مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا قربانی کے جانور میں ایک سے زیادہ افراد شامل ہو سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر بکرا وغیرہ ہو تو ہر آدمی کی طرف سے ایک کیا جائے گا یا گھر کا سربراہ تمام گھر والوں کی طرف سے ایک جانور قربان کر سکتا ہے اور گائے میں سات آدمی شریک ہو سکتے ہیں بھینس ہو تو مادہ میں سات آدمی شریک ہو سکتے ہیں اور نر میں ایک آدمی قربانی کرے گا ۔اگر کچھ مومن کسی وجہ سے ہر ایک ایک قربانی نہ دے سکے تو کئی مومن مل کر ایک جانور میں شریک ہو سکتے ہیں. واللہ العالم
سوال:حج کی قربانی باہر یعنی مکہ شہر میں کر سکتا ہو؟
جواب:بسمہ سبحانہ واضح رہے وہاں کی حکومت کے قانون کے مطابق وہاں قربانی کرنا جائز نہیں ہے اور وہاں بہت سارے لوگ حاجیوں سے پیسے لے لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ کی طرف سے پوشیدہ قربانی کر دیں گے جبکہ وہ نہیں کرتے اس طرح آپ کے پیسے بھی ضائع ہو جائیں گے اور قربانی بھی نہیں ہو گی اور آپ مکہ میں کسی پر اعتماد نہ کریں، بلکہ آپ اپنے وطن میں قربانی دیں گے پہلے آپ جانور مہیا کر لیں جب جمرہ عقبہ کو کنکریاں مار لیں تو اپنے وطن فون کر کے کہیں کہ حیوان کو ذبح کر دیں اس کے بعد سر منڈوائیں، اور جو قربانی دی جائے گی اس کے تین حصے ہوں گے ایک حصہ محتاجوں اور فقیروں کا، دوسرا حصہ شیعہ مؤمنین کا اور تیسرا حصہ حاجی کا ہو گا اور مستحب مؤکد ہے کہ حاجی اس میں سے واپس آ کر کچھ کھائے۔ واللہ العالم
سوال:مستحب قربانی کے لیے بکرے کی کم از کم عمر کتنی ہونی ضروری ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ گوسفند(بکرا) پورے دو سال کے ہوں اور تیسرے سال میں داخل ہوں بھیڑ سات ماہ کی ہو آٹھویں میں داخل ہو احتیاط اس میں ہے کہ وہ پورے ایک سال کی ہو۔ واللہ العالم
سوال:کیا عید کی نماز واجب ہے پڑھنا؟ اور کیا عید کی نماز سے پہلے قربانی کر سکتے ہیں؟ اور کیا کسی کے نام کے ساتھ منسوب کر کے قربانی کر سکتے ہیں؟ اور کیا قربانی کے جانور کا منہ قبلہ کی طرف ہونا ضروری ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ قربانی کے لیے حیوان کو قبلہ کی طرف لٹائے اور عید کی نماز مستحب ہے واجب نہیں عید کی نماز کے بغیر بھی قربانی کر سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:جو بکرا پیشاب پیتا ہے کیا اس کی قربانی جائز ہے۔۔؟ اگر جائز ہے تو کیا پیشاب پینا نقص میں نہیں آتا؟. اور سب کے سب بکرے جو خصی نہیں ہوتے وہ پیشاب ضرور پیتے ہیں۔۔ دوسری اہم بات اگر آنڈل بکرے کی قربانی کر لی جائے تو گوشت میں اتنی بُو آتی ہے کہ گوشت کھایا نہیں جاتا۔ بچے تو خاص طور پر نہیں کھاتے۔۔ آغا جان جس کا گوشت نا کھایا جا سکے اس کی قربانی کیسے ہو سکتی ہے۔۔؟۔ یہ پاکستان کے ہر گھر کا بہت اہم مسئلہ ہے۔۔ مہربانی فرما کر وضاحت کر دیں۔۔جزاک اللہ
جواب:بسمہ سبحانہ ایسے بکرے کی قربانی کر سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:کیا بکرے کی قربانی میں ایک سے زیادہ افراد شریک ہو سکتے ہیں اور قربانی کے جانور میں کن شرائط کا ہونا ضروری ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ بکرے اور بکری کی قربانی فقط ایک شخص کر سکتا ہے جبکہ اُونٹ کی قربانی جائز نہیں یہاں تک کہ وہ پورے پانچ سال کا ہو اور چھٹے سال میں داخل ہو گائے اور گوسفند(بکرا) پورے دو سال کے ہوں اور تیسرے سال میں داخل ہوں بھیڑ سات ماہ کی ہو آٹھویں میں داخل ہو احتیاط اس میں ہے کہ وہ پورے ایک سال کی ہو جو بھی حیوان ذبح کرنے کا ارادہ ہو اس کے اعضاء سلامت ہوں لنگڑا، کان کٹا، خصی، سینگ ٹوٹا نہ ہو تو مجزی یعنی کافی ہے عام طور پر اُسے لاغر اور کمزور نہ کہا جاتا ہو اور احتیاط مستجی یہ ہے کہ وہ حیوان بیمار نہ ہو اس کی رگیں نہ کاٹی گئی ہوں اور نہ اس کے خصیتین مسل دئیے گئے ہوں، اور خلقی طور پر اس کی دم اور سینگ موجود ہوں اس کے کان پھٹے ہوئے نہ ہوں اور اگر ان شروط و صفات سے متصف حیوا ن نہ ملے تو پھر جیسا بھی ملتا ہو کافی ہے یہ بات یاد رہے کہ ایک حیوان میں دو شخص شریک نہ ہوں دوران حج، یہ ضروری ہے کہ ایک حاجی کے لئے ایک مستقل قربانی ہو۔ والله العالم
سوال:کیا اپنے گھر پہ پالے ہوئے جانور کی قربانی کرنا مکروہ ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ گھر میں پالے ہوئے جانور کی قربانی کی کراہت ثابت نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا گائے کی قربانی کے ایک حصہ میں دو افراد مل کر شامل ہوسکتے ہیں ؟ مثلاً 7000 روپے ایک حصہ ہو تو اس میں دو افراد 3500 روپے اور 3500 روپے ڈال کر شامل ہوسکیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ گائے کے مذکر میں ایک شخص قربانی کر سکتا ہے جبکہ مونث میں سات افراد شریک ہو سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:بکرا پیشاب پیتا ہے کیا اب ہم پیشاب پینے والے بکرے کو ذبح کر سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسے بکرے کی قربانی کر سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:کیا ہم بڑی قربانی میں اہل سنت بھائیوں کے ساتھ گائے میں حصہ ڈال سکتے ہیں کیا ان کے ساتھ قربانی جائز ہو گی ہماری؟
جواب:بسمہ سبحانہ غیر شیعہ لوگوں کے ساتھ حصہ ڈال سکتے ہیں بشرطیکہ وہ گوشت شیعوں میں تقسیم ہو اور غیر شیعہ کی قربانی کا گوشت بھی بہتر ہے شیعوں کے لئے ہو۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
4
5
اگلا صفحہ