مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا وضو اس پانی سے ہو سکتا ہے جو پینے کے لائق ہو؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر کوئی مانع شرعی نہ ہو تو پینے والے پانی سے وضو ہو سکتا ہے جیسے کہ مسجد و امام بارگاہ میں جو پانی جسے صرف پینے کے لئے خاص کیا گیا ہو تو اس سے وضو کرنا جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:وضو کے دوران اگر دانتوں سے خون نکلنا شروع ہو جائے تو کیا وضو درست ہو گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ کے منہ سے آنے والا خون آپ کے ہونٹوں سے باہر کو نجس نہ کرے اور وہ خون کو اندر بھی نہ نگلیں تو وضو درست ہے لیکن نماز کی ادائیگی سے پہلے منہ کو اندر سے دھونا ضروری ہے۔ واللہ العالم
سوال:ووٹوں کے دوران جو سیاھی انگوٹھے پہ لگاتے ہیں اس کی موجودگی میں وضو ہوتا ہے یا نہیں؟؟
جواب:بسمہ سبحانہ جس قدر ممکن ہو کسی اچھے صابن سے سیاہی ختم کرنے کے لئے دھویا جائے دھونے کے بعد باقی جو اثر رہ جائے تو اس سے وضو یا غسل کیا جا سکتا ہے اور نماز بھی ہو سکتی ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا غسل جنابت کے بعد نماز کے لئے وضو کرنا ضروری ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ غسسل جنابت کے بعد وضو کا حکم نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر قرآن پاک موبائل میں محفوظ کر لیا جائے اور رات کو سونے سے پہلے لیٹے ہوئے باوضو اس کی تلاوت کی جا سکتی ہے یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ قرآن مجید کی تلاوت کی جا سکتی ہے۔ واللہ العالم
سوال:ایک سوال ہے میرا ایک عزیز ہے وہ جب بھی وضو کرنے کے لئے استنجاء کرتا ہے تو وضو، غسل مکمل ہونے پر اسے یہ محسوس ہوتا ہے کہ پیشاب کا قطرہ نکل آیا ہے جس سے کپڑے نجس ہو گئے ہیں، عام حالت میں بھی اکثر ایسا ہوتا رہتا ہے، تو ایسی صورت میں اسے کیا کرنا چاہیے؟ نماز بھی ادا نہیں کر پاتا کہ کپڑے نجس ہو گئے ہیں بار بار ایسا ہوتا ہے، اور اگر ایسا ہو تو پھر اس شخص کو کیا کرنا چاہیے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسا معلوم ہوتا ہے شیطان اس کے دل میں غلط وسوسے ڈالتا ہے، جبتک وہ آنکھ سے نہ دیکھے کپڑے پر پیشاب کے قطرے اس وقت تک وہ نجس نہ سمجھے اور وضو بھی ختم نہیں ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:وضو میں کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا کتنی بار ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ وضو کرتے وقت تین دفعہ کلی کریں گے اور تین دفعہ ناک میں پانی ڈالیں گے اور اس کے بعد منہ دھوئیں گے۔ واللہ العالم
سوال:بعض اوقات خواتین کو ایک نسوانی بیماری "لیکوریا"کی وجہ سے فرج سے سفید قسم کی رطوبت خارج ہوتی ہے، 1-کیا یہ رطوبت نجس شمارہوگی ۔؟ 2-کیا اس رطوبت کی وجہ سے عورت پر غسل واجب ہوگا یا نہیں۔؟ 3-کیا ایسی رطوبت سے وضو یا غسل باطل ہوجاتا ہے۔؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ رطوبت منی اور پیشاب کی نہ ہو تو نجس نہیں ہو گی اور نہ اس سے وضو یا غسل ٹوٹتا ہے اور نہ نماز باطل ہو گی۔ واللہ العالم
سوال:قرآن وضو میں سر پر مسح کا حکم دیتا ھے اسکی تشریح میں ھم سر پے ھاتھ پھیرتے ھیں پیچھے سے آگے ماتھے کیطرف۔میرا سوال یہ ھے کے قرآن و سنت سے واضح کریں کیا مسح سر پے ماتھے سے پیچھے کی طرف کیا جا سکتا ھے ؟ اگر نھیں تو کیوں نھیں
جواب:بسمہ سبحانہ آئمہؑ نے اس آیت کی تشریح کے لیے خود اپنے شاگردوں کو وضو کر کے دکھایا تھا اور معصومینؑ نے اپنے شاگردوں کو بتایا تھا کہ میں تمہیں رسول اسلامؐ کا بتایا ہوا وضو کا طریقہ بتا رہا ہوں اور یہ ہماری معتبر روایات میں صحیح سند سے موجود ہے اور یہ بھی ثابت ہے کہ آپ منہ کی جانب سے سر کے پیچھے کی طرف ہاتھ سے مسح کر سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:آج کل بازار سے جو مھندی ملتی ہے جب وہ اتاری جائے تو چھلکے کے ساتھ اترتی ہے اگر وہ ہاتھوں پر لگی ہو تو کیا یہ وضو غسل میں مانع ہے؟ اسطرح عرق والی مھندی بھی کیا مانع وضو ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر یہ جلد یا چھلکے کی شکل میں اترتی ہے تو یہ غسل اور وضو میں مانع ہے اور اگر یہ پرانے طریقے کے مطابق یعنی صرف رنگ جسم پر رہتا ہے تو وہ رنگ مانع نہیں ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
4
اگلا صفحہ