مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:شب قدر کے اعمال میں جو 100 رکعت نفل کی تاکید آئی ہے جس میں سورہ الحمد کے بعد سورہ توحید 10 مرتبہ پڑھنے کی تلقین آئی ہے ،کیا سورہ توحید 10 مرتبہ پڑھنا واجب ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ وہ نماز کہ جس کا ذکر اس روایت میں ہوا ہے اس میں سورہ توحید کودس( 10 ) دفعہ پڑھے بغیر یہ نماز ادا نہیں ہو گی۔واللہ العالم
سوال:اگر کوئی شخص کسی اور گاوں میں 10 دن رہنے کی نیت سے جاتے ھے پھر وہاں سے 6 دن رہنے کے بعد اس مجبوری کے تحت واپس آنا پڑتا ہے تو اس کا 6 دن کے روزے کیا ھوگا۔
جواب:بسمہ سبحانہ اس شخص کے روزے اور وہاں پڑھی گئی نمازیں درست ہیں۔واللہ العالم
سوال:كيا شيطان اس ماه مبارك ميں قيد ہے تو ظلم كيو ں جاري ہے ہوسكے تو عقلي جواب ديں اور جنات كے وجود پر عقلي دليل ديں؟
جواب:بسمہ سبحانہ جنات کے وجود پر قرآن کی سورہ جن اور سورہ والناس کافی ہے۔اور شیطان کی قید کا مطلب یہ ہے کہ خدا وند عالم مومنین کو روزہ کی اور احکام شرعیہ کی پابندی کی صورت میں شیطان سے بچنے کی مزید توفیق دیتا ہے۔والسلام
سوال:گرمی کی وجہ سے منہ میں چھالے نکلے ہیں کیا دوا لگا سکتا ہوں زبان و مسوڑھوں پہ؟
جواب:بسمہ سبحانہ ماہ رمضان میں رات کو ایسی دوا استعمال کریں اور اگر دن میں ڈاکٹر کے حکم کے مطابق لگانا ضروری ہو تو واجب ہے کہ اس کی ذرہ برابر مقدار بھی انسان کے گلے سے اندر نہ جائے۔واللہ العالم
سوال:کیا شعبان کے روزے ماہ رمضان سے دو یا تین پہلے رکھنا جائز ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ماہ شعبان کے روزے رکھنا جائز ہیں۔ واللہ العالم
سوال:کيا رویت ہلال والا فتوی فقط عراق کیلئے ہے یا تمام دنیا کیلئے ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ واضح رہے کہ صحیح دلیلوں سے اور علم فلکیات کی رو سے یہ ثابت ہے کہ جیسے دنیا میں انگریزی تاریخ ایک ہے اسی طرح چاند کی تاریخ بھی ایک ہی ہو گی مثال کے طور پر اس سال ماہ رمضان کی پہلی تاریخ ہفتہ کو تھی تو ساری دنیا میں ماہ رمضان کی پہلی تاریخ ہفتہ ہی کو ہو گی۔ واللہ العالم
سوال:روزے کی حالت میں شوہر کو چومنا یا گلے لگا سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ روزے کی حالت میں شوہر کو چومنا اور گلے لگانا جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:میں نے تو آج زوره نہیں رکھا ہے کیونکہ مجھے اس فتوی کا پتہ نہیں تها۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ نے حکم شرعی معلوم کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کی ہے تو آپ پر صرف قضاء واجب ہے اور اگر آپ نے حکم شرعی معلوم کرنےمیں سستی کی تھی تو آپ پر قضاء اور کفارہ دونوں واجب ہیں۔ واللہ العالم
سوال:میری بہن ریاض، سعودی عرب میں قیام پذیر ہیں۔ وہاں اب پاکستان سمیت تمام شیعہ نے ایران یا عراق کے مطابق چاند کے معاملات پر عمل شروع کر دیا ہے۔ یعنی اگر وہاں رمضان کا چاند کا اعلان ہو گا تو وہ سب سعودیہ کو نہیں بلکہ ایران کے چاند کے حساب سے روزے رکھیں گے اسی طرح عاشور ایران میں جس دن ہے اسی دن منائیں گئے جبکہ رہتے سعودیہ میں ہیں۔ تو سوال یہ ہے کہ اگر سعودیہ میں رہتے ہوئے چاند دیکھ لیں پھر بھی ایران یا عراق کے مطابق عمل کریں یا جہاں رہتے ہیں اس ملک کے مطابق کریں۔شکریہ
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ نے چاند وہاں دیکھ لیا ہے تو آپ اس کی پابندی کریں۔ واللہ العالم
سوال:ایک عمررسیدہ شخص روزے پر قادر نہیں ہے اس کا وظیفہ کیا ہے ؟ آیا ماہ رمضان کے روزے کے بدلے فدیہ دینا واجب ہے یا قضا ہے ؟؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ شخص روزے رکھنے پر قادر نہیں تھا اور ان روزوں کی قضاء کرنے کی بھی طاقت نہیں رکھتا تھا اس پر ماہ رمضان کے روزوں کے بدلے فدیہ دینا واجب ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
5
6
7
8
9
10
11
12
اگلا صفحہ