مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا روزے دار نہر میں تیراکی کر سکتا ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ روزے کی حالت میں تیراکی کر سکتا ہے مگر سر کو پانی میں نہ ڈبوئے۔واللہ العالم
سوال:اگر کوئی روزے دار ہے رمضان میں اور اس نے نیت کی ہے مفطر کے تناول کرنے کی لیکن اس نے کھایا نہیں ہے صرف کھانے کی نیت کی ہے تو آیا اس کا روزہ باطل ہے یعنی افطار کی نیت روزے کو باطل کر دے گی ؟
جواب:بسمہ سبحانہ جی ہاں اس کا روزہ باطل ہے ۔واللہ العالم
سوال:روزے کی نیت کیا ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ روزہ عبادت ہے پس ضروری ہے کہ عبادت قصد اور نیت پر مشتمل ہو اور وہ یوں نیت کرے کہ وہ مفطرات روزہ اور ان چیزوں سے جو روزے کے منافی ہیں ان سے پرہیز اور اجتناب کرے گا خدا کے تقرب کے واسطے ، اور اس نیت کا وقت طلوعِ فجر ہے جس دن وہ روزہ رکھ رہا ہے اس دن طلوع فجر کے وقت یہ قصد کرےاور وہ ماہ رمضان میں پوری نیت ایک ساتھ بھی کر سکتا ہے کہ ماہ رمضان کی پہلی رات کو پورے مہینے کے روزوں کی نیت کر لے اور افضل یہ ہے کہ ہر رات تجدیدِ نیت کرے روزے کی ،طلوع ِ فجر سے پہلے اگر ممکن ہو تو ۔واللہ العالم
سوال:اگر ایک آدمی مسافر ہے مگر اس کے باوجود اس نے روزہ رکھ لیا تو کیا وہ گناہگار ہے حالانکہ اس کو علم ہے کہ سفر میں روزہ باطل ہوتا ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر اس نے مفطرات ِ روزہ کو ترک کیا تھا روزے کی نیت کے بغیر تو وہ گناہگار نہیں ہے لیکن اگر اس نے روزہ کی نیت کی تھی تو وہ گناہگار ہے۔واللہ العالم
سوال:یوم مبعث کا روزہ حالت ِ سفر میں میرے لئے رکھنا جائز ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ سفر میں روزہ نہیں ہوتا۔واللہ العالم
سوال:میں یمن میں رہتا ہوں تقریباً دس سالوں سے اور میرا ایک گھر عراق میں ہے اس میں سے میرا حصہ 4/3 ہے اور باقی چوتھا حصہ میری والدہ کا ہے جب میں نے عراق کی طرف سفر کیا تو میں نے نیت کی کہ میں اپنے گھر ایک ہفتہ رہوں گا تو یہاں پر میرے روزے کا کیا حکم ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر عراق سے جانے سے پہلے آپ نے اس منطقہ کو وطن قرار دیا تھا کہ جس میں آپ کا گھر ہے تو آپ کا روزہ عراق میں صحیح ہے آپ پر افطار واجب نہیں ہے ۔واللہ العالم
سوال:اگر کوئی مسافر ایسی جگہ ہے جہاں اس کو پوری اور قصر نماز پڑھنے کا اختیار ہے تو یہاں اس کے ورزے کا کیا حکم ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ مثلا ً اگر کوئی مسافر مسجد نبوی ، مسجد حرام ، مسجد کوفہ اور امام حسین علیہ السلام کے روضہ میں ہے کہ جہاں اس کو قصر اور پوری نماز پڑھنے میں اختیار ہے تو وہاں وہ روزہ نہیں رکھ سکتا ۔واللہ العالم
سوال:وہ مسافر کہ جس کی نماز سفر میں قصر ہوتی ہے اس کے روزے کا کیا حکم ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ جس کی نماز قصر ہے سفر میں اس پر افطا کرنا واجب ہے یعنی وہ روزہ سفر میں نہیں رکھ سکتا البتہ وہ اپنے شہر سے زوال کے بعد سفر کرتا ہے یا اپنے شہر میں زوال سے پہلے واپس آجاتا ہے اور اس نے راستے میں کوئی چیز بھی کھائی یا پی نہ ہو تو ان دونوں قسم کے مسافروں پر روزہ رکھنا واجب ہے اس صورت میں اگر کوئی مسافر مدینہ منورہ میں ہے اور اس کی نماز قصر ہے تو اگر وہ حاجت کے تین دن روزے رکھنا چاہتا ہے تو وہ روزے رکھ سکتا ہے ۔ واللہ العالم
سوال:اگر کوئی مسافر ایسا ہے جس کا فریضہ پوری نماز پڑھنا ہے تو اس کے روزے کا کیا حکم ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ وہ مسافر جس کا فریضہ پوری نماز پڑھنا ہے مثلاً ایسا مسافر جس نے کسی جگہ دس دن ٹھہرنے کا قصد کیا ہے یا وہ مسافر جس نے کسی شہر کا سفر کیا ہے اور شہر میں 30دن تک متردد رہا ہے کہ یہاں دس دن ٹھہرے یا نہ ، یا وہ شخص جس کا عمل سفر ہے یا عمل سفر میں ہے یا وہ شخص جو سفرِ معصیت کرے تو ان لوگوں پر روزہ رکھنا واجب ہے ۔ واللہ العالم
سوال:اہل سنت کے نزدیک جب سورج غروب ہو جائے تو مغرب کا وقت ہو جاتا ہے پس سورج غروب ہونے کے تقریبا ً کتنے منٹ بعد شیعہ کی اذان اور افطار کا وقت ہو جاتا ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ میرے بیٹے اذان مغرب کا وقت وقتِ افطار ہے اور اس کی پہچان اس قانون سے ہوگی کہ جب سورج مغرب کے افق میں غروب ہو جائے تو مشرق کے افق سے سرخی ظاہر ہوتی ہے اور جونہی وقت گزرتا جاتا ہے یہ سرخی بلندی کی طرف بلند ہو تی جاتی ہے یہاں تک کہ دائرہ نصف النھار تک پہنچ جاتی ہے اس وقت اگر آپ نقطہ جنوب کی طرف منہ کر کے کھڑے ہوں تو اس سرخی کو آپ اپنے سر کے اوپر پائیں گے ، پھر یہ سرخی دائرہ نصف النھار سے مغرب کی طرف منتقل ہوتی ہے اس لحظہ میں یعنی جب سرخی مغرب کی طرف منتقل ہو جائے تو وہ وقت مغرب کی نماز اور افطار کا وقت ہوتا ہے ۔ اگر آپ دقت سے غور کریں تو سورج کے غروب ہونے کے درمیان اور سرخی کا دائرہ نصف النھار سے مغرب کی طرف منتقل ہونے کا تک کا زمانہ چار موسموں کے اعتبار سے مختلف ہوتا ہے اس لئے ہم نے قاعدہ اور قانون آپ کو بتایا ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
4
اگلا صفحہ