مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا نسوار رکھنے سے روزہ باطل ہوتا ہے یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ باطل نہیں ہو گا لیکن یہ یقین کیسے ہو کہ اس کا کوئی ذرہ یا آپ کا لعاب دہن اسے چھو کر آپ کے اندر نہیں گیا ہے۔واللہ العالم
سوال:اگر انسان پر غسل واجب ہو جائے اور صبح اتنا ٹائم ہو کہ سحری کر سکے یا غسل تو کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ غسل کرنا واجب ہے اور بغیر سحری کے روزہ رکھے۔واللہ العالم
سوال:اگر کوئی شخص سفر پے جائے کہ میں رات کو واپس آجاوں گا لیکن کسی مجبوری سے ادھر رکنا پڑا ہے تو رات کو اسے احتلام ہو جاتا ہے اس کے پاس کوئی دوسرے کپڑے نہیں ہیں تو اس صورت میں کھانا پینا نماز روزہ کس طرح ہو گا رہنمائی فرمائیں شکریہ
جواب:بسمہ سبحانہ اگر غسل نہ کر سکتا ہو تو اس کا فریضہ ہے کہ نماز کے لئے تیمم کرے اور نجس کپڑوں میں نماز نہ پڑھے اور اگر اس دن کا روزہ اس پر واجب ہے تو تیمم کرے اور طلوع شمس تک نہ سوئے۔واللہ العالم
سوال:میں ٹرین میں ہو ں اسلام آباد سے جا رہا ہوں اور کل ظہر کے قریب کراچی پہنچو گا اور میں کراچی رہتا ہوں۔ میں روزہ رکھ سکتا ہوں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ نے سحری کے وقت سے کوئی کھانے پینے اورایسی چیز کہ جس سے روزہ باطل ہو جاتا ہے استعمال نہ کی ہو اور آپ زوال سے پہلے اپنے وطن (کراچی) پہنچ جائیں تو آپ پر واجب ہے کہ روزہ کی نیت کریں اور اسے پورا کریں۔واللہ العالم
سوال:مجھے السر بھی ہے کڈنی میں پتھری بھی حکیم اور ڈاکٹر کے مطابق تو روزہ رکھنا تکلیف دہ ہے لیکن مجھے خود کو سمجھ میں نہیں آ رہا کہ روزہ رکھ سکوں گا یا نہیں حالانکہ گذشتہ سال مینے روزے رکھے تھے کوئی مسئلہ نہیں ھوا تھا. تو ایسے میں میرافریضہ کیا ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کا فریضہ ہے کہ آپ تجربہ کریں اور اگر روزہ رکھ سکتے ہیں تو آپ پر روزہ واجب ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا حالت روزہ میں قے کرنے سے مراد یہ ہے کہ انسان کے منہ سے خوراک وغیرہ باہر آجائے؟
جواب:بسمہ سبحانہ بیٹے قے کا معنی یہی ہے لیکن ہر قے سے روزہ باطل نہیں ہوتا اور اسی کی تفصیل ہم نے اپنے رسالہ عملیہ(توضیح المسائل) میں لکھی ہے آپ اس کو پڑھیں۔واللہ العالم
سوال:میں کراچی میں رھتا ہوں البتہ میں ڈیوٹی کے سلسلے میں حیدرآباد رھتا ہوں اور حیدرآباد کی آس پاس شھروں میں وزٹ پے جانا پڑتا ہے برائے کرم مجھے میرے روزے کے قصر ہونے کا تفصیل بتائیں (کراچی سے حیدرآباد کی تفصیل، حیدرآباد میں رہ کے آسپاس شھروں میں آنے جانے کی تفصیل)
جواب:بسمہ سبحانہ کراچی میں آپ کو روزہ رکھنا ہو گا اور نماز پوری پڑھنی ہو گی اور اس طرح حیدر آباد میں بھی روزہ رکھیں گے اور نماز پوری پڑھنی پڑھے گی اور حیدر آباد سے باہر آپ کبھی کبھار جاتے ہیں چند دنوں میں ایک دفعہ یعنی مہینہ میں ایک دو دفعہ تو آپ اس وقت مسافر ہوں گے اور اگر آپ کی ڈیوٹی کا تقاضہ یہ ہو کہ آپ عام طور پر حیدر آباد سے نکلیں گے تب بھی آپ روزے رکھیں گے اور نماز پوری پڑھیں گے اور اس صورت میں آپ کراچی اور حیدر آباد کے راستے میں بھی نماز پوری پڑھیں گے اور روزہ بھی رکھیں گے۔واللہ العالم
سوال:میری والدہ شوگر اور بلڈ پریشر کی مریض ہیں، کیا روزے چھوڑ سکتیں ہیں؟ کفارہ کتنا ہو گا۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر روزہ رکھنے سے عاجز ہوں یا سمجھدار اور اچھے ڈاکٹر نے منع کیا ہو تو چھوڑ سکتی ہیں اور اس پر فدیہ واجب ہو گا اور اگر سردیوں میں قضاء کر سکتی ہوں تو ان روزوں کی قضاء بھی واجب ہے۔واللہ العالم
سوال:آپ نے فرمایا دوران سفر زوال کا ٹائم ھو جائے تو روزے کی قضا ھو گی اگر زوال کے بعد سفر شروع ہو تو رہنمائی فرمائیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ اس حالت میں روزہ درست ہے اور افطار جائز نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:ایک خاتون نے بیماری کے سبب روزے ماہ رمضان کے نہیں رکهے .. پورا سال بهی مختلف بیماریوں کی وجہ سے روزے پر قادر نہ ہوسکی .اب دوسرا ماہ رمضان آگیا ہے تو اسکا وظیفہ شرعی کیا ہے ؟ کیا کفارہ تاخیر بهی ہوگا ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ روزہ نہیں رکھ سکتی تھی تو تاخیر کا کفارہ نہیں ہو گا۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
12
13
14
15
16
17
اگلا صفحہ