مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:ایک شخص نے میت کو مس کیا جس کی وجہ سے اس پر غسل مس میت واجب ہو گیا. اب سوال یہ ہے کہ اس شخص مذکور نے میت کو مس کرتے ہوئےجو لباس پہنا ہوا تھا,کیا وہ شخص غسل کر کے اسی لباس کو دوبارہ پہن سکتا ہے یا پہلے اس لباس کو دھوکر پاک کرنا پڑے گا .؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر اس لباس کو رطوبت کے ساتھ میت کو غسل سے پہلے نہ چھوا ہو تو لباس نجس نہیں ہوا۔ واللہ العالم
سوال:اگر کوئی شخص کسی میت کے جسم پر موجود لباس کو غسل میت سے قبل مس کرے تو ایسے شخص پر بھی غسل کرنا واجب ہو گا .؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ لباس خشک تھا تو اس پہ غسل واجب نہیں ہو گا اور نہ ہی اس کے ہاتھ نجس ہونگے۔ واللہ العالم
سوال:گهروں میں جو دیواروں پر رنگ لگتا ہے کیا اس پر تیمم صحیح ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس پر تیمم جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا وضو کرنے سے پہلے ان اعضاء کو خشک کرنا چاہیے یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ صرف اعضاء مسح کا خشک ہونا ضروری ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر ہاتھ پہ چوٹ لگی ہو تو وضو نہ کر سکے بندہ تو نماز ہو جاتی ہے ہاتھ پہ پانی نہ لے تو وضو بھی ہو جاتا ہے کیا؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر زخم کو دھونے سے کوئی ضرر نہ ہو تو اسے دھویا جائے اور اگر اس کو دھونے سے ضرر ہو تو زخم پر پلاسٹر/ پلستر لگا کر اس کے اردگرد کو دھو کر اور اسے خشک کر کے اس پر مسح کریں اور مسح سے پہلے پلاسٹر/ پلستر کا خشک ہونا ضروری ہے۔واللہ العالم
سوال:میں آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی صاحب کی طویل عمر اور صحت کے لیے دعا گو ہوں ۔ میرا سوال ھے کہ جب وضو مکمل کر لیتے ہیں تو کیا وضو کا جو پانی ہے جسم پر موجود ہو اسکو کسی کپڑے کے ساتھ خشک کرنا جائز ہے یا نہیں؟؟
جواب:بسمہ سبحانہ مستحب ہے کہ انسان وضو والے پانی کو خشک نہ کرے لیکن اگر ایسا کرے گا تو اس سے وضو باطل نہیں ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:ایک بندہ فوت ہو جائے اور پتہ چل جائے کہ اس پر غسل جنابت واجب ہو تو ہم پر کیا فرض ہے فقط غسل میت دیں یا دونوں غسل میت اور جنابت؟
جواب:بسمہ سبحانہ دونوں غسل دیں گے۔ پہلے غسل جنابت اور پھر اس کے بعد تین غسلِ میت دیں گے۔ واللہ العالم
سوال:میرے ہاتھ پر زخم ہے میں اس پر دوائی لگاتا ہوں میں اس زخم پر صابن نہیں لگا سگتا پھر میں وضو کس طرح کر سگتا ہوں کیا صابن لگانا لازمی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر زخم کو دھونے سے کوئی ضرر نہ ہو تو اسے دھویا جائے اور اگر اس کو دھونے سے ضرر ہو تو زخم پر پلاسٹر/ پلستر لگا کر اس کے اردگرد کو دھو کر اور اسے خشک کر کے اس پر مسح کریں اور مسح سے پہلے پلاسٹر/ پلستر کا خشک ہونا ضروری ہے۔واللہ العالم
سوال:اگر وضو ٹوٹ جائے تو دوبارہ وضو بنانے کے لئے طہارت کرنا ضروری ہے؟ مطلب بیت الخلاء جانا ضروری ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وضو ہوا خارج ہونے سے باطل ہوا ہے تو بیت الخلاء جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:سارا سال پورا مہینہ مجهے خون آتا ہے کم یا زیاده استحاضہ کے احکام کے مطابق عمل کرتی هوں مگر پریشانی حیض کے تعین میں هوتی هےہمیشہ عادت ایک جیسی نہیں هوتی اگر عدد مقرر کرتی هوں توایک جیسی 2 ،3 ماه نہیں شوال کی 2 کو حیض قرار دیا اور 6 دن حیض شمار کیا بعد میں استحاضہ کے اعمال انجام دیئے ذیقعدہ میں19کو خوب خون شروع هوا اور اس ماه بهی سمجھ نہیں آرہی کیا کروں اکثر زیاده بلیڈنگ هوتی هے وقفہ چند گھنٹے یا دس دنوں سے کم کا هوتا هےاور کبھی کبهی سالوں بلیڈ نگ نہیں ہوتی کیا ہر ماه میں حیض قرار دینا لازمی ہے؟ کیا پورا ماه استحاضہ کے اعمال انجام دئیے جا سکتے ہیں؟ یا میرے لئے کوئى آسانی شریعت نے دی ہے میرا خاوند بهی ناراضگی کا اظہار کرتا ہے اورحیض کے صحیح تعین نہ ہونے سے کفاره اور حرام کا خوف رہتا ہے جب خون نہ آ رہا ہو تو خاوند کے قریب آنے سے اکثر شروع ہو جاتی ہے پهر نہیں رکتی علاج کرنے کی کوشش میں مرتے مرتے بچی هوں خون کی شدید کمی هوگئی تهی ،علاج کے دوران نہ قابل علاج بلیڈنگ شروع هوگئی تهی، ایسا کئی بار ہوا ہے ابتداء میں عدد 5دن مقرر تهے اور وقت مقرر نہ تهاگزشتہ10 سال سے پریشانی ہے پچهلے4 سال سے مسلسل استحاضہ کی تکلیف میں ہوں اور حیض کا تعین انتہائی پریشان کن ہے.
جواب:بسمہ سبحانہ جس عادت والی عورت کو اپنی عادت کا وسط یا آخر معلوم ہو اگر اس کا خون دس دن سے تجاوز کر جائے تو وہ حیض کے چھ یا سات دن کا تعین اس طرح کرے کہ اس کا آخر یا وسط اس کی عادت کے مطابق ہو۔ اور صرف اس میں مجامعت نہ کرے ۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
3
4
5
6
7
8
9
10
اگلا صفحہ