مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا روزے کی حالت میں داڑھی کا کلر (خضاب) لگا سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ روزہ کی حالت میں بالوں پر (کلر)خضاب کر سکتے ہیں۔واللہ العالم
سوال:میں کافی عرصے سے سفر میں ہوں ۔میری جاب میرے گھر سے 315 کلو میٹر دور ہے اگر میں صبح نکلوں تو زوال کے بعد پہنچتا ہوں اور میرا یہ روٹین سفر ہر 10 سے 15 دن ہوتا ہے میں روزے کے بارے جاننا چاہتا ہوں کہ میرے لیے کیا حکم ہے آیا میرا واجب روزہ ٹھیک ہو گا یا قصر ؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ اپنے وطن اور جہاں جاب کرتے ہیں وہاں بھی روزہ رکھیں گے۔واللہ العالم
سوال:اگر ڈاکٹر مریض سے کہے آپ کیلئے روزہ مضر ہے اور مریض روزہ نہ رکھے اور برسوں کے بعد معلوم ہو کہ روزہ اس کے لیے ضرر کا باعث نہ تھا اور ڈاکٹر کی تشخیص غلط تھی تو کیا اس پر قضا اور کفارہ واجب ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ صرف قضاء واجب ہے۔واللہ العالم
سوال:میں اپنے گھر سے ۶۰ میل(آنا جانا) کے فاصلے پر کام کرتا ہوں ہر ماہ میں 5 سے ۷ دن جاتا ہوں کام کے لیے۔ میں اس جگہ کو کام کرنے کی جگہ تصور کرتا ہوں اور میں یہاں 10 ماہ سے کام کر رہا ہوں ۔اور اگلے سال بھی وہاں کام کرنے کا ارادہ ہے۔ کیا مجھے اس جگہ پر نمازیں قصر پڑھنی ہوں گی اور اگر میں وہاں جاتا ہوں تو میرے روزے کا کیا حکم ہو گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کام کرنے والی جگہ اور ا اپنے گھر میں پوری نماز پڑھیں گے اور دونوں جگہوں پر روزہ بھی رکھیں گے لیکن اگر کسی دن راستے میں زوال ہو جائےتو اس دن کا روزہ قضا کرنا ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:کیا روزہ کی حالت میں خون کا عطیہ دیا جا سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ دیا جا سکتا ہے بشرطیکہ اس عمل سے روزہ کو مکمل کرنے کی طاقت میں کمی یا کمزوری نہ ہو۔واللہ العالم
سوال:روزہ دار اگر نہا رہا ہو اور کان میں پانی چلا جائے تو روزے کاکیا حکم ہے روزہ باقی رہے گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ کیونکہ کان کے اندر پانی داخل ہونے کے بعد (جیسا کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے) حلق میں داخل نہیں ہوتا تو اس لیے روزہ درست ہے اور اگر اس کا ذائقہ یا رطوبت حلق کے اندر داخل ہو جائے تو روزہ کی قضاء واجب ہو گی۔واللہ العالم
سوال:میرے والد پاکستان میں ہیں اور وہ آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین صاحب کے مقلد ہیں پاکستان میں اعلان نہیں ہوا تھا کہ ہفتہ کے دن پہلا روزہ ہے اور اتوار کو روزہ ہو گا ۔آیۃ اللہ حافظ بشیر صاحب کے مقلدین کے لیے کیا حکم ہے؟ کیا وہ ہفتہ کے دن کے روزے کی قضاء کریں گے یا اتوار والے دن سے پاکستان میں موجود تمام لوگوں کے ساتھ پہلا روزہ شروع کریں گے؟
جواب:بسمہ سبحانہ وہ اس دن کے روزے کی قضا ء کریں گے۔ واللہ العالم
سوال:اینما کرنا یعنی کیا؟
جواب:بسمہ سبحانہ انسان اگر ایسی بیماری میں مبتلا ہو کہ اس کے پیٹ کو دبر کے راستے سے صاف کرنا لازم ہو تو وہ خود بخود تمام غلاظت خارج نہ ہو رہے ہو تو اس کے کئی طریقے ہیں جیسے پریشر کے ساتھ دوا دبر کے ذریعے معدے تک داخل کی جاتی ہے اور یہ عمل روزے میں جائز نہیں ہے اور اگر مجبور تھا تو روزے کی قضاء کرنی ہو گی اور ان طریقوں میں سے ایک طریقہ یہ ہے کہ عام صابن کا ایسا ٹکڑا تراشا جائے کہ جس کو دبر میں دباؤ کے ساتھ داخل کیا جا سکتا ہے تو اس سے بھی مذکورہ فائدہ حاصل ہو سکتا ہے اور اس سے روزہ باطل نہیں ہوتا اور ان میں سے اس کو ڈاکٹر اختیار کرے گا۔ واللہ العالم
سوال:کیا روزہ رکھ کے شوگر چیک کروا سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ شوگر چیک کرا سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:کیا ملازمت کی غرض سے جانےوالا شخص جو روزہ برداشت نہ کر سکتا ہو وہ روزہ ترک کر سکتا ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ ملازمت پر مجبور ہے تو روزے کی قضاء اور کفارہ دونوں واجب ہوں گے یہ حکم عام ہے آپ اپنے سوال کی پوری طرح وضاحت کریں کہ کونسا ایسا عمل ہے کہ جس کی وجہ سے روزہ رکھنا نا قابل برداشت ہے تاکہ آپ کو جواب ارسال کر سکیں۔ والسلام
پچھلا صفحہ
10
11
12
13
14
15
16
17
اگلا صفحہ