مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:روزے کا وقت ِ افطار کیا ہے آیا اذان مغرب کا وقت ہے یا کوئی اور؟
جواب:بسمہ سبحانہ شیعہ اثنا ءعشری کی نماز مغرب کا وقت روزے کے افطار کا وقت ہے ۔ واللہ العالم
سوال:جو آدمی ماہ رمضان کے روزوں کا انکار کردے تو اس کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ روزے کا منکر کافر ہے اور وہ قتل کا مستحق ہے۔ واللہ العالم
سوال:واجب روزوں میں اہم واجب روزہ کونسا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ماہ رمضان المبارک کا روزہ ہے۔۔ واللہ العالم
سوال:وہ روزے جو اجارے کے روزے کے ساتھ ملحق ہیں سے کیا مراد ہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس سے مراد یہ ہے کہ مثلا ً ایک آدمی دوسرے شخص کو کوئی چیز بیچتا ہے اور عقد کے ضمن میں دوسرے شخص پر شرط رکھتا ہے کہ فلاں میت کی طرف سے روزے رکھے۔ واللہ العالم
سوال:واجب روزے کون سے ہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ 8قسم کے روزے واجب ہیں : رمضان کا روزہ، رمضان کے قضاروزے، کفارے کا روزہ، حج میں قربانی کے بدلے روزہ، نذر کا روزہ، عہد کا روزہ، قسم کا روزہ، اور وہ روزہ جو اجارے پر لیا جائے اور جو اس ایجار پر لئے جانے والے روزے کے ساتھ ملحق ہیں اور اعتکاف میں تیسرے دن کا روزہ۔ واللہ العالم
سوال:روزے کی کتنی اقسام ہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ روزے کی چار اقسام ہیں واجب، حرام ، مکروہ اور مستحب۔ واللہ العالم
سوال:روزے کی اہمیت کیسے نمایاں اور واضح ہوتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز کے بعد عظمت و جلالت روزے کی ہے وہ عبادات جن کا اللہ نے اپنے بندوں کو امر فرمایا ہے روز ہ ان عبادات میں دوسرے نمبر پر ہے اور روزہ ان ستونوں میں سے ہے کہ جن پر اسلام کی عالی شان اور بلندو بالا عمارت قائم ہے روزہ جس طرح روزے دار کو اپنی ضعف اور کمزوری کا شعور دلاتا ہے اسی طرح دوسری کی حاجات اور ضعف کا بھی شعور دلاتا ہے ارو جس طرح غنی کو فقر کی تلخی اور ناگواری اور محتاج کی محتاجی کا شعور دلاتا ہے اسی طرح خواہشات کو ریزہ ریزہ کرنے پر مددگار ہوتا ہے روزہ جہنم کی آگ سے بچنے کی ڈھال ہے اور اللہ کی طرف لے جانے والا ایک راستہ ہے۔ واللہ العالم
سوال:روزے کے لغوی اور شرعی معنی میں کیا فرق ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ روزے کا لغوی معنی ہے کسی شئے سے اجتناب کرنا اور روزے کا شرعی معنی یہ ہے کہ محدود امور سے اللہ کے امر کے امتثال کے قصد سے اجتناب کرنا ۔ والسلام
سوال:کیا یزید نے نو اور دس محرم کو روزہ رکھا تھا اگر رکھا تھا تو کیوں؟
جواب:بسمہ سبحانہ بنو امیہ نے واقعہ کربلا کے بعد شہادت امام حسین ؑ کے غم سے لوگوں کو روکنے کےلئے غلط روایات بنائیں تھیں تاکہ لوگوں کو ان روایات کےذریعہ سے عاشور کے دن خوشی منانے کی عادت ڈالی جائے البتہ خود یزید ملعون اسلام کا دل سے قائل نہیں تھا بلکہ منافق تھا اور دین کی پابندی اس کا شیوا نہیں تھا ۔ واللہ العالم
سوال:یہ بات ثابت ہے کہ عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے دن روزے رکھنا حرام ہے اور یوم غدیر بھی عید ہے جبکہ مفاتیح الجنا ن میں مذکور ہے کہ عید غدیر کے دن روزہ رکھنا مستحب ہے حالانکہ یہ عید کا دن ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ روزہ رکھنا حرام ہے یہ فقط عیدالا ضحی اور عید الفطر کے ساتھ خاص ہے ہر ایک کا حکم نہیں ہے ۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
4
اگلا صفحہ