مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:اگر بندہ نہانے سے پہلے وضو کر لے اور کیا وضو باقی رہے گا اور کیا نماز ہو جائے گی؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر کوئی وضو کو توڑنے والاسبب پیدا نہ ہو تو اسی وضو سے نماز پڑھ سکتے ہیں بشرطیکہ غسل جنابت نہ ہو کیونکہ غسل جنابت سے پہلے وضو جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر کسی پر رات میں غسل واجب ہو جائے اور وہ تیمم کر کے سو جائے صبح میں غسل کرنا یاد نہ رہے اور وہ اسی تیمم میں وضو کر کے تمام دن کی نماز ادا کر دے اس کے لیے کیا حکم ہو گا نمازوں کو دوبارہ پڑھے یا نہیں جبکہ اس شخص کو بھول جانے کی عادت ہو؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس کا فریضہ ہے کہ پہلے غسل کرے اور پھر سب نمازوں کی قضاء کرے۔ واللہ العالم
سوال:اگر وضو کے اعضاء پر زخم ہو اور پانی کے ساتھ وضو کرنے سے زخم کو بھی ضرر نہ ہو تو کیا تب بھی وضو جبیرہ کیا جا سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وضو کے اعضاء میں سے کسی پر زخم یا پھوڑا ہو یا ہڈی ٹوٹی ہوئی ہو اور اس کا منہ کھلا ہو اور پانی اس کے لئے مضر نہ ہو تو ایسے ہی وضو کرنا چاہیے جیسے عام طور پر کیا جاتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:وضو جبیرہ کس کو کہتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ وہ چیز جس سے زخم یا ٹوٹی ہوئی ہڈی باندھی جاتی ہے اور وہ دوائی جو زخم یا ایسی ہی کسی چیز پر لگائی جاتی ہے جبیرہ کہلاتی ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر کوئی شخص کسی کو قتل کر کے زمین میں دفن کر دے بغیر غسل و کفن کے اور بعد میں لاش مل جائے جس میں صرف ہڈیاں موجود ہیں تو اس کے غسل، کفن، نماز جنازہ اور دفن کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر غسل دیا جا سکے تو واجب ہے کہ غسل دیا جائے اور اگر غسل دینا ممکن نہ ہو تو تیمم کرایا جائے اور نماز جنازہ پڑھ کر دفن کیا جائے۔ واللہ العالم
سوال:اگر قمہ کا ماتم کیا ہو اور سر پر زخم ہو یا سر پر پٹی لگی ہو جس کی وجہ سے سر کا مسح نہ کیا جا سکے تو کیا ایسی صورت میں تیمم کیا جا سکتا ہے یا وضو ضروری ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ سر کے کسی بھی حصے پر ایک انگلی کے ساتھ بھی مسح نہ کر سکیں تو اس صورت میں آپ تیمم کریں گے۔ واللہ العالم
سوال:اگر ہاتھ پر پلستر ہو اور وہ پلستر ہندؤ نے باندھا ہو تو نماز کے لئے وضو یا تیمم کیسے کریں؟
جواب:بسمہ سبحانہ پلستر کے اوپر نائلون یا پلاسٹک چپکا لیں بشرطیکہ وہ نجس نہ ہو اور وضو کے لئے جبیرہ کا حکم استعمال کریں۔ واللہ العالم
سوال:مریض کو ڈریپ لگانے کے لئے برنولہ لگاتے ہیں جو صحت یاب ہونے تک لگا رہتا ہے کیا یہ جبیرہ شمار ہو گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر اس کو دھونے کی اجازت ڈاکٹر نہ دے تو جبیرہ وضو ہو گا ورنہ اس کی سوئی کے اردگرد کو دھو کر اپنا وضو اور غسل درست کریں۔ واللہ العالم
سوال:سلام، کیا ہمبستری کرنے کے بعد غسل کرنے سے پہلے بالوں پر کلر لگایا جا سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ بالوں پر کلر لگایا جا سکتا ہے مگر ایسا رنگ نہ ہو کہ جو پانی کو بالوں یا جلد تک پہنچانے سے روکے اور مہندی سے بھی غسل و وضو درست ہے اور مہندی کا ایسا رنگ جو پانی کے پہنچانے میں مانع ہو اس کا لگانا درست نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:سوال : بعض اوقات خواتین کو ایک نسوانی بیماری "لیکوریا"کی وجہ سے فرج سے سفید قسم کی رطوبت خارج ہوتی ہے، 1-کیا یہ رطوبت نجس شمارہوگی ۔؟2-کیا اس رطوبت کی وجہ سے عورت پر غسل واجب ہوگا یا نہیں۔؟ 3-کیا ایسی رطوبت سے وضو یا غسل باطل ہوجاتا ہے۔؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ رطوبت منی اور پیشاب کی نہ ہو تو نجس نہیں ہو گی اور نہ اس سے وضو یا غسل ٹوٹتا ہے اور نہ نماز باطل ہو گی۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
4
اگلا صفحہ