مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا والد کے قضا روزوں کے بدلے میں گندم دی جاسکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ان کے روزے قضاء کرنے پڑیں گے اور اگر ان پر کفارہ واجب تھا تو کفارہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:میرے کچھ روزے قضاء ہیں مجھے جو یاد ہیں وہ چھ ہیں جس کا یقین ہے، تو کیا ان روزوں کا کفارہ دے سکتا ہوں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ نے بغیر عذر شرعی کے نہیں رکھے تھے تو آپ کو اس کا کفارہ دینا ہو گا اور اگر بیماری کے عذر سے نہیں رکھے تھے تو اس کا فدیہ دینا ہو گا اور دونوں صورتوں میں روزوں کی قضاء واجب ہے۔واللہ العالم
سوال:ہم سعودی عرب کام کے سلسلے میں آئے ہیں اور کام کرتے ہیں اور ہم رمضان کے علاوہ عمرہ پر نہیں جاسکتے کچھ کام کا مسئلہ ہوتا ہے اور کفیل بھی نہیں جانے دیتے اگر ہم رمضان میں عمرہ کے لیے جاتے ہیں تو سفر بھی ہے ہمارا جس جگہ سے ہم جاے گےتقریباں 1900 کلو میٹر ہے اورہم نے ادهر روکنا بھی ہوتا ہے اس دوران ہمارے روزےکے بارے میں کیا حکم ہے قصر توں ہے کفارہ تو نی ہے
جواب:بسمہ سبحانہ کفارہ نہیں ہے اور آپ روزوں کی قضاء کریں گے۔واللہ العالم
سوال:شوگر کی وجہ سی جو روزه نہیں رکھ پائے ان کا کیا حکم فدیہ ہے یا قضا کا؟ وه کس حساب سی ادا کریں.جو انسولین لگاتی ہیں..
جواب:بسمہ سبحانہ اگر قضاء سردیوں میں کر سکتا ہے تو قضاء بھی کرے اور فدیہ بھی دے اور فدیہ ہر صورت میں دینا ہے خواہ قضاء کر سکے یا نہ کر سکےاور فدیہ کے بارے میں ہمارے رسالہ عملیہ(توضیح المسائل) کی طرف رجوع کریں۔واللہ العالم
سوال:اگر ایک آدمی نے رمضان میں سفر کرناھے سفر میں روزہ نہیں رکھ سکتا آیا وہ گھر سے ناشتہ کرسکتاھے یا مسافت شرعی تک کچھ نہ کھائے۔
جواب:بسمہ سبحانہ مسافت شرعی تک پہنچنے سے پہلے اس کے لئے کھانا پینا جائز نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:عاشورہ کے روز روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس دن کے کھانے پینے کے چھوڑنے کو روزہ نہ کہا جائے بلکہ اسے فاقہ سے تعبیر کیا جائے جو کہ سورج غروب ہونے کے ایک گھنٹہ پہلے ختم ہو جاتا ہے۔ دس محرم کوروزے کی نیت سے روزہ رکھنا گناہ ہے۔ واللہ العالم
سوال:اگر نماز فجر کے بعد غسل واجب ہو جائے تو روزہ صحیح ہے یا باطل ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر غسل جنابت اس کے فعل سے ہوا ہے تو روزہ باطل ہو گا اور روزہ اور کفارہ دونوں ادا کرنے ہوں گے اور اگر غسل جنابت اس کے فعل سے نہیں ہوا بلکہ سویا ہوا تھا اور احتلام ہو گیا تو روزہ باطل نہیں ہو گا جب بیدار ہو گا تو غسل کرنا واجب ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:اگر انسان دفتر میں ہو اور پاخانہ کرنے کے دوران منی کا قطرہ خارج ھو جائے اور وہ 2 یا 3 گھنٹے کے بعد گھر آ کر نہائے غسل کرے تو اس سے روزہ باطل تو نہیں ھو گا اور کپڑے نجس ھوں گے یا پاک؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ آپ کے ہاتھ کی حرکت یا کسی فلم دیکھنے سے یا عورتوں سے ہاتھ ملانے وغیرہ وغیرہ منی خارج نہ ہو بلکہ صرف صرف پٹھوں کی کمزوری کے سبب تو اس صورت میں روزہ باطل نہیں ہو گا۔ اگر منی کپڑوں پر نہیں لگی تو کپڑے پاک ہیں اور اگر کپڑوں پر لگ جائے تو وہی حصہ نجس ہو گا جہاں منی لگی ہے اور صرف اسی جگہ کو دھوئیں گے۔ واللہ العالم
سوال:میں جدہ سعودی عرب میں ہوں میں نے روزہ رکھا تھا لیکن روزہ کھول دیا۔ میں جدہ میں ایک کمپنی میں ہوں۔ میں اپنی فیکٹری میں اکیلا ہی اہل تشیع ہوں۔ باقی سب اہل سنت ہیں۔ میں نے حکومتی تشدد کے ڈر سے فقہ جعفریہ مذہب شو نہیں کیا میرا ان کے ساتھ ہی اٹھنا بیٹھنا ہے ۔ میں نے آج روزہ رکھا تھا لیکن دوستوں نے شو کیا وہ عید کے لیے گئے میں نہیں گیا میں کیا کرتا۔ پھر ایک دوست سے میں نے رابطہ کیا اس سے پوچھا کیا کرنا چاہیے تو اس نے بتایا کہ آپ شہر سے 44 کلو میٹر سفر کی نیت سے نکل جاؤ شہر سے باہر روزہ کھول کے واپس آ جاؤ اور ان کے ساتھ عید پڑھو کھانا کھاؤ ۔تو اسی نیت سے سحری کی فجر پڑھنے کے بعد نکلا لیکن زیادہ سفر نہیں ہوا فقط 1 یا 2 کلو میٹر پیدل سفر کیا اور روزہ کھول دیا اور واپس آ گیا ۔ کیونکہ اس وقت عید کی نمازیں ہو رہی تھیں تو میں زیادہ دور نہیں جا سکا۔ کیا مجھے کفارہ دینا ہو گا یا قضا دینی ہو گی روزہ کی؟
جواب:بسمہ سبحانہ روزہ کی صرف قضاء کرنا ہو گی۔ واللہ العالم
سوال:عيد كا چاند نظر آنے کے فورا بعد کیا روزہ کھول سکتے ہے جب کے ابھی افطار کے لیے وقت باقی ہے اور اگر کھول لے اس کے روزے کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ افطار کے وقت سے پہلے یعنی نمازمغرب کی اذان سے پہلے افطار کرنا جائز نہیں ہے جو ایسا کرے گا اس کو روزے کی قضاء اور کفارہ دینا ہو گا۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
6
7
8
9
10
11
12
13
اگلا صفحہ