مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:اگر کسی کی واجب نماز یں قضا ہیں اور وہ غسل یا وضو کرے واجب کرے گا یا مستحب ؟
جواب:بسمہ سبحانہ غسل یا وضو کو قربۃً الیٰ اللہ کی نیت سے انجام دیں گے۔ واللہ العالم
سوال:قرآن وضو میں سر پر مسح کا حکم دیتا ھے اسکی تشریح میں ھم سر پے ھاتھ پھیرتے ھیں پیچھے سے آگے ماتھے کیطرف۔میرا سوال یہ ھے کے قرآن و سنت سے واضح کریں کیا مسح سر پے ماتھے سے پیچھے کی طرف کیا جا سکتا ھے ؟ اگر نھیں تو کیوں نھیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ آئمہؑ نے ہمیں جو وضو کرنے کا طریقہ سیکھایا ہے ہم اسی طرح وضو کرتے ہیں اور ہم نے اپنے رسالہ عملیہ (توضیح المسائل) میں سر پر مسح کا الٹ طریقہ یعنی آگے سے پیچھے کی طرف کرنے کا بھی لکھا ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر وضو کے دوران ھاتھ پے بال پین کا نشان ہو تو کیا وضو باطل ہوگا؟
جواب:بسمہ سبحانہ واجب ہے کہ اس کو ہٹایا جائے اور اس کے بعد وضو کیا جائے۔ واللہ العالم
سوال:غسل جنابت کے ساتھ اگر نماز ادا کرنے کی نیت بھی کر لیں تو بعد میں وضو کرنا پڑتا ہے یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ غسل جنابت کے بعد نماز ادا کرنے کے لئے وضو کی ضرورت نہیں ہوتی۔ واللہ العالم
سوال:آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کی کتاب(مصطفی الدین القیم)میں دو سال سے زیادہ عمر ہونے کی بات نہیں کی ہے۔کیا دو سال سے کم عمر بچے کا پیشاب پاک ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر بچہ دو سال سے کم عمر ہے اور صرف ماں یا کسی اور عورت کے دودھ سے ہی غذا حاصل کرتا ہے تو اس کے پیشاپ لگنے سے کسی چیز کو دھونا واجب نہیں ہے بلکہ اس چیز پر صرف پاک پانی چھڑکنا کافی ہے اور یہ حکم بچی کے لئے نہیں ہے صرف بچے کے لئے ہے اور وہ بچہ جو صرف عورت کے دودھ سے غذا حاصل نہیں کرتا بلکہ ڈبوں والے دودھ سے یا کوئی اور غذا کھاتا ہے تو خواہ وہ پوری غذا نہ بھی ہو تو بھی اس کا پیشاب دو سال سے زیادہ عمر کے بچے کی طرح نجس ہے اور اس سے نجس ہونے والی چیز کو صحیح طریقے سے پاک کرنا ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:اگر کوئی شخص جنابت کی حالت میں کپڑے دھوئے تو آیا دھوئے جانے والے کپڑے پاک ہوں گے یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ کپڑے اگر صحیح طریقے سے دھوئے گے ہیں تو پاک ہو جائیں گے۔ واللہ العالم
سوال:استبراء کے بعد بھی پیشاب کا قطرا گرتا ہے تو کیا نماز صحیح ہوگی؟
جواب:بسمہ سبحانہ پیشاب نجس ہے اور اس کے نکلنے سے وضو باطل ہو جاتا ہے البتہ اگر کوئی پیشاب کو نہیں روک سکتا تو اسے چاہیے کہ ایک دفعہ وضو کر کے آلہ تناسل پر پلاسٹک کی تھیلی باندھے اور نماز پڑھے اور دوسری نماز کے لیے دوبارہ وضو کر کے نماز پڑھے اور ہر وضو سے پہلے تھیلی کو بھی تبدیل کرے اور آلہ تناسل کو بھی پاک کرے۔ واللہ العالم
سوال:کیا عورت حیض کے ایام میں صرف دخول منع ہے یا عورت کی شرمگاہ پر آلہ تناسل رگڑ کر منی کا اخراج کیا جا سکتا ہے یا یہ بھی منع ہے؟ کونکہ ایسا کرنے سے حیض کا خون آلہ تناسل پر لگ جاتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ حیض کے ایام میں سب کچھ جائز ہے سوائے (فرج اور دبر میں) دونوں طرف دخول کے۔ واللہ العالم
سوال:اگر عورت حيض کے غسل کے لئے حمام میں جائے اور نھا کے باھر آ جائے یعنی باقاعدہ غسل نہ کرے۔۔آیا اب اس سے جماع کرنا جائز ہے یا نھیں ۔؟
جواب:بسمہ سبحانہ جماع کرنا جائز ہے لیکن ایسی حالت میں اس کی نماز اور روزہ درست نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر بندہ غسل جنابت کرتا ہو تو گھر میں جو ٹب عام استعمال ہوتا ہو اس کو گرم پانی سے بھر لیتا ہے تو کیا اس ٹب میں بھرے ہوئے گرم پانی سے غسل جنابت ہو جاتا ہے اور کیا وہ غسل صحیح ہو گا؟ اور یہ واضح کر دیجئے کہ گرم پانی سے غسل ہو جاتا ہے یا نہیں؟ یعنی بندہ پہلے اگر اسی ٹب سے نہاتا ہے صابن لگا کر میل وغیرہ دور کرتا ہے اور پھر اس کے بعد غسل کرتا ہے یہ واضح کر کے بیان کر دیجیئے گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر ٹب بڑا ہو اور اس میں ایک کر سے زیادہ پانی موجود ہو تو آپ اس میں غسل کر سکتے ہیں بشرطیکہ صابن وغیرہ سے اس پانی کا رنگ، بو، ذائقہ تبدیل نہ ہو۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
4
5
6
7
8
اگلا صفحہ