مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:مستحب قربانی کے لیے بکرے کی کم از کم عمر کتنی ہونی ضروری ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ گوسفند(بکرے) پورے دو سال کے ہوں اور تیسرے سال میں داخل ہوں بھیڑ سات ماہ کی ہو آٹھویں میں داخل ہو احتیاط اس میں ہے کہ وہ پورے ایک سال کی ہو۔ واللہ العالم
سوال:کیا عید کی نماز واجب ہے ؟ اور کیا عید کی نماز سے پہلے قربانی کر سکتے ہیں؟ اور کیا کسی کے نام کے ساتھ منسوب کر کے قربانی کر سکتے ہیں؟ اور کیا قربانی کے جانور کا منہ قبلہ کی طرف ہونا ضروری ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ قربانی کے لیے حیوان کو قبلہ کی طرف لٹائے اور عید کی نماز مستحب ہے واجب نہیں عید کی نماز کے بغیر بھی قربانی کر سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:جو بکرا پیشاب پیتا ہے کیا اس کی قربانی جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسے بکرے کی قربانی کر سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:کیا بکرے کی قربانی میں ایک سے زیادہ افراد شریک ہو سکتے ہیں اور قربانی کے جانور میں کن شرائط کا ہونا ضروری ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ بکرے اور بکری کی قربانی فقط ایک شخص کر سکتا ہے جبکہ اُونٹ کی قربانی جائز نہیں یہاں تک کہ وہ پورے پانچ سال کا ہو اور چھٹے سال میں داخل ہو گائے اور گوسفند(بکرا) پورے دو سال کے ہوں اور تیسرے سال میں داخل ہوں بھیڑ سات ماہ کی ہو آٹھویں میں داخل ہو احتیاط اس میں ہے کہ وہ پورے ایک سال کی ہو جو بھی حیوان ذبح کرنے کا ارادہ ہو اس کے اعضاء سلامت ہوں لنگڑا، کان کٹا، خصی، سینگ ٹوٹا نہ ہو تو مجزی یعنی کافی ہے عام طور پر اُسے لاغر اور کمزور نہ کہا جاتا ہو اور احتیاط مستجی یہ ہے کہ وہ حیوان بیمار نہ ہو اس کی رگیں نہ کاٹی گئی ہوں اور نہ اس کے خصیتین مسل دئیے گئے ہوں، اور خلقی طور پر اس کی دم اور سینگ موجود ہوں اس کے کان پھٹے ہوئے نہ ہوں اور اگر ان شروط و صفات سے متصف حیوا ن نہ ملے تو پھر جیسا بھی ملتا ہو کافی ہے یہ بات یاد رہے کہ ایک حیوان میں دو شخص شریک نہ ہوں دوران حج، یہ ضروری ہے کہ ایک حاجی کے لئے ایک مستقل قربانی ہو۔ والله العالم
سوال:کیا اپنے گھر پہ پالے ہوئے جانور کی قربانی کرنا مکروہ ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ گھر میں پالے ہوئے جانور کی قربانی کی کراہت ثابت نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:بکرا پیشاب پیتا ہے کیا اب ہم پیشاب پینے والے بکرے کو ذبح کر سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسے بکرے کی قربانی کر سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:عید کی قربانی میں بکرا خصی یا غیر خصی ہونا چاہیے؟
جواب:بسمہ سبحانہ قربانی میں بکرا خصی نہیں ہونا چاہیے۔ واللہ العالم
سوال:قربانی کے گوشت میں سے کچھ مقدار خود کھانے کو لازم قرار دیا گیا ہے جو کہ مکہ مکرمہ میں ممکن نہیں ایسی صورت میں کیا کیا جائے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ مکہ میں کسی پر اعتماد نہ کریں بلکہ آپ اپنے وطن میں قربانی دیں گے پہلے آپ جانور مہیا کر لیں جب جمرہ عقبہ کو کنکریاں مار لیں تو اپنے وطن فون کر کے کہیں کہ حیوان کو ذبح کر دیں اس کے بعد سر منڈوائیں، اور جو قربانی دی جائے گی اس کے تین حصے ہوں گے ایک حصہ محتاجوں اور فقیروں کا، دوسرا حصہ شیعہ مؤمنین کا اور تیسرا حصہ حاجی کا ہو گا اور مستحب مؤکد ہے کہ حاجی اس میں سے واپس آ کر کچھ کھائے۔ واللہ العالم
سوال:بقرعید پر قربانی کے جانور کی قربانی کرتے وقت ساتھ عقیقہ کی نیت کرسکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ قربانی اور عقیقہ دونوں علیٰحدہ علیٰحدہ عمل مستحب والے کام ہیں۔ ایک دوسرے میں مکس نہیں ہو سکتے۔ واللہ العالم
سوال:دس ذی الحج کو قربانی کا وقت کب سے شروع ہو جاتا ہے؟ کیا قربانی نماز عید پڑھ کر کرنی چاہیے یا پہلے؟
جواب:بسمہ سبحانہ قربانی کرنے کا وقت طلوع آفتاب کے بعد ہے اور عید کی نماز کے بغیر بھی قربانی کر سکتے ہیں۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
4
اگلا صفحہ