مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:اگر روزہ رکھنے کی ہمت نہ ہو تو ایک روزہ نہ رکھنے کے بدلے کتنا صدقہ ہو گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ جتنی طاقت رکھتے ہیں صدقہ دیں اور یہ ان روزوں کا حکم ہے کہ جو رکھنے کے باوجود نہیں رکھے گے اور آپ ماہ رمضان کے روزے شرعی عذر کے پیش نظر نہیں رکھے سکتے وہ روزوں کا فدیہ دیں گے ۔اور سردیوں میں یا پھر جب طاقت ہو قضاء کریں گے ۔واللہ العالم
سوال:روزے کا کفارہ کیا ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ روزےکا کفارہ یہ ہے کہ ایک غلام آزاد کرے یا دو مہینے کے مسلسل روزے رکھے یا 60 مساکین کو پیٹ بھر کر کھانا کھلائے یا پھر ہر مسکین و فقیر کو چودہ چھٹانک گندم اور روٹی وغیرہ دے اور اگر یہ افعال انجام دینا اس کےلئے ممکن نہ ہوں تو احتیاط کی بنا پر اسے چاہئے کہ بقدر ِ امکان صدقہ دے اور استغفار کرے اور احتیاط ِ واجب یہ ہے کہ جس وقت بھی قدرت رکھتا ہو کفارہ بھی دے ۔ واللہ العالم
سوال:اگر کوئی 27 رمضان سے اعتکاف شروع کرے اور 30 کا روزہ نہ ہو عید ہو جائے تو کیا اعتکاف ٹھیک ہو گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ مذکورہ صورت میں اعتکاف درست نہیں ہو گا اور اس کواپنے اعتکاف کو مکمل کرنےکی قضاء کرنا ہو گی۔واللہ العالم
سوال:کیا مووی (فلم) دیکھنے سے روزہ باطل ہو جاتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ صرف فلم دیکھنے سے روزہ باطل نہیں ہوتا لیکن اگر فلم دیکھنے سے سیکسی لذت یا شہوت حاصل ہو اور اس سے انزال ہو جائے یعنی منی نکل آئے تو اس روزہ کی قضاء اور کفارہ واجب ہو گا ۔وہ کفارہ جو حرام طریقے سے روزے کو باطل کرنے سے واجب ہوتا ہے۔واللہ العالم
سوال:ہمارے ہاں سرکاری محکموں میں رشوت لینا معمولی بات ہے کیا ہم مجبوری کی صورت میں اپنے کام کے لیے روزے کی حالت میں رشوت دے سکتے ہیں. ایسا کرنے سے کیا روزہ برقرار رہے گا؟ اصلاح فرمائیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ وہ رشوت جو حرام ہے اور اس کو کفر سے تعبیر کیا گیا ہے وہ شریعت میں جج کو اپنے حق میں فیصلہ کرنے کے لئے ہے جو کہ کوئی ہدیہ یا تحفہ وغیرہ دینا ہے البتہ جو اور حالات میں کسی کو اپنے کام پورا کرنے کے لئے دی جاتی ہے اس کا یہ حکم نہیں ہے اور واضح ہے کہ رشوت دینا اور لینا دونوں حرام ہیں۔ اور اگر کسی کلرک یا مینجر کو اپنا پاسپورٹ وغیرہ یا کسی اور کام کے لئے دی جاتی ہے تو اگر وہ آپ کے لئے کوئی کام کرے اپنی ڈیوٹی کے علاوہ تو اس کا لینا اور آپ کا دینا دونوں جائز ہیں اور اگر وہ آپ کے لئے کسی قسم کا کوئی کام انجام نہیں دیتا اور آپ کو مجبور ہو کر پیسے دینے پڑتے ہیں تو آپ کا دینا جائز ہے اور اس کا لینا جائز نہیں ہے۔ اور روزہ میں رشوت دینے یا کلرک کو کوئی کام پورا کرنے کے لیے رقم دینے سے روزہ خراب نہیں ہوتا۔ واللہ العالم
سوال:اگر آپ کے نزدیک چاند ثابت ہو جائے اور آپ کے مقلدین کی عید ہو جب کہ باقی مومنین کی عیدنہ ہو تو آپ کے مقلدین فطره کا کیا کریں؟اسی دن جن کو دے رہے ہیں انکا روزه ہے یا صبر کریں اور اس سے اگلے دن دیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ شرعی عید کے دن فطرہ ادا کرو اور ہر مومن فقیر کو آپ فطرہ دے سکتے ہیں چاہے وہ عید منارہا ہو یا روزہ سے ہو۔واللہ العالم
سوال:پاکستان میں آج 22 رمضان تھی مجھے بعد میں خبرملی کہ پاکستان سے ایک دن پہلے آپ نے رمضان کے چاند کے کانفرمیشن دے تھی اس طرح میرا پہلا روزہ قضا ہو گیا۔ اب میں عید پاکستان کے حساب سے کروں گا یا ایک دن پہلے جب میں آپ کے تقلید میں ہوں؟ اور جو ایک روزہ رہ گیا ہے اس کا کیا حکم ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس روزہ کی ا ٓپ قضاء کریں گے اور عید آپ نجف کے مرکزی دفتر سے جاری شدہ اعلان کے مطابق کریں گے۔واللہ العالم
سوال:میرے بچے بہت چھوٹے ہیں وہ مجھے بہت تنگ کرتے ہیں میں اگر روزے میں انہیں مارتی ہوں تو کیا میرا روزہ صحیح ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر بچوں کو ان کی صحیح تربیت کے ضمن میں ضرورت کے مطابق سزا دی جائے تو اس سے روزہ باطل نہیں ہوتا۔واللہ العالم
سوال:میرے گاؤں میں شیعہ برادری ایک عرصہ سے ماہ رمضان میں دن کے وقت عزاداری منارہی ہے انیس ، بیس، اکیس رمضان میں دن کے جلوس اور مجالس میں لنگر نیاز اور مشروبات کاسرعام اہتمام کیا جاتا ہے جس کا دیگراقوام پر برااثرپڑرہا ہے کہ روزہ کے دوران سرعام شیعوں کا کھانا پینا کیا معنی ہے برائے مہربانی نائب امام ہونے کے ناتے سے میری رہنمائی فرماے تاکہ دیگر شیعہ قوم کی اصلاح ہوسکے ۔
جواب:بسمہ سبحانہ اہل بیت علیہم السلام کے ماننے والوں کافریضہ ہے کہ وہ تمام لوگوں سے شریعت کی پابندی میں پیش پیش ہوں ۔ معصومین علیہم السلام نے روزہ کو چھوڑنے سے شدت سے منع کیا ہے اور وہ شخص شیعہ کہلانے کا حق نہیں رکھتا کہ جو روزہ نہیں رکھتا اور پھر روزوں کے ایام میں سرعام دن میں کھانا پینا بہت بڑا گناہ ہے ۔ ارشاد خدا وند عالم ہے إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللَّهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ (سورہ مائدہ27 ) ’’خدا وند عالم صرف مقتیوں کے اعمال کو قبول کرتا ہے ‘‘ ہم سب شیعہ قیامت کے دن امیر المومنین علیہ السلام کی شفاعت کے محتاج ہیں اور جو متقی نہیں ہو گا وہ مولا ؑ کا شیعہ کہلانے کا حق نہیں رکھتا کیونکہ ہمارے امام علی ؑ متقیوں کے امام ہیں اور وہ جو متقی نہیں ہو گا تو وہ مولا ؑ کی شفاعت کو کیسے حاصل کر پائے گا ۔ واللہ العالم
سوال:ایک کثیر السفر مسافر ہے مگر اسکا سفر ہمیشہ صرف ایک ہی شہر کی لیے ہے (مثلا- فقط گمبٹ سے سکر ) تو باقی شہروں کے لیے اس کا کیا حکم ہے کہ جہاں پر وہ کبھی کبھار جاتا ہے....؟
جواب:بسمہ سبحانہ جب انسان کثیر السفر ہو جاتا ہے یعنی مہینے میں دس دن اپنے وطن میں نہیں رہتا تو وہ ہر سفر میں نماز پوری پڑھے گا اور روزہ بھی رکھے گا جب تک کہ وہ کثیر السفر ہے۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
8
9
10
11
12
13
14
15
اگلا صفحہ