مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:عید کی قربانی میں بکرا خصی یا غیر خصی ہونا چاہیے؟
جواب:بسمہ سبحانہ قربانی میں بکرا خصی نہیں ہونا چاہیے۔ واللہ العالم
سوال:قربانی کے گوشت میں سے کچھ مقدار خود کھانے کو لازم قرار دیا گیا ہے جو کہ مکہ مکرمہ میں ممکن نہیں ایسی صورت میں کیا کیا جائے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ مکہ میں کسی پر اعتماد نہ کریں بلکہ آپ اپنے وطن میں قربانی دیں گے پہلے آپ جانور مہیا کر لیں جب جمرہ عقبہ کو کنکریاں مار لیں تو اپنے وطن فون کر کے کہیں کہ حیوان کو ذبح کر دیں اس کے بعد سر منڈوائیں، اور جو قربانی دی جائے گی اس کے تین حصے ہوں گے ایک حصہ محتاجوں اور فقیروں کا، دوسرا حصہ شیعہ مؤمنین کا اور تیسرا حصہ حاجی کا ہو گا اور مستحب مؤکد ہے کہ حاجی اس میں سے واپس آ کر کچھ کھائے۔ واللہ العالم
سوال:بقرعید پر قربانی کے جانور کی قربانی کرتے وقت ساتھ عقیقہ کی نیت کرسکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ قربانی اور عقیقہ دونوں علیٰحدہ علیٰحدہ عمل مستحب والے کام ہیں۔ ایک دوسرے میں مکس نہیں ہو سکتے۔ واللہ العالم
سوال:دس ذی الحج کو قربانی کا وقت کب سے شروع ہو جاتا ہے؟ كيا قربانی نماز عید پڑھ کر کرنی چاہیے یا پہلے؟
جواب:بسمہ سبحانہ قربانی کرنے کا وقت طلوع آفتاب کے بعد ہے اور عید کی نماز کے بغیر بھی قربانی کر سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:عید قربان کے جو شخص جانور کی قربانی کرنا چاہتا ہے کیاایسا شخص طلوع آفتاب سے قبل جانور کی قربانی (یعنی جانور ذبح )کر سکتا ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسا کرنا جائز نہیں اور اگر ایسا کرے گا تو اس کو دوبارہ قربانی کرنی ہو گی۔ واللہ العالم
سوال:اونٹ کے نحر کرنے میں کن شرائط کا ہونا ضروری ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اونٹ کے نحر کرنے میں قربانی والی شرائط ہونی چاہیے۔واللہ العالم
سوال:کیا بغیر حج ادا کئے عید الاضحیٰ کی قربانی واجب یا سنت ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ سنت ہے۔واللہ العالم
سوال:اس عید قربان پر ایک مسئلہ وارد ہوا ہے کہ گائے کی قربانی کے لئے جب اُسے ذبح کیا گیا جب چھری چلا چکے اس کی گردن پر تو اپنے آپ کو ڈھیلا محسوس کرتے ہوئے وہ اٹھ کر بھاگ گئی اور قابو میں نہ آئی آخر اسے فائر کیا گیا تو وہ گر گئی اس کے بعد اسے ذبح کیا گیا اب مسئلہ یہ ہے کہ یہ کس زمرے میں آئے گا، گائے کی قربانی قبول ہوئی ہے یا وہ حرام ہوئی یا عام ذبح ہوئی۔ ساتھ وجہ بھی بتائیں گے کہ کس طرح اور کس وجہ سے حرام یا حلال ہوئی۔
جواب:بسمہ سبحانہ قربانی درست ہے۔ واللہ العالم
سوال:قربانی کے گوشت کے کتنے حصے کرنے چاہیے اور اس گوشت کو کس میں تقسیم کرنا چاہیے؟
جواب:بسمہ سبحانہ قربانی کے گوشت کے تین حصے ہوتے ہیں ایک حصہ شیعہ غریبوں میں تقسیم کیا جاتا ہے اور ایک حصہ شیعہ مؤمنین کو چاہے غریب نہ بھی ہوں ان کو دیا جاتا ہے اور تیسرا حصہ خود قربانی والے کا ہوتا ہے اور اس کے لئے جائز ہے کہ ایک دو لقمے خود کھائے اور باقی گوشت کو غریبوں میں تقسیم کر دے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
2
3
4
5
اگلا صفحہ