مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:جو لعاب ِ دہن منہ کی فضا میں جمع ہوجاتاہے اس کو نگلنا جائز ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ لعاب ِ دہن یعنی تھوک کو نگلنے میں کوئی حرج نہیں ہے اگرچہ کثیر ہی کیوں نہ ہو اگر اپنے اختیار سے منہ میں جمع کی ہوتو افضل یہ ہے کہ نہ نگلے۔ واللہ العالم
سوال:روزے کے کیا فوائد ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ روزے کے بہت سارے فوائد ہیں ان میں سے کچھ یہ ہیں کہ روزے کے ذریعے انسان کے اندر شکر کرنے اور برائیوں سے بچنے اور صبر کرنے کے جذبات پیدا ہوتے ہیں امیر آدمیوں کو روزہ رکھ کر بھوک اور پیاس کی شدت اور تکلیف کا پتہ چلتا ہے اور ان کے دلوں میں اپنے غریب بھائیوں کی مدد کی رغبت ہوتی ہے روزہ انسان کے جسم کے اندرونی نظام کی اصلاح کرتا ہے اور جسم کے اندر نقصان دہ فاضل مادوں کو ختم کر دیتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:کفارہ دینے والے پر اور اس کے غیر پر کفارہ دینے کے کیا فوائد مرتب ہوتےہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ مصلحتِ واقعیہ تو فقط خدا جانتا ہے اور اہلبیت علیھم السلام مگر ظاہری منافع بہت سے ہیں جو کفارہ دینے پر مرتب ہوتے ہیں مثلا فقیروں کو کھانا ملتا ہے صبر کا درس ملتا ہے اور روزہ نہ رکھنے کی خطا اور اس کے بھاری پن اور گرانباری کا شعور ملتا ہے انسان مستقبل میں اس خطا سے رک جاتا ہے انسان دوسروں کو ڈراتا ہے کہ وہ موجبات کفارہ کا ارتکاب نہ کریں وغیرہ۔واللہ العالم
سوال:کفارہ واجب کرنے میں کیا حکمت ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ یہ عبد کےلئے ایک دنیاوی سزا ہے جو اس نے نوامیس ِ شرعیہ پر سرکشی کی ہے روزہ نہ رکھ کر جو خدا کی مخالفت کی ہے اس کی سزا ہے اور کفارہ اس لئے بھی واجب ہے کہ یہ کفارہ مکلفین کو کفارہ کے اقدام سے روکتا بھی ہے ۔ واللہ العالم
سوال:روزے کا کفارہ کیا ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ روزےکا کفارہ یہ ہے کہ ایک غلام آزاد کرے یا دو مہینے کے مسلسل روزے رکھے یا 60 مساکین کو پیٹ بھر کر کھانا کھلائے یا پھر ہر مسکین و فقیر کو چودہ چھٹانک گندم اور روٹی وغیرہ دے اور اگر یہ افعال انجام دینا اس کےلئے ممکن نہ ہوں تو احتیاط کی بنا پر اسے چاہئے کہ بقدر ِ امکان صدقہ دے اور استغفار کرے اور احتیاط ِ واجب یہ ہے کہ جس وقت بھی قدرت رکھتا ہو کفارہ بھی دے ۔ واللہ العالم
سوال:جو جان بوجھ کر روزے کو چھوڑ دے اس کےلئے کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس پر قضا اور کفارہ دونوں واجب ہیں ۔ واللہ العالم
سوال:کیا غیر سید کا فدیہ جو ماہ رمضان کے روزوں کاہوتا ہے وہ سید کو دیا جاسکتا ہے رہنمائی فرمائیں
جواب:بسمہ سبحانہ ہر روزے کے عوض میں فدیہ یعنی ہر ایک دن کے لیے ایک مد (تقریباً چودہ چھٹانک) طعام (گندم، جو، کشمش یا کجھور) فقیر کو دیں اور پیسے بھی دے سکتے ہیں اور سید کا فدیہ سید اور غیر سید دونوں لے سکتے ہیں لیکن غیر سید کا فدیہ فقط غیر سید لے سکتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:ایک شخص سوموار سے جمعہ تک ہر ہفتہ اپنی نوکری کے لیے ایک جگہ رہتا ہے اور 2 دن وہ گھر واپس جاتا ہے...یہ سلسلہ اس کا ہر ہفتہ ہو یعنی ایک ماہ میں وہ 20 دن نوکری کی جگہ رہتا ہے جبکہ 10 دن گھر نوکری والی جگہ اس کی نماز و روزہ کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کام کرنے والی جگہ اور اپنے گھر میں پوری نماز پڑھیں گے اور دونوں جگہوں پر روزہ بھی رکھیں گے لیکن اگر کسی دن راستے میں زوال ہو جائےتو اس دن کا روزہ قضاء کرنا ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:میں ساری زندگی سے روزے رکھتا آیا ہوں مگر اب شوگر کے مرض نے آ لیا ہے’ مجھے روزانہ چار گولیاں لینی ہوتی ہیں جن میں سے دو میں صبح ناشتہ کے بعد اور دو رات میں کھاتا ہوں سوال یہ ہے کہ روزوں کے عنوان سے میری شرعی ذمہ داری کیا بنتی ہے کیا میں ابھی رکھوں میں انگلینڈ میں رہتا ہوں’ جہاں روزہ سترہ اٹھارہ گھنٹے کا ہوگا’ دسمبر میں قضا دے لوں یا مُد کی صورت میں کفارہ ادا کر دوں’ براہ کرم رہنمائی فرمائیں
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کو روزوں کی تاخیر میں فدیہ دینا ہو گا اور آپ روزوں کی قضاء سردیوں میں کریں۔ واللہ العالم
سوال:کیا شوگر کے مریض پر روزے نہ رکھنے کی اجازت ہے کہ وہ کفارہ ادا کرتے رہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر شوگر کا مریض گرمیوں میں روزہ نہیں رکھ سکتا تو سردیوں میں ان روزوں کی قضاء کرے اور اس کا فریضہ ہے کہ وہ گرمیوں میں روزہ نہ رکھے بلکہ سارے ماہ کا فدیہ ساڑھے بائیس کلو آٹا یا چاول یا کشمش یا کجھور ادا کرے اور سردیوں میں روزوں کی قضاء کرے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
4
5
6
7
8
اگلا صفحہ