مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:بعض اوقات استنجاء کے دوران جس برتن (لوٹا) سے کیا جا رہا ہو اور اس لوٹے میں سے کچھ اگر کپڑوں پہ گر جائے تو اس کا کیا شرعی حکم ہے۔ میرے ساتھ اکثر یہ ہو جاتا ہے اور میں کافی پریشان ہوں؟
جواب:بسمہ سبحانہ لوٹے کے اندر پانی پاک ہے اور جو لوٹے سے قطرہ اچھلے گا وہ بھی پاک ہے البتہ نجس جگہ پر جب پانی ڈالا جائے گا تو چونکہ پانی قلیل ہے، کُر اور جاری نہیں ہے تو اس نجس جگہ سے جدا ہونے والا پانی نجس ہے اور جہاں پڑے گا اسے بھی نجس کر دے گا۔واللہ العالم
سوال:ایک عورت جس کا حیض کا آخری دن ہو اور خون آنا رک جائے اور غسل حیض نہ کیا ہو اس رات میں میاں بیوی جماع کر لیں تو صبح بیوی پر دونوں غسل واجب ہوں گے یا ایک ہی یا پہلے کون سا غسل کرے غسل حیض یا غسل جنابت ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر غسل جنابت کرے گی تو اس کے ساتھ غسل حیض کی ضرورت نہیں ہے اور اگر غسل حیض کرے گی تو اس کے ساتھ دوبارہ غسل جنابت کرے گی۔واللہ العالم
سوال:ایک غیر شیعہ مسلمان کی میت کہ جسے غیر شیعہ طریقہ کے مطابق غسل میت دیا گیا ہے , کیا ایسی میت کو چھونے سے شیعہ شخص پر غسل مس میت واجب ہو گا یا نہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسی میت کو چھونے سےغسل واجب ہو گا۔واللہ العالم
سوال:مرجع عالیقدر کی توضیح المسائل میں غسل کے متعلق مسئلہ درج ہے کہ احتیاطً غسل سے پہلے جسم کا پاک ہونا ضروری ہے، اسکی وضاحت فرمائیں ؟ یہ کونسی احتیاط کا ذکر ہوا ہے، احتیاط واجب ؟ اور کیا یہی حکم غسل جنابت کیلئے بھی ہے ؟ تفصیلی وضاحت فرمائیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ یہ احتیاط واجب ہے اور ہر مستحب اور واجب غسل میں یہ احتیاط پیش نظر ہے۔ جسم کو گیلا نہیں کرنا۔واللہ العالم
سوال:اگر کوئی عورت حیض کے غسل سے پہلے ہمبستری کر لے تو غسل حیض کا ہوگا یا جنابت کا، ۱-جب کہ حیض کے آخری دن ہو. ۲- ہمبستری کے بعد پتا چلا کہ حیض باقی ہے.۳- حیض کے غسل کرنے کے بعد دوبارہ جاری ہو گیا ہو.۴- عورت کو معلوم ہو لیکن مرد کے آگے مجبور ہوگئی ہو.۵- عورت کو معلوم ہو لیکن دانستہ ہمبستری کی ہو، جب کہ مرد بے خبر ہو. ۶- مرد اور عورت دونوں کو معلوم ہو لیکن دانستہ اس عمل میں شامل ہو. ان تمام صورت میں کیا دیت دینی ہوگی؟
جواب:بسمہ سبحانہ شوہر اور بیوی میں سے جس کو بھی علم ہو کہ وہ (عورت)حیض میں ہے اور اس کے باوجود اپنے اختیار سےمرد جماع کرے یا عورت کروائے تو اس پر بطور احتیاط کفارہ دینا ہو گا اور اس کے بارے میں آپ ہماری توضیح المسائل کے مسئلہ نمبر ۴۴۹ سے ۴۵۹ تک رجوع کریں اور غسل جنابت کی نیت سے ایک غسل کافی ہے۔واللہ العالم
سوال:اگر غسل جنابت ہو اور جسم میں زخم ہے تو کیا کر سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر زخم کو دھونے سے کوئی ضرر نہ ہو تو اسے دھویا جائے اور اگر اس کو دھونے سے ضرر ہو تو اس پر پلاسٹر/ پلستر لگا کر اس کے اردگرد کو دھو کر اور اسے خشک کر کے مسح کریں۔واللہ العالم
سوال:جب شوہر بیوی کو پیار کرتا ہے جماع نہیں پیار اس وقت جو مرد کا پانی خارج ہوتا ہے کیا اس سے نماز ہو سکتی ہے یا غسل کرنا واجب ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ دیکھے جو پانی انسان سے نکلتا ہے اس کی کئی قسمیں ہیں: ۱۔ جو شہوت آنے کی صورت میں چکناہٹ والا پانی آلہ تناسل سے نکلتا ہے اسے علمی اصطلاح میں مذی کہتے ہیں اس کے نکلنے سے شہوت میں زیادتی ہوتی ہے کمی نہیں ہوتی اور اسی طرح یہی مذی عورت کی شرمگاہ سے بھی نکلتی ہے اور یہ پاک ہے اور اس سے نہ وضو ٹوٹتا ہے اور نہ ہی غسل واجب ہوتا ہے۔ ۲۔ منی اس کو کہتے ہیں جو انسان سے شہوت کے بڑھ جانے کے بعد نکلتی ہے اور اگر انسان مرد صحیح و سالم ہو تو یہ ٹپک کر نکلتی ہے اور اس کے نکلنے کے بعد شہوت میں کمی واضح ہوتی ہے اور آہستہ آہستہ شہوت ختم ہو جاتی ہے یہ نجس ہے اور اس سے غسل واجب ہو جاتا ہے۔ ۳۔ جو پیشاب کرنے کے بعد لیس دار مذی کی طرح نکلتا ہے اس کو ودی کہتے ہیں اور اس کا حکم بھی مذی کے حکم والا ہے اور اس طرح پیشاب سے پہلے بھی یہ نکلتی ہےجس کو وذی کہا جاتا ہے، یہ پاک ہے اور اس کا حکم بھی مذی والا ہے۔واللہ العالم
سوال:اگر ریح کی وجہ سے کسی کا وضو برقرار نہ رہتا ہو تو اس کے لیے طواف کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ طواف میں بالکل سات چکر نہ لگا سکتا ہو تو طواف میں اپنا کسی کو نائب قرار دے اور خود طواف کی دو رکعت نماز ادا کرے۔ واللہ العالم
سوال:اگر آپ کے سر کے بالوں میں جیل (یعنی کریم) یا زیتون کا تیل لگا ہیں تو آپ کی نمازوں کا کیا حکم ہے؟ کیا اس صورت میں نماز ادا کرنا جائز ہے جبکہ جیل (یعنی کریم) یا زیتون کا تیل سر کے مسح کرنے میں رکاوٹ نہیں ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ پر واضح ہونا چاہیے تیل یا کریم پر مسح جائز نہیں ہے اور صحیح مسح کے بغیر نہ وضو درست ہے اور نہ نماز درست ہے۔ واللہ العالم
سوال:حضرت ان احکام کے مطابق سعی کے لیے حدث اصغر سے پاک ہونا ضروری ہے، جب کہ ہمیں جو کتابچہ احکام حج کے حوالےسے ،زادراہ، کے زیر عنوان فراہم کیا گیا، اور جو علامہ ہمارے قافلے کےہمرا ہ ان کے مطابق سعی کے لیے باوضو ہونا ضروری نہیں ۔مجھے ریح کی وجہ وضو برقرار رکھنا ممکن نہیں ۔عمرہ و تمتع میں نماز طواف کے بعد دوبارہ وضو کیے بنا میں نے سعی انجام دی ایسے میں میرے لئے اب کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ طواف اور نماز طواف کے لئے با وضو ہونا ضروری ہے جبکہ صفا و مروہ کے درمیان سعی کے لئے وضو ضروری نہیں ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
5
6
7
8
9
10
11
اگلا صفحہ