مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیاعورتیں حمل کے دوران روزہ رکھیں یا نہ رکھیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اچھا ماہر ڈاکٹر اگر روزہ رکھنے سے منع نہ کرے تو ایسی حالت میں روزہ رکھنا واجب ہے اور اگر منع کرے تو اس کا فدیہ دینا ہو گا اور قضاء بھی واجب ہو گی۔واللہ العالم
سوال:اگر اہل سنت بھائی افطار ی پر ہمیں دعوت دیں تو ایسی صورت میں ہم ان کے ساتھ ان کے ٹائم پر روزہ افطار کرسکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ ان کے ساتھ بیٹھ کر دستر خوان میں حلال گوشت کھانے میں کوئی حرج نہیں کہ جس میں ملی مچھلی اور خرگوش کا گوشت نہ ہو اور ایسا گوشت بھی نہ ہو جو شیعہ طریقے سے ذبح نہ کیا ہو اورسنی نظریہ کی رو سے افطار کرنا جائز نہیں ہے بلکہ اس وقت افطار کرے کہ جس وقت شیعہ نظریہ کی رو سے افطار کا وقت ہو جائے۔ واللہ العالم
سوال:سحری کا ٹائم 2:13 منٹ پر ختم ہونا تھا میں 2:22 منٹ پر اٹھا ہو اور 2:25 تک پانی پیتا رہا مجھے پتہ بھی تھا ٹائم ختم ہو گیا ہے کیوں کہ 12 منٹ دیر ہو گئی تھی مجھے پھر بھی پانی پیا۔ کیا میرا روزہ ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ پر واجب ہے کہ اس دن کوئی کھانا پینا استعمال نہ کریں اور اس دن کے روزے کی قضاء اور کفارہ دونوں آپ پر واجب ہیں۔ واللہ العالم
سوال:ایک شخص نوکری کر رہا ہے مسافت شرعی طے کر کے دوسری جگہ جا تا ہے ہر ہفتے میں دو سے تین دن کام کرتا ہے یعنی ایک ماہ میں وہ آٹھ سے دس دن دوسری جگہ کام کرتا ہے تو اس صورت میں اس کے روزے کا نوکری والے مقام پر کیا حکم ہو گا۔
جواب:بسمہ سبحانہ نوکری کے مقام پر روزہ رکھے گا جیسے اپنے وطن میں روزہ رکھے گا اور جس دن راستے میں زوال ہو جائے تو اس دن کے روزہ کی قضاء کرنی پڑے گی۔ واللہ العالم
سوال:رمضان کے روزہ کی حالت میں حیض شروع ھونےسے روزہ ختم ھوجاتاھےکیاعورت کھاپی سکتی ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ کھا پی سکتی ہے اور روزہ ختم ہو جاتا ہے لیکن اس کے لئے ثواب ہے کہ صرف اس دن نہ کھائے پیئے اور اسی طرح اس دن بھی نہ کھائے پیئے کہ جس دن حیض ختم ہو۔ واللہ العالم
سوال:مستحب روزے جیسے ماہ رجب اور ماہ شعبان معظم کے روزے، ان مستحب روزوں کی نیت کس طرح کی جائے، مہربانی رہنمائی فرمائیں
جواب:بسمہ سبحانہ اگر روزہ واجب نہیں ہے تو سحری کے وقت طلوع فجر سے پہلے انسان قربۃً الی اللہ روزہ رکھنے کی نیت کرے اور جس روزہ کا قصد کرنا چاہے اس کی دل میں نیت کریں۔واللہ العالم
سوال:میں نے روزے سے ایک دن پہلے دانت نکلوایا ہے اور ڈاکٹر نے کہا ہے کچھ بھی تھوکنا نہیں ہے حتی کہ خون بھی نگلنا ہے میں پوچھنا چاہتی ہوں کیا میرا روزہ ہو گا اس صورت میں کیا کیا جائے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر خون نکلیں گی تو آپ کا روزہ ختم ہو جائے گا اور ڈاکٹر سے اجازت لے کر خون نہ نگلیں کیو نکہ یہ نجس اور حرام ہے اور اس سے قضاء اور کفارہ دونوں دینے ہوں گے اور میری بیٹی کے لئے ممکن ہے کہ وہ ٹشو سے اپنے منہ کے اندر پیدا ہونے والی رطوبت اور خون کو اس کے ذریعے جذب کر کے باہر پھینکے۔ واللہ العالم
سوال:کیا روئت ہلال کے مسئلے میں آپ کا کوئی مقلِد کسی دوسرے فقیہ و مرجع کی طرف رجوع کر سکتا ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ جائز نہیں ہے کیونکہ اس سے آپ اس دن کا روزہ نہیں رکھیں گے کہ جس دن کا روزہ رکھنا واجب ہے اور اس دن کا روزہ رکھیں گے جس دن روزہ رکھنا حرام ہے جیسے عید کا دن۔واللہ العالم
سوال:میں رات کو روزے کی نیت کر کے سویا کہ صبح روزہ رکھو گا مگر صبح کسی کو جاگ نہیں ہوئی اور کسی نے بھی سحری نہیں کی کیا ہمارا روزہ تھا؟ہم نے یہی سمجھا کہ جب سحری کے وقت روزہ نہیں رکھا تو بس روزہ نہیں ہوا تو اس طرح ہمارا روزہ ٹوٹ تو نہیں گیا؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کا روزہ سحری کے بغیر درست ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا رمضان میں روزہ کی حالت میں پرفیوم لگانا مکروہ ہے یا مستحب ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ نماز میں خوشبو لگانے سے ثواب میں زیادتی ہوتی ہے اور روزہ میں بھی کوئی حرج نہیں ہے البتہ وہ خاص خوشبو (ریحان) جو خوشبو دار گھاس کی شکل میں ہوتی ہےاس کا روزے کی حالت میں استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
11
12
13
14
15
16
17
اگلا صفحہ