مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:اگر خواتین اور مرد ایک ساتھ مجلس میں بیٹھے ہوں اورخواتین سوزخوانی کریں اور کوئی چیز بھی حائل نہ ہو تو کیا اس طرح مردوں کا خواتین کی سوز خوانی سنانا جائز ہے اور خواتین کا اس طرح سوز خوانی کرنا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ صحیح طریقہ سوز خوانی کا یہ ہے کہ عورتیں عورتوں کے لئے اور مرد مردوں کے لئے سو ز خوانی کریں اور ایک دوسرے کی آواز نہ سنیں اور اگر عورت سوز خوانی کے لئے نہ ہو تو مرد کی سوز خوانی وہ سن سکتیں ہیں صرف مصائب سننے کے لئے اور امام حسینؑ پر گریہ کرنے کے لئے۔واللہ العالم
سوال:اکثر مقامات پر 13 صفر کو مجلس کے بعد شبیہ تابوت جناب سکینہ برآمد ہوتا ہے تو کچھ لوگ کہتے کہ بی بی کا تابوت مردوں میں نہ آئے اور کچھ کہتے کہ جب بی بی کی ضریح مقدسہ پہ بھی لوگ بوسے دیتے ہیں تو تابوت پر کیوں منع ہے؟ رہنمائی فرمائیں
جواب:بسمہ سبحانہ تابوت کو احتراماً بوسہ دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:زیارت ناحیہ کیا امام زمانہ علیہ السلام کی کہی ہو ئی یا لکھی ہوئی زیارت ہے یا دعا ہے کیونکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ امام علیہ السلام کی دعا نہیں ہے؟ تو اس بارے رہنمائی فرمائیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ اس زیارت کی سند کی نسبت امام زمانہ (عج) کی طرف معروف ہے لیکن شرعی طور پر اس کی سند کو شرعاً ثابت کرنا کسی بھی انسان کے لیے بہت مشکل ہے البتہ اس زیارت کو قربت کی نیت سے پڑھنا ثواب ہے اور اسی طرح یہ ہمارے علماء کا نظریہ تھا اور ہے۔ والسلام
سوال:کیا عورت سر سے دوپٹہ اتار کے ماتم کر سکتی ہے جہاں اسے کوئی نا محرم دیکھنے والا نہ ہو
جواب:بسمہ سبحانہ اگر کوئی نامحرم عورت کو دیکھنے والا نہ ہو تو وہ دوپٹہ اتار کر ماتم کر سکتی ہے۔ واللہ العالم
سوال:ماتم حلال ہے ؟ اس کے حق میں قرآن اور معصوم کیا فرماتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ خود معصومین علیہم السلام نے ماتم کیا ہے اور معصومینؑ نے امام حسین علیہ السلام کی مصیبت کو زندہ رکھنے کا حکم دیا ہے اور ہم ہر اس طریقے سے امام حسینؑ کی مصیبت منائیں گے جس سے شریعت نے منع نہ کیا ہو۔ واللہ العالم
سوال:محرم کے شروع سے لے کر آٹھ محرم تک روزے رکھ سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ محرم کے شروع سے لے کر آٹھ محرم تک روزے رکھ سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:کیا ماتم صحیح سند سے ثابت ہے اورکسی امامؑ کے دورِ امامت میں ماتم تھا؟
جواب:بسمہ سبحانہ آئمہؑ نے ہر مباح طریقے سے امام حسینؑ کے غم کو منانے کاحکم دیا ہے جس میں رونا، مجالس برپا کرنا، ماتم کرنا، زنجیر زنی، قمہ زنی، جلوس اور امام بار گاہ میں بنانا سب کچھ شامل ہے۔والسلام
سوال:کیا عورت حیض کی حالت میں علم اور دیگر شبیہات کی زیارت کر سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ زیارت سے مراد اگر ایسی حرکت نہ کرے کہ جس سے علم، ذوالجناح اور شبیہ زیارات کی توہین ہوتی ہوتو زیارت کر سکتی ہے۔واللہ العالم
سوال:زیارت امام حسینؑ اور طوافِ روضہ کے لئے سفید لباس پہننا ضروری ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ سفید لباس پہننا ضروری نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:جب زیارت عاشورہ پڑھی جاتی ہے تو اس کے آخر میں جو دعا سجدے کی حالت میں پڑھنی ہوتی ہے تو کیا سجدہ کے بغیر بھی آخری کلمات زیارت عاشورہ کے پڑھے جا سکتے ہیں اور کیا زیارت عاشورہ کے بعد دو رکعت نماز ادا کرنا ضروری ہے کیا بغیر نماز کے بھی زیارت عاشورہ پڑھی جا سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ واضح رہے کہ زیارت عاشورہ کے بارے میں زیارت پڑھنے سے پہلے انسان کربلا کی طرف منہ کرے اور پھر زیارت عاشورہ پڑھے اور اگر کربلا میں ضریح کے پاس ہیں تو ضریح مقدس کی طرف مولاؑ کو سلام کریں اور دو رکعت نماز پڑھے اور اس کے بعد زیارت عاشورہ پڑھیں جیسا کہ کتاب مفاتیح الجنان میں ہے اور اس کے بعد جو دعا سجدہ میں جا کر پڑھنے والی ہے اس کو سجدہ کی حالت میں پڑھیں اگر دعا یاد نہ ہو تو آپ کا فریضہ ہے کہ یاد کریں تاکہ سجدہ میں پڑھ سکیں اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی شخص آپ کے پہلو میں ہو اور آپ سجدے میں ہوں تو وہ ایک ایک لفظ سجدے والی دعا کا پڑھے اور آپ اس کے پیچھے پیچھے پڑھیں اس کے بعد دعائے علقمیٰ پڑھیں۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
2
3
4
5
6
7
8
اگلا صفحہ