ہی وقت میں اتنے زیادہ مقامات پر کیسے حاضر ہو سکتا ہے ؟ یہ سوال اس وقت درست ہے کہ جب ایسے فرد کی بات ہو جو اس طبیعی، عنصری اور مادی جسم کے قید میں ہو لیکن جب بات غیر مادی،نورانی اور برزخی جسم کی ہو تو اسے زمان اور مکان کی دیواریں ایک ہی وقت میں متعدد مقامات پر حاضر ہونے سے نہیں روک سکتی ہیں۔ واللہ العالم
سوال:ہم امام حسین علیہ السلام کے غم میں کیوں روتے ہیں جب کہ امام علیہ السلام زندہ ہیں اور اﷲ کے حضور رزق حاصل کر رہے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اہل بیت علیہم السلام سے مروی روایات میں ہمیں سید الشہداء ؑ پر گریہ اور آہ و زاری کرنے کی بہت تاکید کی گئی ہے ۔ روایت میں ہے کہ جو شخص بھی امام حسین علیہ السلام پر گریہ و زاری کرتا ہے اس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ امام حسین علیہ السلام پر گریہ کرنا اہل بیت علیہم السلام کی سیرت و کرادار اور نہج کا احیا ہے،اور اس کے علاوہ اس کے بہت سے علمی اور نفسیاتی فوائد بھی ہیں ، ہمارا امام حسین علیہ السلام پر گریہ کرنا حق کی باطل کے مقابلے میں مدد، ظلم و بر بریت کی مخالفت، نہجِ کربلا و سیرتِ معصومینؑ پہ باقی رہنے کا عزم اور امام حسین علیہ السلام سے عہد وفااور بیعت کی تجدیدہے۔ واللہ العالم
سوال:امام حسین علیہ السلام کے مصائب پر گریہ و زاری کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جیسا کہ معتبر روایات میں وارد ہوا ہے کہ اس پر انسان کو بہت زیادہ اجر و ثواب حاصل ہوتا ہے اور معصومین علیہم السلام نے اس کی بہت تاکید کی ہے۔ واللہ العالم
سوال:امام حسین علیہ السلام کی شہادت میں سوگ منانے کا عرصہ کتنا ہے ؟ آیا یکم محرم سے آٹھ ربیع الاول تک ہے، یا دس محرم سے بارہ محرم تک ہے یا یکم محرم سے چہلم تک ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ محرم کے پہلے دس دن عزاداری اور مجالس کاقیام ضروری ہے اور جہاں تک سوگ کو چہلم (بیس صفر) یا آٹھ ربیع الاول تک برقرار رکھنے کا تعلق ہے تو یہ مستحب ہے۔ واللہ العالم
سوال:مسجد میں اگر مجالس ہو رہی ہوں تو کیا خواتین اپنے مخصوص ایام میں مسجد کے اندر نہیں جا سکتی ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ مسجد کی تمام حدود میں عورتیں اپنے مخصوص ایام میں نہیں بیٹھ سکتیں، مسجد کے باہر ان کے بیٹھنے کے لئے مناسب جگہ مہیا کی جائے۔ واللہ العالم
سوال:امام حسین علیہ اسلام پر رونا اور ماتم کرنے کے بارے کوئی صحیح و معتبر روایت ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ سب سے پہلے رسول اسلامؐ نے امام حسینؑ کی ہونےوالی شہادت کو جناب علیؑ اور بی بی زہراؑ اور حسنینؑ کے سامنے بیان فرمایا تھا اور اس کا مطلب یہ ہے کہ سب سے پہلے مجلس حسینؑ کے خطیب خود رسول اسلامؐ تھے اور یہ ہماری معتبر کتابوں میں واضح لکھا ہے اور یہ کئی کتابوں میں موجود ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر ہم مجلس میں بیٹھے ہوئے ہوں اور نماز کا وقت داخل ہو جائے تو کیا مجلس کے ختم ہونے کا انتظار کریں؟ یا پھر مجلس سے اٹھ کر نماز پڑھنے جائیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر مجلس پوری کرنے کے بعد نماز کا وقت ختم ہونے کا خطرہ ہو تو نماز کو مقدم کریں گے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
4
5
6
7
8
اگلا صفحہ