مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:قبلہ صوم الوصال سے کیا مراد ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ روزہ صرف دن میں ہوتا ہے یعنی طلوع فجر سے نماز مغرب تک اور اس کے بعد روزہ ختم ہو جاتا ہے اور اگر اس روزے کو رات میں ختم نہ کیا جائے (افطار نہ کیا جائے خواہ افطار صرف نیت سے ہو یا صرف کھانے پینے کے ساتھ ہو) تو اس کو روزہ صوم الوصال کہتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:سر پر تیل لگانے سے روزہ مکروہ ہوتا ہے کہ نہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ روزے کی حالت میں سر پر تیل لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن وضو اور تیمم والے اعضاءپر چکناہٹ نہ ہو۔واللہ العالم
سوال:روزے کی حالت میں بار بار غسل (نہانا) کرنے سے کیا روزہ مکروہ ہو جاتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ روزے کی حالت میں بار بار غسل (نہانا) کرنے سے روزہ مکروہ نہیں ہوتا۔ واللہ العالم
سوال:جو شخص سفر کے دوران کسی جگہ دس دن رہنے کا ارادہ رکھتا ہے اگر وہ وہاں چند دن رہنے کے بعد اپنا ارادہ تبدیل کر لے اور دس دن سے کم دن رہنے کا فیصلہ کر لے تو کیا باقی دنوں میں اس کی نماز اور روزہ قصر ہو گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ دس دن رہنے والا ارادہ تبدیل کرنے کے بعد جتنے دن بھی وہاں رہیں گے نمازیں پوری پڑھیں گے اور روزے بھی رکھیں گے بشرطیکہ ارادہ تبدیل کرنے سے پہلے کم از کم ایک نماز پوری پڑھی ہو اور کم از کم ایک روزہ مکمل کیا ہو۔واللہ العالم
سوال:اگر کوئی مریض بواسیر کا شکار ہو اور روزہ کی حالت میں یہ تکلیف در پیش آئے تو ایسے میں روزہ دار کے لیے کیا حکم ہے؟ آیا روزہ باقی رہے گا یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ روزہ باقی رہے گا اور رکھنا بھی واجب ہے۔واللہ العالم
سوال:چاند کی 1 سے آٹھ تک حیض کا مسئلہ رہا ہے اور اب 27 رمضان کو پھر سے محسوس ہو رہا ہے کیا روزہ باقی ہے یا افطار کر لیا جائے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جس دن خون حیض آئے تو اس دن کے روزے کی قضاء واجب ہے۔واللہ العالم
سوال:اگر انسان سحری کے وقت سویا رہا ہواور جب جاگتا ہے توسحری کا وقت ختم ہو رہا ہو اور پتہ چلتا ہے کہ اس کو احتلام ہو گیا ہے تو کیا وہ غسل کئے بغیرکھا پی سکتا ہے ۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر جاگنے کے بعد اور سحری کا وقت ختم ہونے سے پہلے صرف اتنا وقت ہے کہ انسان صرف غسل جنابت کر سکتا ہو تو صرف غسل جنابت کرے اور سحری کے بغیر روزہ مکمل کرے۔واللہ العالم
سوال:کثیرالسفر کسے کہا جاتا ہے کیا مزدوری کرنے والا جیسے مستری، ڈرائیور کی طرح کثیر السفر ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ڈرائیور کثیر السفر نہیں ہے بلکہ اس کا کام اور عمل سفر ہے۔جب انسان کثیر السفر ہو جاتا ہے یعنی مہینے میں دس دن اپنے وطن میں نہیں رہتا تو وہ ہر سفر میں نماز پوری پڑھے گا اور روزہ بھی رکھے گا جب تک کہ وہ کثیر السفر ہے۔ واللہ العالم
سوال:میری عمر 38 سال ہے میں دو سال سے شوگر کے مرض میں مبتلا ہوں روزانہ دوائی کھا کے کنٹرول ہوتی ہے۔ ابھی تک میں اس ماہ مبارک کے 14 روزے مکمل کیے ہیں ۔بظاہر بھوک اور پیاس کے علاوہ کوئی واضح ضرر محسوس نہیں ہوا لیکن صحت تیزی سے گر رہی ہے اور وزن میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ ان حالات میں مجھ پر روزے کا کیا حکم ہے؟ اللہ آپ کو سلامت رکھے۔
جواب:بسمہ سبحانہ آپ روزہ رکھئیے خدا آپ سے قبول کرے۔واللہ العالم
سوال:نابالغ بچہ یا بچی جو اعمال انجام دے چکے ہیں یا انجام دے دہے ہیں (مثل روزہ نماز وغیرہ) کیا وہ انکو کسی مرحوم یا مرحومہ کو ہدیہ کر سکتے ہیں اور کیا اسکے لیے والدین کی اجازت ضروری ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ والدین کی اجازت ضروری نہیں ہے اور وہ کسی بھی زندہ یا مردہ مومن یا مومنہ کو ہدیہ کر سکتے ہیں۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
7
8
9
10
11
12
13
14
اگلا صفحہ