مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:عورت جب حائضہ ہو اور حیض کے دس دن پورے ہو جائیں اور اس نے غسل کیا اور گیارھویں و بارھویں دن پھر اس کو خون آیا تو اس کو استحاضہ شمار کیا جاتا ہے اور استحاضہ کی حالت میں اس کے شوہر نے اس سے جماع کیا تو اس کا کفارہ وغیرہ کیا ہو گا ۔
جواب:بسمہ سبحانہ کوئی کفارہ نہیں ہے بشرطیکہ عورت احکام استحاضہ کی مکمل پابندی کرے۔ واللہ العالم
سوال:میک اپ کے ساتھ وضو کر سکتے ہیں یا پہلے میک اپ صاف کرنا ضروری ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اعضاء وضو پر کوئی بھی چیز نہیں ہونی چاہیے۔ واللہ العالم
سوال:حالت نجاست میں کیا موبائل فون پر قرآن مجید کے الفاظ کو چھوا جا سکتا ہے جبکہ ہم موبائل کے شیشے کو چھو رہے ہیں اور بعض اوقات موبائل کے شیشے پر شفاف پلاسٹک بھی چڑھا ہوتا ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:وضو کے دوران دوسرے بازو پر پانی ڈالنے کے بعد اس پر ہاتھ مارتے ہوئے کیا وضو کرنے کی جگہ سے دور جا کر مسح دور والی جگہ پر کر سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ جائز ہے بشرطیکہ یہ وضو میں ہاتھ کے دھونے کے عمل کو ضرورت سے زیادہ طول نہ دیا جائے۔ واللہ العالم
سوال:جب میں بیت الخلا میں جاتا ہوں پیشاب کرنے کے بعد منی کا قطرہ بغیر کسی شہوت کے گرتا ہے تو کیا غسل واجب ہوتا ہے کیا؟
جواب:بسمہ سبحانہ دیکھے جو پانی انسان سے نکلتا ہے اس کی کئی قسمیں ہیں: ۱۔ جو شہوت آنے کی صورت میں چکناہٹ والا پانی آلہ تناسل سے نکلتا ہے اسے علمی اصطلاح میں مذی کہتے ہیں اس کے نکلنے سے شہوت میں زیادتی ہوتی ہے کمی نہیں ہوتی اور اسی طرح یہی مذی عورت کی شرمگاہ سے بھی نکلتی ہے اور یہ پاک ہے اور اس سے نہ وضو ٹوٹتا ہے اور نہ ہی غسل واجب ہوتا ہے۔ ۲۔ منی اس کو کہتے ہیں جو انسان سے شہوت کے بڑھ جانے کے بعد نکلتی ہے اور اگر انسان مرد صحیح و سالم ہو تو یہ ٹپک کر نکلتی ہے اور اس کے نکلنے کے بعد شہوت میں کمی واقع ہوتی ہے اور آہستہ آہستہ شہوت ختم ہو جاتی ہے یہ نجس ہے اور اس سے غسل واجب ہو جاتا ہے۔ ۳۔ جو پیشاپ کرنے کے بعد لیس دار مذی کی طرح نکلتا ہے اس کو ودی کہتے ہیں اور اس کا حکم بھی مذی کے حکم والا ہے اور اس طرح پیشاپ سے پہلے بھی یہ نکلتی ہےجس کو وذی کہا جاتا ہے، یہ پاک ہے اور اس کا حکم بھی مذی والا ہے۔واللہ العالم
سوال:ایک عورت ضعیف العمر پیشاب کی تکلیف میں مبتلا ہیں وہ پیمپر باندھ کر حرم شریف میں بیٹھ سکتی ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس کا فریضہ ہے کہ اپنی ہر نماز ادا کرنے کے لیے نجس جگہ کو دھوئے اور پیمپر تبدیل کرے۔ واللہ العالم
سوال: وضو کرتے ہوئے جس ہاتھ سے سر کا مسح کیاجارہاہے اگر دوران ِ مسح اس ہاتھ کے ساتھ پیشانی کی تری لگ جائے , تو کیا اس سےوضو باطل ہو جائے گا ؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہاتھ کے جس جگہ پہ پیشانی کی رطوبت لگی ہے اس جگہ کو ہاتھوں کے مسح پر استعمال نہ کریں۔ واللہ العالم
سوال:اگر ایسی رطوبت لباس یا بدن پر لگ جائے تو کیا بدن یا لباس کے اس حصے کو پاک کرنا واجب ہو گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ پیشاب یا منی نہیں ہے تو پاک کرنا واجب نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:ایسی رطوبت کہ جو بیوی سے ہنسی مذاق کے دوران مقام پیشاب سے خارج ہوتی ہے کیا ایسی رطوبت مبطل وضو ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ پیشاب یا منی نہیں ہے تو مبطل وضو نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:ایک ایسا بچہ کہ جو چھ سال سے کم عمر میں فوت ہوا ہے ،کیا ایسے بچے کو بھی غسل میت کے ضمن میں تینوں غسل (بیری کے پتوں والا غسل , کافور والا غسل , خالص پانی والا غسل ) دینے واجب ہو گے یا پھر صرف آب خالص والا غسل کافی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ تینوں غسل دینا واجب ہیں۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
2
3
4
5
6
7
8
9
اگلا صفحہ