مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:ھندوستان میں اکثر جگہوں میں لباس پہن کر ہی قلیل پانی سے بدن کو پاک کرتے ہیں۔اور قلیل پانی میں بدن تو پاک ہوجائے گا لیکن اس لباس(لنگی۔یاچڈی) کے بارے میں کیا حکم ہے اگر کوئی بغیر نچوڑے اسی طرح نہا کے نکل آئے تو؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر صرف غسل واجب یا مستحب کے لئے یہ چڈی یا لنگی پہنی تھی تو اس کو نچوڑنا کافی ہے، اور اگر جسم کا چمڑہ نجس تھا مثلاً پیشاب یا کوئی اور نجاست تو وہ پیشاب اور نجاست کپڑے کو بھی لگ جائے تو پوری شرائط کے ساتھ دھوئے بغیر پاک نہیں ہو گا۔واللہ العالم
سوال:کیا بلغم نگل لینے سے روزہ باطل ہو جاتا ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ بلغم حرف خ کے مخرج سے منہ کی طرف آ جائے تو اس کے عمداً نگلنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔واللہ العالم
سوال:میں ہفتے کے پانچ دن روزی کے سلسلے میں دوسرے شہر ہوتا ہو اور دو دن اپنے آبائی شہر آ جاتا ہوں۔ آپ کے حکم کے مطابق میں دونوں جگہ پوری نماز پڑھ رہا ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ روزے کی حالت میں ان دونوں شہروں کے لئے سفر کرنا جب کہ زوال مجھے سفر کے دوران ہو جائے روزے کو باطل تو نہیں کر دیتا؟ صرف جانے کا 75 سے 80 کلو میٹر ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر راستے میں زوال ہو جائےتو اس دن کا روزہ قضا کرنا ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:روزے کا مقصد کیا ہے؟ اگر تقوی حاصل کرنا ہے تو روزے میں وہ کیا خاص باتیں ہیں جن کی وجہ سے تقوی حاصل ہوتا ہے؟ وہ کونسی خامیاں ہیں علاوہ حرام (جھوٹ، بہتان، بے ایمانی وغیرہ وغیرہ) کہ جن کی وجہ سے روزے کی برکات جاتی رہتی ہیں ۔ آخری یہ کہ روزے کو رمضان کے ساتھ ہی مخصوص کیوں کیا؟
جواب:بسمہ سبحانہ ہر فعلِ حرام سے دوری اور واجبات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بد اخلاقی سے گریز اور ہمیشہ زبان پر استغفار یا درود بر محمد (ص) وآل محمد (ص) جاری رہے کہ تقویٰ کو نجات کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے اس لئے ہمارے مولا کائنات علی ابن ابی طالب علیہ السلام بھی متقیوں کے امام ہیں ۔ اور روزہ انسان کو متقی خواہشات نفسانی پر قابو اور دربار الہٰی میں نفس کو صحیح بندگی کی شکل میں پیش کرنا ہوتا ہے اس وجہ سے روزہ متقی بننے کا بہترین ذریعہ ہے اور اس معنی کی طرف قرآن میں اشارہ ہوا ہے ۔ بیٹے سال کے ہر مہینے بلکہ ہر دن اور ہر گھڑی کی خاص خاصیتں ہیں کہ جن کو صرف خدا اور اس کے برگزیدہ معصومین علیہ السلام ہی جانتے ہیں اور انہی خواص کی وجہ سے واجبات اور مستحبات کا وقت معین ہے جیسے ڈاکٹر دوائیں استعمال کرنے کے لئے اوقات معین کرتا ہے ۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
14
15
16
17
اگلا صفحہ