مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا عزاداری کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر سکتے ہیں؟
جواب:واجب ہے کہ ہم لوگوں کو مجالس عزاء اور ماتمی جلوسوں میں شرکت کرنے کی تاکید کریں اور اس کے ساتھ انھیں ان جلوسوں وغیرہ میں شریعت کے حدود سے باہر نکلنے سے روکیں اور انھیں ایسے کاموں کی اجازت نہ دیں کہ جو حضرت امام حسین علیہ السلام کے مقدس انقلاب کی توہین کا باعث بنیں۔ اسی طرح ضروری ہے کہ عزاداری کو سیاسی مقاصد سے دور رکھا جائے اور کوئی شخص حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری اور اس واقعہ کو اپنے دنیاوی اور سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کرے ۔)کتاب شعائر حسینی)
سوال:امام رضا علیہ السلام نے کونسے عمل کے بارے میں بتایا جس کے کرنے سے کوئی گناہ باقی نہیں رہتا؟
جواب:حضرت امام رضا علیہ السلام نے فرمایاکہ: یاابن شبیب ان سرک ان تلقی اﷲ عزوجل ولا ذنب علیک فزر الحسین علیہ السلام اے ابن شبیب اگر تمہارے لئے یہ بات باعثِ مسرت ہے کہ تم اﷲ تعالیٰ سے اس طرح ملاقات کرو کہ تمہارے ذمے کوئی گناہ نہ ہو تو تم امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرو۔ )کتاب احکام شعائر حسینی)
سوال:اہل بیت علیہم السلام کے غم میں غم اور خوشی میں خوشی منانے کا کیا اجر ہے؟
جواب:حضرت امام رضا علیہ السلام نے فرمایاکہ: یا ابن شبیب ان سرک ان تکون معنا فی الدرجات العلی من الجنان فاحزن لحزننا و افرح لفرحنا و علیک بولایتنا فلو ان رجلا احب حجرا لحشر ہ ﷲ معہ یوم القیامۃ اے ابن شبیب اگر تمہیں یہ بات خوشی دیتی ہے کہ تم ہمارے ساتھ جنت کے عالی مراتب میں رہو تو ہمارے غم میں غمی اور ہماری خوشی میں خوشی مناؤ اور تمھارے اوپر ہماری ولایت ومودت واجب ہے پس اگر کوئی شخص کسی پتھر سے بھی محبت کرے تو قیامت کے دن خدا اسے اسی کے ساتھ محشور کرے گا۔)کتاب احکام شعائر حسینی)
سوال:وہ کونسا کام ہے جس کے کرنے سے امام حسین علیہ السلام کے ساتھ شہید ہونے والوں کا ثواب ملتا ہے؟
جواب:حضرت امام رضا علیہ السلام نے فرمایاکہ: یا ابن شبیب ان سرک ان یکون لک من الثواب مثل ما لمن استشھد مع الحسین ؑ فقل متی ذکرتہ یا لیتنی کنت معہم فافوز فوزا عظیما اے ابن شبیب اگر تمہیں یہ بات فرحت بخشتی ہے کہ تم کو امام حسین علیہ السلام کے ساتھ شہید ہونے والوں کا ثواب ملے توجب کبھی تمہیں ان کی یاد آئے تو تم یہ کہو: ـ ’’ اے کاش کہ میں بھی ان کے ساتھ ہوتا اور عظیم کامیابی حاصل کرتا۔)کتاب احکام شعائر حسینی)
سوال:کونسا عمل ہے جس کے کرنے سے انسان اہل بیتؑ کے ساتھ جنت میں رہ سکتا ہے؟
جواب:حضرت امام رضا علیہ السلام نے فرمایاکہ: یاابن شبیب ان سرک ان تسکن الغرف المبنیۃ فی الجنۃ مع نبی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم فالعن قتلۃ الحسین علیہ السلام اے ابن شبیب اگر تمہارے لئے یہ بات باعثِ سرور ہے کہ تم محمد و آل محمد علیہم السلام کے ساتھ جنت میں تعمیرشدہ مکانات میں رہو تو امام حسین علیہ السلام کے قاتلوں پر لعنت کرو ۔)کتاب احکام شعائر حسینی)
سوال:امام علی رضا علیہ السلام کی نظر میں کس پر رونا چاہیے؟
جواب:ریان بن شبیب کہتے ہیں کہ حضرت امام رضا علیہ السلام نے فرمایاکہ : یا ابن شبیب ان کنت باکیا لشیء فأبک للحسین بن علی علیہما السلام فانہ ذبح کما یذبح الکبش وقتل معہ من اہل بیتہ ثمانیۃ عشر رجلا مالہم فی الارض شبیہون و لقد بکت السماوات السبع و الارضون لقتلہ یعنی: اے ابن شبیب اگر تم کسی چیز پرر ونا چاہتے ہو تو حسین بن علی علیہما السلام پر گریہ کرو پس ان کو اس طرح ذبح کیا گیا جس طرح گوسفند کو ذبح کیا جاتا ہے اور ان کے ساتھ ان کے اہلبیت کے ایسے اٹھارہ افراد مارے گئے جن کے مثل دنیا میں کوئی نہیں ہے پس ان کے قتل پر ساتوں آسمانوں اور زمینوں نے گریہ کیا )کتاب احکام شعائر حسینی)
سوال:دشمن اہل بیتؑ کس وجہ سے عزاداری کے مخالف ہے اور وہ کیوں عزاداری کو ختم کرنا چاہتے ہیں؟
جواب:غدیر خم میں ولایت کے اعلان کو لاکھوں لوگوں نے سنا اور دیکھا لیکن چونکہ ہم نے غدیر کی یاد کو اس طرح نہیں منایا کہ جس طرح منانے کا حق تھا جس کے نتیجہ میں لوگ غدیر خم کو بھول چکے ہیں اور دشمن نے اپنے تمام تر وسائل کے ذریعہ غدیر کے واقعہ کو لوگوں سے چھپانے کی کوشش کی ہے کہ جس میں وہ کافی حد تک کامیاب بھی ہوا ہے اور اب دشمن ہمارے ہی لوگوں کے ذریعے عزاداری سید الشہداء ؑ اور واقعہ کربلا کو ختم کرنا چاہتا ہے ۔ پس جس طرح سے غدیر کے واقعہ کو اس دلیل کی بنیاد پر چھپایا کہ اس حدیث ِغدیر سے مسلمانوں میں تفرقہ پیدا ہوتا ہے اسی طرح آج اسی دلیل کی بنیاد پر ہمیں عزاداری سے روکنا چاہتا ہے ۔ لیکن ہم امام زمانہ عجل اﷲ فرجہ الشریف کے ظہور تک عزاداری کو بغیر کسی تنازل کے فروغ دیتے رہیں گے انشاء اﷲ ۔)کتاب احکام شعائر حسینی)
سوال:امام محمد باقر علیہ السلام نے عزاداری کے متعلق کیا فرمایا؟
جواب:حضر ت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں کہ: ’’کان علی بن الحسین علیہما السلام یقول: أیُّما مؤمن دمعت عیناہ لقتل الحسین علیہ السلام حتی تسیل علی خدیہ بوأہ اﷲ بھا فی الجنۃ غرفا یسکنھا احقابا ‘‘ یعنی:میرے بابا علی بن حسین علیہما السلام فرمایا کرتے تھے کہ امام حسینؑ کے قتل پر جس مؤمن کی آنکھوں میں آنسو آئیں اوراس کے رخساروں پر بہنے لگیں تو اﷲ تعالی اسے اِس کے بدلے جنت میں مکانات عطا کرتا ہے کہ جس میں وہ مدتوں رہے گا ۔)کتاب احکام شعائر حسینی)
سوال:امام جعفر صاوق علیہ السلام نے عزاداری کے متعلق کیا فرمایا؟
جواب:امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: ’’کان ابی اذا دخل شھر المحرم لا یری ضاحکا و کانت الکآبۃ تغلب علیہ حتیٰ تمضی عشرۃ ایام فاذا کان الیوم العاشر کان ذلک الیوم یوم مصیبته و حزنه و بکاۂ و یقول ھو الیوم الذی قتل فیه الحسین علیه السلام۔ یعنی: جب محرم کا مہینہ شروع ہوتا تو کوئی بھی میرے بابا کو ہنستا ہوا نہیں دیکھتا تھا اور غم و الم اور رنجیدگی ان پر چھائی رہتی تھی (اسی حالت میں ان کے) دس دن گزرجاتے اور جب دس محرم کا دن ہوتا تو یہ ان کے مصائب، حزن وملال اور گریہ و زاری کا دن ہوتاپس وہ فرماتے: یہی وہ دن ہے کہ جس دن امام حسین علیہ السلام کو قتل کیاگیا۔)کتاب احکام شعائر حسینی)
سوال:اللہ آپ پر رحمت نازل فرمائے۔ لکھنؤ شہر ہندوستان میں ایام عزاء کے دوران، ایک صاحب عمامہ ذاکر نے اپنی مجلس کے بعد صاحب خانہ سے جھگڑا کیا مجلس کے پیسوں پر ۔ صاحب خانہ 3000انڈین پر بضد تھا جبکہ ذاکر دعویٰ کر رہا تھا کہ مجلس جو میں نے پڑھی ہے ان کے گھنٹوں کے حساب سے 5000روپے ہندوستانی بنتے ہیں ۔ اس طرح کے کئی معاملات زیادہ فیس مانگنے کے حوالے سے ذاکروں کے بارے میں شہر اور ملک میں ہوتے ہیں ۔ سوال: اوپر ذکر شدہ خلاصہ کے مطابق کیا شریعت اسلام کے مطابق ذاکر اہل بیت علیہ السلام کو اس کی اجازت ہے ۔کہ ذاکری کو ذریعہ معاش/کمائی کا ذریعہ بنائیں ۔
جواب:بسمہ سبحانہ اس کی دو صورتیں ہیں ۔ 1. جو اس لئے فیس طے کرے کہ اس سے مالی فائدہ پہنچے تو اس کو مالی فائدہ ہی ہو گا اس کو ثواب کچھ نہیں ملے گا البتہ یہ فیس اس کے لئے جائز ہے ۔ 2. وہ اس لئے پیسے طے کرتا ہے کہ لوگ اس کو زیادہ سے زیادہ سنیں یا اس کا کوئی اور ذریعہ معاش نہیں کہ جس سے زندگی کے اخراجات حاصل کر سکے تو اس کے لئے بھی پیسے لینا جائز ہے اور ثواب کا مستحق ہے ۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
5
6
7
8
اگلا صفحہ