مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:زیارت عاشورہ روزانہ کس وقت پڑھنی چاہیے اور دعائے علقمیٰ کونسی دعا ہے اور کیا زیارت عاشورہ کے بعد والی دعا کو دعائے علقمئ کہتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ عاشورہ کے دن سورج نکلنے کے بعد اور ظہر کی نماز سے پہلے زیارت عاشورہ پڑھنی چاہیے باقی دنوں میں جب چاہے پڑھ سکتے ہیں اور دعائے علقمیٰ وہی ہے جو زیارت عاشورہ کے بعد پڑھی جاتی ہے جو کہ کتاب مفاتیح الجنان میں اور دوسری دعاؤں کی کتابوں میں موجود ہے۔ واللہ العالم
سوال:ایک روایت جسکو ہم نے کامل الزیارات میں پڑھا کہ جس میں ارشاد فرمایا گیا الله تعالی بھی امام حسین علیہ السلام ی زیارت کیلئے آتا ہے ؟ ہمیں اس روایت کی توضیح بیان کر دیجئے۔
جواب:بسمہ سبحانہ خدا کی زیارت سے مراد خدا کا اپنی رحمت کو انؑ کے شامل حال رکھنا ہے اور اس سے ان کی عظمت کی زیادتی مراد ہے۔ واللہ العالم
سوال:امام حسین علیہ السلام کی زیارت کا افضل ترین دن کون سا ہے. عرفہ عاشورہ یا اربعین
جواب:بسمہ سبحانہ ہر وقت آپ ان امام مظلومؑ کی زیارت کر کے ثواب حاصل کر سکتے ہیں اور جن دنوں کا آپ نے تذکرہ کیا ہے اس کے بارے میں جو مہم روایتیں مفاتیح الجنان میں ہیں آپ ان کا مطالعہ کریں۔ والسلام
سوال:زیارت امام حسین علیہ السلام کے لئے زیادہ مستند زیارت کونسی ہے۔ زیارت عاشورہ یا زیارت وارثہ؟
جواب:بسمہ سبحانہ دونوں مشہور ہیں۔ واللہ العالم
سوال:کیا زنجیرزنی یا تطبیر کیلئے سفید لباس پہننا درست ہے جبکہ اسکا مقصد امام حسین (ع) کی مظلومیت کی تشہیر ہو اور جیسا کہ بعض افراد کہتے ہیں یہ ریاکاری ہے تو اسکا کیا حکم ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ سفید لباس پہننا درست ہے اور ریا کاری اس نیت سے ہوتی ہے کہ اگر انسان اپنے آپ کو لوگوں کے سامنے اچھا ثابت کرنے کے لئے ایسا کرے۔ واللہ العالم
سوال:کالے لباس کے پہننے کے بارے کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ کالا لباس پہننے کی ممانعت کے بارے میں جو روایات ہیں ان سے مراد وہ لباس ہے کہ جو بنی عباس نے اپنا سیاسی شعار بنایا تھا ورنہ معصومینؑ کے غم میں سیاہ لباس پہننا نہ صرف جائز ہے بلکہ باعث ثواب بھی ہے۔ واللہ العالم
سوال:محرم کا چاند نظر آنے پر خدا کے فرشتے کیا کام کرتے ہیں؟ والسلام
جواب:حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: جب محرم کا چاند نظر آتا ہے تو فرشتے امام حسین علیہ السلام کے کپڑے آویزاں کر دیتے ہیں کہ جو تلواروں کی ضربوں سے پھٹے ہوئے اور خون سے بھرے ہوئے ہیں ہم اور ہمارے شیعہ ان کپڑوں کو آنکھوں کی بجائے اپنی بصیرت کی بینائی سے دیکھتے ہیں اور پھر ہمارے آنسو بہنے لگتے ہیں۔ والسلام
سوال:اہل بیت علیہم السلام کے دشمنوں کے لئے نرم گوشہ رکھنے کے بارے کیا حکم ہے؟
جواب:ولایت اہل بیت علیہم السلام اور ان کے دشمنوں سے برات ایسی نعمت ہے جس کا اندازہ ہم سب کو شاید آج نہیں ہے بروز حشر جب اس کی اہمیت کا پتہ چلے گا تو پھر کفِ افسوس ملنے سے بھی کچھ نہیں ہونے والا اس لیے اس نعمت کو ہاتھ سے جانے نہ دیں دشمنانِ اہل بیت کے لیے نرم گوشہ رکھنے والے کس منہ سے اہل بیت علیہم السلام کا سامنا کریں گے؟ والسلام
سوال:داڑھی نہ رکھنے والے عزادار کے لئے نصیحت فرمائیں۔
جواب:ہم سب بچپن سے کہتے آئے ہیں کاش کربلا میں ہوتے تو اپنا سر قربان کر دیتے جب ہم میں سے کوئی داڑھی منڈا کر کھڑا ہو اور اگر امام علیہ السلام کہہ دیں کیوں جھوٹ بولتے ہو میری قبر پر آکر ،داڑھی کے بال رکھنا سخت ہے یا شمر کی تلوار کے وار سہنا جب تم داڑھی کے دو بال میرے نانا اور اہل بیت علیہم السلام کے کہنے پر نہیں رکھ سکتے تو تلوار کے وار کیا برداشت کرتے؟ والسلام
سوال:جو عورتیں پردہ نہیں کرتیں ان کے بارے نصیحت فرمائیں۔
جواب:ہماری مائیں ،بہنیں بیٹیاں کیوں کھلے منہ نکلتی ہیں؟ میں جناب حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی ٹوٹی ہوئی پسلیوں کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کیا جناب فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا ، جناب زینب سلام اللہ علیہا منہ کھول کر نکلتی تھیں خدا کی قسم نہیں نہیں نہیں تو پھر یہ کیوں منہ کھول کر نکل رہی ہیں جناب زہراء سلام اللہ علیہا اور جناب زینب سلام اللہ علیہا کی کنیزیں ان کی پیروی میں مکمل پردہ نہیں کر سکتی تو بتائیے شمر کے کوڑے کیا برداشت کرتیں ۔میری بیٹیو! مکمل حجاب اسلام کی پابندی کرو جناب زہراء سلام اللہ علیہا جناب زینب سلام اللہ علیہا کی شفاعت نصیب ہو گی۔ والسلام
پچھلا صفحہ
3
4
5
6
7
8
اگلا صفحہ