مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:جو شخص اب تک جو طریقہ ہم نے بیان کیا تھا اس طرح پیشاب پاک کرتا رہا ہو اُسکی عبادات کا کیا حکم ہے؟کیا اُسکی نمازیں صحیح ہیں یا دوبارہ پڑھے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس نے اگر مرجع کی صحیح تقلید کے مطابق ایسا عمل کیا تھا تو اس کی عبادات درست ہیں اور آئندہ سے ہمارے فتوی پر عمل کریں گے۔ واللہ العالم
سوال:کیا یہ صحیح ہے: پیشاب کا مخرج آبِ قلیل سے ایک بار میں پاک ہو جاتا ہے لکن بدن اگر پیشاب سے نجس ہو جائے تو آبِ قلیل سے دو بار دھونا پڑےگا۔(نجاست ہٹانے کے بعد) ایک سوال ساتھ میں یہ ہے کی اگر ایک شخص پیشاب کے مخرج کو یوں پاک کرے کی لوٹے میں پانی لیکے اُس پر بہاتا رہے یہاں تک کہ اسکو اطمینان ہو جائے کی کوئی نجاست باقی نہیں رہی تو کیا اُسکا یہ طریقہ صحیح ہے اسکے بعد وہ دوبارہ نہیں دھویا کرتا۔ اسی طرح پیخانہ بھی پاک کرتا ہے، اس بنا پر اسکی عبادات کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کا فریضہ ہے کہ آپ پیشاب کے مخرج کو اور جو کوئی چیز بھی پیشاب سے نجس ہو اس کو دو دفعہ دھوئیں گے۔ واللہ العالم
سوال:اگر بالوں میں تیل لگا ہو تو کیا اس پر سر کا مسح کرنا ٹھیک ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ تیل لگا سکتے ہیں لیکن مسح کرنے کے لیے سر سے تیل کی چکناہٹ کو دور کرنا واجب ہے اور اسی طرح غسل ، وضو اور تیمم کرنے سے پہلے جسم کے ان حصوں کو کہ جن کو دھونا یا ان پر مسح کرنا ضروری ہے ان تمام اعضاء سے چکناہٹ کو اچھی طرح دور کرنا واجب ہے ۔ واللہ العالم
سوال:مرد عورت کے ساتھ جب ہمبستری کرتاہے تو جو مرد کی منی خارج ہوتی ہے اگر وہ عورت کے اوپر یعنی باہر خارج ہو تب بھی غسل واجب ہے عورت پر؟
جواب:بسمہ سبحانہ آلہ تناسل کے سر کو فَرْج میں داخل کرنے سے میاں بیوی دونوں پر غسل واجب ہو جاتا ہے چاہے منی خارج ہوئی ہو یا نہ ہوئی ہو۔واللہ
سوال:کیا نل اور ٹوٹی سے آنے والا پانی، کر پانی کے حکم میں ہوتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر ٹینکی میں کئی کُر پانی ہو تو نَل میں آنے والا پانی کُر اور جاری سمجھا جائے گا۔اگر صرف ایک کُر ہو تو نَل کھولنے کے فورا بعد وہ کُر سے کم ہو جائے گا تو اس پہ کُر یا جاری کا حکم جاری نہیں ہو گا۔واللہ العالم
سوال:عورت پر غسل جنابت کس حالت میں واجب ہوتا ہے منی اندر خارج ہونے کی صورت میں یا اگر منی باہر خارج ہو تب بھی غسل واجب ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ منی یقینا باہر نکلتی ہے لیکن مرد کی طرح فورا نہیں نکلتی چند سیکنڈ کے بعد نکلتی ہے۔ اور جب منی باہر نکلے گی تو عورت پر غسل جنابت واجب ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:جنابت کی حالت میں کچھ کھا پی سکتے ہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ منہ ہاتھ دھونے اور کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے سے پہلے ایسا کرنا مکروہ ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا حیض کی حالت میں خاتون مکمل سپارہ پڑھ سکتی ہے جیسا کہ ماہ رمضان ہے اور قرآن پڑھنے کی فضیلت ہے اگر نہیں پڑھ سکتی تو بہترین ذکر بتائیں جو وہ پڑھ سکے؟
جواب:بسمہ سبحانہ قرآن پڑھ سکتی ہے لیکن وہ چار سورتیں جن میں سجدہ واجب ہے وہ نہیں پڑھیں گی اور کتاب مفاتیح الجنان سے دعائیں پڑھ کر ثواب حاصل کر سکتیں ہیں البتہ قرآن کے کلمات کو نہ چھوئے۔واللہ العالم
سوال:اگر کوئی شخص کر پانی یا جاری پانی کے اندر ہی شلوار میں پیشاب کرے تو کس طرح پاک ہوگا ؟کیا پانی کے اندر ہی پاک ہوگا یا باہر نکل کر دوبارہ پانی میں جانا ضروری ہے؟کیا دو دفعہ جانا ہوگا یا ایک ہی دفعہ کافی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ دو دفعہ اس کو پانی میں پاک کرنا ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:میری بیوی حاملہ ہوئی تھی بچے پیدا ہوئے اور فوت ہو گئے اب میری بیوی کو 40 دن پورے ہونے کو ہیں پوچھنا تھا کہ اس نے غسل لینا ہے اس کا طریقہ کیا ہے؟ اور اس دور انیے میں اس کی جو نمازیں رہ گئی ہیں ان کا کیا کرنا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ میرے بیٹے پر واضح رہے کہ اکثر شیعہ عورتیں دوسرے مسلمانوں کی طرح اپنے نفاس کو چالیس دن خیال کرتیں ہیں حالانکہ نفاس دس دن سے زیادہ نہیں ہوتا اس کی تفصیل ہماری توضیح المسائل میں لکھی ہے اور ہماری دعا ہے خداوندعالم آپ کو لمبی عمر والے بچے عطا فرمائے۔والسلام
پچھلا صفحہ
4
5
6
7
8
9
10
11
اگلا صفحہ