مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:داہنے ہاتھ پہ پلستر ہے اور پلستر ہندو نے باندھا ہے اب نماز کے لیے وضو یا تیمم کیسے کریں؟
جواب:بسمہ سبحانہ پلستر کے اوپر نائلون یا پلاسٹک چپکا لیں بشرطیکہ وہ نجس نہ ہو اور وضو کے لئے جبیرہ کا حکم استعمال کریں۔ واللہ العالم
سوال:کیا روزہ رکھ کے چہرے پر کریم لگا سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ لگا سکتے ہیں لیکن اگر اس کریم کی چکناہٹ باقی ہو تو نماز کے لئے وضو سے پہلے صابن سے چہرے اور ہاتھوں کی چکناہٹ کو دور کریں اور پھر وضو کریں۔واللہ العالم
سوال:کیا وضو کرنے کے بعد منہ پر یا ہاتھوں پر تولیہ مارنا ٹھیک ہے یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ جائز ہے لیکن ثواب اس میں ہے کہ اگر آپ مجبور نہ ہوں تو ایسا نہ کریں۔واللہ العالم
سوال:غسل جنابت کے بعد وضو کی ضرورت ہوتی ہے یا پھر غسل ہی کافی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ صرف غسل جنابت کے بعد وضو کی ضرورت نہیں ہے باقی ہر نماز کے لئے ہر قسم کے غسل کے بعد وضو کی ضرورت ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا وضو میں سر کا مسح پورے ہاتھ سے کیا جائے یا صرف انگلی سے؟
جواب:بسمہ سبحانہ دونوں جائز ہیں۔واللہ العالم
سوال:کیا دوران نماز امام جماعت کے وضو باطل ہونے سے اقتداء کرنے والوں کی نماز پر اثر ہوتا ہے ؟ اور امام جماعت کے لیے اس لیے کیا حکم ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ امام جماعت کا فریضہ ہے کہ فوراً نماز چھوڑ دے اور جا کر دوبارہ وضو کرکے دوبارہ نماز پڑھے اور اگر اس کے پیچھے پڑھنے والوں میں کوئی ایسا شخص ہو کہ جو امام جماعت بننے کی صلاحیت رکھتا ہو تو اس کو وہ اپنی جگہ کھڑا کر دے اور دوسرا امام مؤمنین کی نماز کو پورا کرے اور اگر کوئی ایسا آدمی نہ ہو تو وہ مؤمنین سے کہے کہ ہر کوئی مومن اپنی نماز کو تنہا پورا کرے۔واللہ العالم
سوال:کبھی میں وضو کرنے کے بعد وضو کی جگہ سے قدم یا دو قدم کے فاصلہ پر سر اور پاؤں پر مسح کر لیتا ہوں کیا یہ جائز ہے؟ جبکہ میرے ہاتھ پر پانی کی تری موجود ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر زیادہ دیر نہ ہو تو کوئی حرج نہیں۔واللہ العالم
سوال:منھاج الصالحین مسئلۃ 104 میں الجمع بین الوضوء والتیمم سے مراد وضوء جبیری ہے یا وضوء طبیعی؟ یعنی حاجب لاصق کے اوپر مسح کرنا ہے یا اسے بھی دھونا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جب لاصق یعنی لُک یا رنگ اتارنا ممکن ہو تو اس کااتارنااور دور کرنا واجب ہے اور اگر لُک یا رنگ کو وضو کے مقامات سے اتارنا ممکن نہ ہو تو اس صورت میں تیمم واجب ہو گا اور اگر مقامات تیمم پر لُک یا رنگ نہیں ہے کسی اور مقام پر لُک یا رنگ ہے یعنی پیشانی یا ہاتھوں کے ظاہری حصہ پر لُک یا رنگ نہیں ہےبلکہ چہرے کے رخسار پر یا کسی اور مقام پر ہے تو اس وقت تیمم اور وضو دونوں کو جمع کیا جائے گا یعنی تیمم اور وضو دونوں کو بجا لائیں گے۔واللہ العالم
سوال:نیل پالش جو پانی کو نہیں روکتی اس میں وضو اور نماز کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر مکمل یقین ہو کہ پانی ناخنوں کے تمام حصوں تک پہنچ گیا ہے تو صحیح ہے مگر مسح نہیں ہو گا اور جو یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ پانی ناخنوں تک مکمل طور پر پہنچتا ہے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔واللہ العالم
سوال:یہ فقہ میں مانع رَجَعَ کیا ہے کہا گیا ہے کہ اگر رجع کی نیت سے کریں تو یہ غسل کفایت نہیں کرے گا نماز کے لئے وضو کی ضرورت ہے اور اگر رجع کی نیت سے نہیں ہے تو کافی ہے یعنی کیا؟
جواب:بسمہ سبحانہ رجع سے مراد ہے امیدِ حکم خدا ہے، باقی وضو اور غسل کے بارے میں حکم وہی ہے جو پہلے بیان کیا جا چکا ہے۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
7
8
9
10
11
اگلا صفحہ