مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا روزے میں لگاتار ھوا خارج ھونے سے روزہ باطل ہوتا ہے
جواب:بسمہ سبحانہ ایسا ہونے سے روزہ باطل نہیں ہوتا۔ واللہ العالم
سوال:میں نے پندرہ روزے رکھے تھے، پندرہ گرمی کی وجہ سے چھوڑ دئیے تھے، مگر اب سرد موسم میں رکھوں گا پندرہ روزے بقایا رمضان والے، کیونکہ کام میرا مشکل تھا۔
جواب:بسمہ سبحانہ آ پ کو ان پندرہ روزوں میں سے ہر ایک کا کفارہ دینا ہو گا ۔ ماہ رمضان کا روزہ توڑنے کے کفارہ کے طور پر انسان کو چاہیے کہ ایک غلام آزاد کرے یا دو مہینے روزے رکھے یا ساٹھ فقیروں کو پیٹ بھر کر کھانا کھلائے یا ہر فقیر کو ایک مد (تقریباًچودہ چھٹانک )طعا م یعنی گندم یا جو یا روٹی وغیرہ دے اور اگر یہ افعال انجام دینا اس کے لیے ممکن نہ ہو تو احتیاط کی بنا پر اسے چاہیے کہ بقدر امکان صدقہ دے اور استغفار کرے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ جس وقت بھی قدرت رکھتا ہو کفارہ بھی دے۔ واللہ العالم
سوال:عید کا چاند آنے سے پہلے ناخن و بال تراش لینے کی کیا حقیقت ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ عید کا چاند نظر آنے سے پہلے ناخن و بال تراشنا جائز ہیں ۔و اللہ العالم
سوال:کیا فطرانہ کی مد میں جمع ہونے والی رقم کی ایک خاص مقدار مسجد کمیٹی کا صدر یا سربراہ اعانت و امداد کی نیت سے اپنی مسجد کے امام جمعہ و جماعت کو دے سکتا ہے یا نہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر امام جماعت یا مسجد کا صدر اس کو صحیح طریقے سے صرف کریں یعنی محتاج مؤمنین کو پہنچائیں تو جائز ہے۔اور غریب شیعہ مؤمنین کو مسجد و امام بارگاہ پر ترجیح دی جائے۔ واللہ العالم
سوال:ایک شخص گورنمنٹ ملازم ہے ماہ رمضان کے روزے اس نوکری کیوجہ سے نہیں رکھ سکتا اور نوکری بھی نہیں چھوڑتا کیونکہ یہ اسکا ذریعہ معاش ہے اب اسکی صرف قضا ہے یا کفاره ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس صورت میں قضا اور کفارہ دونوں ادا کرنا ہوں گے۔ واللہ العالم
سوال:کیا ایک شخص عید کے دن دو مقامات پر نماز عید کی جماعت کی امامت کراسکتا ہے?
جواب:بسمہ سبحانہ امام کے لئے جائز ہے کہ پہلے تنہا بغیر امام جماعت کی نیت سے نماز عید پڑھے اگرچہ لوگ اس کی اقتداء کریں لیکن وہ امام جماعت کا قصد نہ کرے اور دوسری جگہ امام جماعت کی نیت سے نماز عید پڑھے اور پڑھائے اور اس سے زیادہ جائز نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:مسجد کے باہر جو حمام یا بیت الخلاء بنے ہوئے ہوتے ہیں جو کہ مسجد کا حصہ نہیں ہوتے کیا اعتکاف کی حالت میں مستحب غسل کرنے کے لئے ان میں جایا جا سکتا ہےشروع سے ہی ایسا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اعتکاف کی حالت میں غسلِ جمعہ مستحب ہے لیکن بہت جلدی کرے تاکہ ضرورت سے زیادہ مسجد سے باہر نہ رہے اور اسی طرح اگر غسل واجب ہو جائے تو ایسا ہی کرے۔ واللہ العالم
سوال:جو قضا روزے ہیں وہ عید کے کتنے دن بعد رکھنے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ شرعی عید کے دوسرے دن سے قضاء روزے شروع کیے جا سکتے ہیں۔واللہ العالم
سوال:ہمارے ہاں کافی شیعہ کہتے ہیں کہ مولا علی ؑ کی شھادت کی وجہ سے عید نہیں منانی چاہیے تو علامہ صاحب سے مجھے پوچھنا تھا کہ عید کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں کہ عید منانی چاہیے یا نہیں کیونکہ اگر ہمارے گھر میں کسی اپنے کی وفات ہو تو ہم عید نہیں مناتے....لیکن یہ ہے کہ ہم ان کے لیے وہی سال نہیں مناتے مگر آئمہ علیھم السلام کا غم تو ہر سال ہی تو ہو تا ہے تو کیا کرنا چاہیے۔
جواب:بسمہ سبحانہ آیا آپ اپنےمرحوم( مرنے والے) کے بعد اس سال عید نہیں منائیں گے یا ہر سال یعنی پوری عمر عید نہیں منائیں گے ؟ اور واضح رہے کہ ہمیں آئمہ علیہم السلام نے عید کے احکام کی پابندی کا حکم دیا ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا اعتکاف 1 دن کا بھی ہو سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اعتکاف صرف تین دن کا ہوتا ہے۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
4
5
6
7
8
9
10
11
اگلا صفحہ