مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:قرآن پاک میں ہے کہ کھاؤ اور پیو جب تک اندھیرے سے سفیدی نمودار نہ ہو جاۓتو جب ہم نماز فجر پڑھ لیتے ہیں تب جا کے ہلکی سی سفیدی نمودار ہوتی ہے کیا ہم بہت پہلے روزہ بند نہیں کر لیتےہمارے لیے کیا حکم ہے کس وقت تک روزہ بند کر سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ روزہ بند ہونے کا وقت طلوع فجر کا وقت ہے کہ جس وقت مشرق کی طرف سے سفیدی نمودار ہوتی ہے اور سورج غروب ہونے کے وقت جو مشرق میں سرخی پیدا ہوتی ہے وہ آہستہ آہستہ مغرب کی طرف منتقل ہوتی ہے جب وہ ساری سرخی سر سے گزر کر مغرب کو چلی جائے تو مغرب کی نماز کا وقت ہو جاتا ہے اور یہی وقت افطاری کا بھی ہوتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا روزے کی حالت میں شوہر و بیوی ایک دوسرے کے ساتھ خوش فعلی کر سکتے ہیں اور کیا ایک دوسرے کی شرمگاہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے سے روزہ باطل ہوتا ہے یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ جبتک جماع نہ کریں یعنی آلہ تناسل کے سرے کو بھی بیوی کی فرج یا دبر میں داخل نہ کرے اور انزال بھی نہ ہو (منی بھی خارج نہ ہو) تو روزہ باطل نہیں ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:اسی طرح دمہ کا مریض انھیلر استعمال کرتا ہے. صورتحال وہی جو اوپر ہے تو روزہ درست ہو گا. شرعی طور پر کیا کرے. جبکہ اسکا استعمال ضروری ہے.
جواب:بسمہ سبحانہ انہیلر کی پہلی قسم کہ جو پاؤڈر کی طرح ہوتا ہے اگر اس کے استعمال کے بعد اس کا ذائقہ حلق کے اندر نہ جائے تو روزہ باطل نہیں ہے۔ اور دوسری قسم کہ جو پانی کی طرح ہوتا ہے کے استعمال سے روزہ باطل ہو جاتا ہے اوراس قسم کے انہیلر کے استعمال کے بعد روزہ کی صرف قضاء واجب ہو گی کفارہ نہیں ہو گا۔واللہ العالم
سوال:آنکھ میں ڈاکٹر کی ہدایت پر قطرے ڈالیں تو اسکا اثر اور کسی حد تک دوائى حلق میں آ گرتی ہے جو یقیناً حلق سے نیچے جاتی ہے. اس صورت میں روزہ کی حیثیت کیا ہوگی ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ آنکھ میں دوائی ڈالنے پر مجبور نہ ہو تو آپ دن میں آنکھ میں دوائی نہ ڈالیں اور اگر مجبور ہوں تو اگر اس کا اثر گلے میں محسوس ہو تو روزہ ختم ہو جائے گا اور اس روزے کی قضاء کرنا ہو گی کفارہ نہیں ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:میرا ایک تعمیراتی منصوبہ ہے مری میں جو اسلام آباد سے تقریباً اسی کلو میٹر کے فاصلے پر ہے مجھے وہاں روزانہ بھی جانا پڑھ سکتا ہے اور کبھی رات رکنا بھی پڑتا ہے تو میں روزے کا کیا کروں جبکہ روزہ رکھنے میں مشکل بھی نہیں ہے میں اپنی کار سے جاؤں گا اور رہائش اور موسم بھی اچھا ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ کا مری میں مستقل کام ہے جیسے ڈیوٹی ہوتی ہے تو آپ اسلام آباد میں اور مری دونوں جگہوں پر پوری نماز پڑھے گے اور روزہ بھی رکھیں گے اور اگر کسی دن راستے میں زوال کا وقت ہو جاتا ہے تو اس دن کے روزے کی قضاء کریں گے۔ واللہ العالم
سوال:جو ماں اپنے بچے کو فیڈ (دودھ) کرواتی ہے اس پہ روزے فرض ہیں یا وہ بعد میں رکھ سکتی ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر روزہ رکھنے سے بچے کے دودھ میں کمی اور بچے کے بھوکے ہونے کا سبب بنے تو عورت کا فریضہ ہے کہ ماہ رمضان کے بعد روزے رکھے اور ماہ رمضان میں روزے نہ رکھے۔ واللہ العالم
سوال:اگر ایک بندے نے روزہ رکھنا ہو اور وہ کسی وجہ سے سحری کے وقت اٹھ نہ سکا ہو اور سحری بند ہوتی ہے 4:20 پر اور وہ اٹھے 5:30 پر تو کیا اسے بنا کچھ کھائے پیے روزے کی نیت کر لینی چاہیے روزہ ہو جائے گا یا ایک بار پانی وغیرہ پی کر نیت کر ے یا پھر روزہ نہیں ہو سکتا؟ ایسا ہوا کہ الحمد للہ میں سارے روزے رکھتا آ رہا ہوں، آج کل چونکہ ہوسٹل میں ہوتا ہوں تو چونکہ دوست گھر گئے ہوئے ہیں تو اکیلے ہونے کی وجہ سے الارام پر اٹھ نہیں سکا پر اٹھا ہوں اور اٹھتے ہی روزہ رکھنےکی نیت سے یہ مسئلہ ہے اب نیت تو کر لی ہے بنا کچھ کھائے پئے یہ بتائیں کہ روزہ ہو گا یا میری نیت کرنے کا کوئی فائدہ نہیں سحری ضروری تھی؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ روزے کی نیت کریں گے اور سحری واجب نہیں ہے بلکہ مستحب ہے لیکن روزے کے وقت سے پہلے سحری مستحب ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا روزہ کی حالت میں اپنے جسم سے خون نکلوا کر کسی دوسرے انسان کو عطیہ کرنا جائز ہے ۔؟
جواب:بسمہ سبحانہ روزے کی حالت میں خون کسی دوسرے کو عطیہ کرنا جائز ہے بشرطیکہ انسان میں کمزوری پیدا نہ ہو اور اگر وہ روزہ پورا نہ کر سکے اور ایسی حالت ہوجائے جس سے کمزوری ہو تو افطار کے بعد خون عطیہ کرے۔ واللہ العالم
سوال:اگر ایک شخص روزہ نہ رکھ سکتا ہو اور وہ ہر دن کے بدلے مُد دینا چاہتا ہو تو کیا ہر دن کے بدلے گندم یا آٹا وغیرہ کا دینا ضروری ہے یا پهر قیمت بهی دے سکتے ہیں اگر قیمت دے سکتے ہیں تو کیا اس قیمت کو کسی اور ضروریات پر صرف کر سکتے ہیں یا پهر گندم یا آٹا لینا ضروری ہے؟مہربانی ہو گی اس مسئلہ کو حل فرما دیں.
جواب:بسمہ سبحانہ سارے ماہ کا فدیہ ساڑھے بائیس کلو آٹا یا چاول یا کشمش یا کجھور ہے اور آپ ایک ہی شخص کو سارا فدیہ نہیں دے سکتے ایک شخص کو 750 گرام دیں گے اور اگر آپ کے پاس اتنے افراد نہ ہوں تو آپ ہم کو نجف اشرف بھیجیں تاکہ ہم یہاں غریبوں میں تقسیم کریں۔ واللہ العالم
سوال:کسی مرحوم کے روزے کی قضا کی ادائیگی کس طرح سے کی جائے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر اس کے ذمے اپنے روزے نہ ہوں تو عید اور عاشورہ کے دن کے علاوہ ہر روز وہ اس کے قضاء روزے رکھ سکتا ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
3
4
5
6
7
8
9
10
اگلا صفحہ