مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:وضو میں بائیں ہاتھ کو دوسری دفعہ دھونا کیا حکم رکھتا ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ احتیاط یہ ہے کہ دوسری دفعہ نہ دھویا جائے۔ واللہ العالم
سوال:وضو سے پہلے تین مستحبات جو ہم انجام دیتے ہیں دو دفعہ ہاتھ دھونا، تین دفعہ کلی کرنا اور تین دفعہ ناک میں پانی ڈالنا۔ اگر ان تینوں میں سے کسی ایک کو پورا انجام نہ دیا ہوتو آیا تینوں مستحبات کا ثواب ملے گا یا صرف ایک ہی کے مکمل نہ کرنے کا ثواب نہیں ملے گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ جس مستحب کو مکمل نہیں کیا صرف اسی کے ثواب سے محروم رہ جائیں گے۔پیشاب کے بعد ایک دفعہ ہاتھ دھوئے، پاخانہ کے بعد دو دفعہ ہاتھ دھوئے، غسل جنابت سے پہلے تین دفعہ ہاتھ دھوئے اور اگر ان میں سے کوئی عمل بھی نہ ہو تو پہلے ہاتھ دھونا ثابت نہیں ہے۔ اور اگر وضو سے پہلے ہاتھ نجس ہو تو ہاتھوں کو پاک کرنا واجب ہے۔ واللہ العالم
سوال:کھڑے ہاتھ سے مسح کرنا صحیح ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ کھڑےہاتھ سے مسح کر سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:وضو کرتے وقت چہرے پر نیت کے بعد کتنی بار پانی ڈالنا چاہیے؟
جواب:بسمہ سبحانہ چلو میں پانی لے کر منہ پر ڈالنے کو دھونا نہیں کہا جاتا، دھونے کا معنیٰ یہ ہے کہ آپ پانی پیشانی کے اوپر ڈالیں اور اس کو اوپر سے نیچے کی طرف کھینچیں تاکہ چہرے کے تمام حصوں تک پانی پہنچ جائے خواہ کئی دفعہ ہاتھ کو اوپر سے نیچے کی طرف حرکت دینی پڑے لہٰذا اگر ایک چلو آپ کے منہ کو دھونے کے لئے کافی نہیں ہے تو ایک چلو سے زیادہ پانی منہ پر ڈال سکتے ہیں لیکن پورے چہرے تک پانی پہنچانا جس کو دھونا کہتے ہیں یہ صرف ایک مرتبہ دھونا شمار ہو گا کیونکہ آپ نے تمام چہرے تک ایک دفعہ پانی پہنچانا ہے اور اگر دو دفعہ دھونا چاہتے ہیں ثواب کے لئے، تو آپ یہی عمل دو دفعہ انجام دیں گے یعنی اپنے تمام چہرے تک پانی کو پہنچائیں گے اور اس سے واضح ہوا کہ پانی ڈالنا دھونے کا مقدمہ ہے۔ واللہ العالم
سوال:کچھ کریموں میں Ethanol شامل ہوتا ہے۔تاکہ وہ جلد خشک ہو جائیں۔ اگر وضو کرنے کے بعد یا کوئی جو وضو سے ہو ایسی کریم استعمال کرے جو خشک ہو جائے تو کیا وہ نجس ہو جائےگا۔ کیا وضو دوبارہ کرنا ہوگا یا صرف وہ حصہ پاک کرنا ہوگا۔
جواب:بسمہ سبحانہ وضو باطل نہیں ہو گا اور صرف وہی حصہ پاک کرنا ہو گا۔واللہ العالم
سوال:اگر وضو کے بعدکسی نامحرم کی نظر نامحرم پہ پڑ جائے تو کیا وضو ٹوٹ جاتا ہے بے شک ٹی وی میں نامحرم پر نظر پڑ جائے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس سے وضو نہیں ٹوٹتا اگر چہ یہ بہت بڑا گناہ ہے۔واللہ العالم
سوال:اگر نہانے کے بعد وضو کیا جائے جب کہ بال اور پاؤں گیلے ہوں تو کیا وضو صحیح ہو گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ وضو صحیح نہیں ہے اور مسح کی جگہوں کو وضو سے پہلے خوب اچھی طرح خشک کیا جائے۔واللہ العالم
سوال:اگر بالوں میں تیل لگا ہو تو کیا اس پر سر کا مسح کرنا ٹھیک ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ تیل لگا سکتے ہیں لیکن مسح کرنے کے لیے سر سے تیل کی چکناہٹ کو دور کرنا واجب ہے اور اسی طرح غسل ، وضو اور تیمم کرنے سے پہلے جسم سے تیل کاصاف کرنا بھی واجب ہے اور اسی طرح سارے جسم کے سارے اعضاء کا بھی یہی حکم ہے۔ واللہ العالم
سوال:ایک عورت نماز پڑھ رہی تھی ، ابھی پہلی رکعت میں تھی کہ اسے ماہواری آ گئی، اب سوالات یہ ہیں کہ : 1۔کیا اس کی نماز باطل ہو گی ؟ 2۔ کیاوہ عورت فوراً نماز چھوڑ دے ؟ 3۔کیا ظہر کے بعد اس عورت کو اپنی اس نماز کی قضاء بجاء لانا ہو گی یا نہیں ؟
جواب:1-بسمہ سبحانہ اس کی نماز باطل ہو جائے گی۔ واللہ العالم 2-بسمہ سبحانہ واجب ہے فورا نماز چھوڑ دے۔ واللہ العالم 3-بسمہ سبحانہ اگر نماز کا وقت شروع ہونے سے اتنی دیر گزر گئی تھی کہ وہ وضو کر کے نماز مکمل کر سکتی تھی اور اس نے ایسا نہیں کیا تو اس صورت میں اس پر اس نماز کی قضاء واجب ہو گی۔واللہ العالم
سوال:کیا زیارت سے مس کیا ہوا کپڑاہاتھ یا بازو پہ باندھ سکتے ہیں کیا اس کی کوئی شرائط بھی ہیں۔اصلاح فرمائے گئے۔
جواب:بسمہ سبحانہ اس کو برکت کے لئے آپ باندھ سکتے ہیں لیکن اس کے باندھنے سے نماز، وضو اور غسل میں کوئی خلل نہ ہو۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
6
7
8
9
10
11
اگلا صفحہ