مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:اگر نسوار کسی ٹیشو میں رکھ کر لگایا جاۓ اور کوئی بھی ذرہ پیٹ میں نہ جاۓ مگر نشہ اتر جاۓ تو روزہ باطل ہوگا یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ باطل نہیں ہو گا لیکن یہ کہ یقین ہو کہ اس کا کوئی ذرہ یا آپ کا لعاب دہن اس سے چھو کر آپ کے اندر نہیں گیا ہے۔واللہ العالم
سوال:جس دن کسی معصوم کی ولادت ہوتی ہے اس دن روزہ رکھنا ٹھیک ہے؟ میں نے سنا ہے کہ نہیں رکھنا چاہیے۔ مہربانی بتا دیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ صرف قربت کی نیت سے روزہ رکھو بشرطیکہ شریعت میں اس دن روزہ رکھنے سے روکا نہ گیا ہو۔واللہ العالم
سوال:کربلا میں زائروں کا روزہ رکھنا کیسا ہے مستحب روزہ زائر رکھ سکتا ہے اور آیا قضائے عمری کی نیت سے بھی رکھ سکتا ہے یا نہیں۔ اور اگر منت میں ہو کہ اگر کربلا کی زیارت نصیب ہوئی تو کربلا میں تین روزے رکھوں گا تو کیا وہ روزہ رکھ سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ روزہ ہر مسافر پر جائز نہیں ہے کہ جب تک وہ دس دن رہنے کا صحیح قصد نہ کرے۔واللہ العالم
سوال:ہمارے ہاں یہ ایک نیا اصول قائم کر دیا گیا ہے کہ رات کو سوتے وقت روزہ کی نیت کرکے سو جاتے ہیں اور پھر جب صبح اٹھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہمارا روزہ ہے,,, جناب برائے مہربانی میری رہنمائى فرمایں.
جواب:بسمہ سبحانہ یہ درست ہے اور فجر صادق کے طلوع ہونے کے ساتھ بھی نیت کرنا درست ہے۔واللہ العالم
سوال:اگر رات كو نفلی روزہ کی نیت کی ہو مگر صبح بھول کر کوئی چیز کھا لى لیکن بعد میں یاد آئے کہ روزہ تھا تو کیا حکم ہو گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر یاد آنے پر فوراً رک جائے تو روزہ درست ہے۔واللہ العالم
سوال:ایک شخص نیت کرتا ہے کہ میں ماہ رجب میں روزہ رکھوں گا پھر کسی خاص دن وہ سحری نہیں کرتا اور ایسے ہی روزہ پورا کرتا ہے تو کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ روزہ درست ہے۔واللہ العالم
سوال:نفلی روزہ کو توڑ لینے کا کیا حکم ہے؟ کیا کفارہ ادا کرنا ہوگا؟
جواب:بسمہ سبحانہ بغیر حکم شرعی کے توڑنے سے گناہ ہوتا ہے کوئی کفارہ نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:ہم پس و پیش میں ہیں کہ 10 رجب کو کچھ لوگ سوا پہر کا روزہ رکھتے ہیں عجیب و غریب رسموں کے ساتھ ٹکیا بناتے ہیں سب اپنی اپنی الگ الگ بناتے ہیں نہ کوئی کسی کا کھاتا ہے یہاں تک کہ کسی چولہے کی راکھ کسی میں نہیں جانی چاہیئے وغیرہ وغیرہ اور ایک عجیب و غریب کہانی بھی پڑھی جاتی ہے ہمیں یہ تو یقین ہے کہ یہ غلط رسم ہے اور کوئی روزہ سوا پہر کا نہیں ہوتا لیکن آپ سے اصلاح چاہتے ہیں کہ یہ صحیح ہے یا نہیں ؟ کیا ہمیں یہ روزہ رکھنا چاہیئے
جواب:بسمہ سبحانہ صحیح روایت سے یہ ثابت نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:اگر لڑکیاں روزے کی حالت میں سرخی لگائے تو روزہ ٹوٹتا ہے کہ نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر سرخی یا پاؤڈر کا ذائقہ اندر نہ جائے تو جائز ہے لیکن سرخی لگا کر نامحرم کے سامنے آنا ناجائز ہے۔واللہ العالم
سوال:قضاء نمازوں اور روزوں کا کیا کفارہ ہے سستی،کمزوری،تھکن اور کبھی ہمت نہیں ہوتی بھوکا رہنے کی۔
جواب:بسمہ سبحانہ روزے کا کفارہ ایک غلام آزاد کرے یا ساٹھ روزے رکھے یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے۔ اور اگر روزے سے عاجز ہے گرمیوں کے سبب اگر عمداً چھوڑا تھا تو دن کے لمبے ہونے کے سبب توپورے مہینے کے روزوں کا ساڑھے بائیس کلو مؤمنین کو چاول یا کوئی اور اناج آٹا وغیرہ دیں اور جب دن چھوٹے ہو جائیں تو ان روزوں کی قضا کریں۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
13
14
15
16
17
اگلا صفحہ