مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:ایک بندہ ہر روز 80 کلو میٹر کا سفر کرتا ہے (جاب کے لیے) تو کیا اس کا روزہ قصر ہو گا ؟
جواب:بسمہ سبحانہ ظاہر ہے کہ جب ظہر سے پہلے سفر کرے گا تو روزہ قضاء ہو گا لیکن اگر راستے میں زوال نہ ہو تو اس کا فریضہ ہے کہ روزہ رکھے۔واللہ العالم
سوال:کیا روزہ مکروہ ہونے کا مطلب بھی روزہ ٹوٹ جانا ہے اور اگر اچانک منہ سے تھوڑا سا خون آ جائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگرعمدا خون اندر نہ جانے دے تو روزہ نہیں ٹوٹتا ۔اور روزہ مکروہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اس کا ثواب کم ہو جاتا ہے۔واللہ العالم
سوال:ایک شخص ایک شہر میں رہتا ہے لیکن اس کی جاب دوسرے شہر میں ہے اور ان دونوں کے درمیان آنے جانے کا فاصلہ 30 کلو میٹر ہے اور اس شخص کی تیسرے شہر میں گورنمنٹ جاب ہے جس میں اس کو ایک مہینے میں کبھی 5 بار، کبھی 4 بار اور کبھی 2 بار جانا ہوتا ہے تو اس شخص کے روزوں کا کیا حکم ہے ؟ اور تیسرے شہر کا 60 کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کام کرنے والی جگہوں اور ا پنے گھر میں پوری نماز پڑھیں گے اور تینوں جگہوں پر روزہ بھی رکھیں گے لیکن اگر کسی دن راستے میں زوال ہو جائےتو اس دن کا روزہ قضا کرنا ہو گااور راستے میں نمازیں قصر پڑھنی ہوں گی۔ واللہ العالم
سوال:اگر کوئی شخص اعتکاف کرے اور بیماری کی وجہ سے روزہ نہیں رکھ سکتا تو اس کا کیا حکم ہے اوراس کے پہلے ہی رمضان المبارک میں روزے قضاء ہیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ اعتکاف روزے کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ واللہ العالم
سوال:اگر سحر کے 15 منٹ بعد میری آنکھ کھلی تو اٹھنے کے فورا بعد پانی پی کر روزہ رکھ سکتا ہوں یا نہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ پانی پینا جائز نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:جو طالب علم امتحان دیتے ہیں رمضان میں کیا وہ اپنے پرچہ والے دن روزہ چھوڑ سکتے ہیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ جائز نہیں ہے اور اگر روزہ کے ساتھ امتحان دینے میں زحمت ہو تو طلوع فجر کے بعد مسافت شرعیہ تک سفر کرے اور راستے میں کچھ کھا پی کر واپس آجائے تو اس دن کا روزہ چھوڑنا جائز ہو گا لیکن اس دن کے روزے کی قضاء واجب ہو گی۔واللہ العالم
سوال:خواتین ایام حیض کے ۶ دن ہوتے ہیں ۔اگر 6 دن پر عورت غسل کر لے اور پھر قطرے ٹپکنا لگیں کچھ اور اگلے دن تک جاری رہے تو کیا عورت نماز پڑھ سکتی ہے اور روزہ رکھ سکتی ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ عورت کا حیض 10 دن سے زیادہ اور 3 دن سے کم نہیں ہوتا مذکورہ صورت حال میں وہ حائض سمجھی جائے گی جب تک خون ہے۔واللہ العالم
سوال:اگر رمضان 29 کا ہوا پھر تو ٹھیک ہے اگر 30 کا ہوا تو لاسٹ روزہ ہم مدینہ میں رکھ سکتے ہیں یا نہیں اور مدینہ میں ہم نے صرف 2/3دن رکنا ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ مذکورہ صورتِ حال میں آپ مدینہ میں روزہ نہیں رکھ سکتے۔واللہ العالم
سوال:میں سعودی عرب کے شہر ریاض میں رہتا ہوں اور عید مدینہ میں کرنا چاہتا ہوں تو ریاض سے مدینہ کا سفر تقریبا 850 کلو میٹر بنتا ہے تو میں زوال کے بعد 29رمضان نکلتا ہوں تو کیا میرا روزہ صحیح ہوگا افطاری راستے میں صحیح ہے اور نماز قضا ہو گی یا پوری۔
جواب:بسمہ سبحانہ راستے میں نماز قصر ہو گی اور روزہ صحیح ہے۔
سوال:کیا روزے کی حالت میں تالاب میں نہا سکتے ہیں اور سر پانی میں ڈبو سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ سر کو پانی میں ڈبونا جائز نہیں ہے جو عمدا ایسا کرے گا اس کا روزہ ختم ہو جائے گا اور اس کی قضاء اور کفارہ دونوں واجب ہوں گے۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
9
10
11
12
13
14
15
16
اگلا صفحہ