مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا اماری کا جلوس نکالنا منع ہے؟ یہ جلوس اونٹوں کے اوپر محمل رکھ کر نکالا جاتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر اس میں کوئی شریعت کے خلاف کام نہ ہو تو جائز ہے۔ واللہ العالم
سوال:پاکستان میں زنانہ مجالس عزا ہوتی ھیں۔جس میں عورتیں لاؤڈ سپیکر پر مجلس سے خطاب کرتیں ہیں۔انکی آواز چاردیواری سے باہر مردوں کو بھی سنائی دیتی ہے اور ان کی مجالس کی کیسٹیں بھی بنتی ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ صحیح طریقہ مجالس عزاء و سوز خوانی کا یہ ہے کہ عورتیں عورتوں کے لئے اور مرد مردوں کے لئے مجالس و سوز خوانی کریں اور ایک دوسرے کی آواز نہ سنیں اور اگر عورت سوز خوانی کے لئے نہ ہو تو مرد کی سوز خوانی وہ سن سکتیں ہیں صرف مصائب سننے کے لئے اور امام حسینؑ پر گریہ کرنے کے لئے۔واللہ العالم
سوال:میرا سوال ہے آیت اللہ العظمیٰ الشیخ بشیر نجفی صاحب سے کہ آج کل پاکستان میں زنجیر زنی کے متعلق بہت باتیں سن رہے ہیں میں نے آپ کا ویڈیو سنا جس میں آپ نے زنجیر زنی قمہ زنی کا حکم دیا ہے اجازت دی ہے، مگر یہاں کچھ علماء اور آیت اللہ علی خامنائی کے مقلد فساد ڈال رہے ہیں کہ یہ جائز نہیں ہے، آپ کی رائے اور علی خامنائی صاحب کی رائے الگ ہے جس کی وجہ سے ہمارے دوست ہم سے بحث کرتے ہیں آپ کا حکم کیا ہے وہ کہتے ہیں کہ کسی امامؑ کا حکم یا کسی امامؑ نے زنجیر زنی کی نہیں تو آپ کیوں کرتے ہیں، مجھے آپ سے کوئی ایسا جواب چاہیے جس سے ان کا منہ بند کر سکوں۔ والسلام آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔
جواب:بسمہ سبحانہ واضح رہے کہ آئمہؑ نے امام حسینؑ کے غم منانے کا ہمیں حکم دیا ہے اور ہم ہر طریقے سے امام حسینؑ کا غم منائیں گے جبتک کہ شریعت میں اس کی ممانعت نہ ہو، ورنہ آئمہ نے جلوس نہیں نکالے تھے، ذوالجناح کی شبیہ نہیں نکالی تھی سڑکوں پر سینہ زنی بھی نہیں کی تھی اور امام سجاد ؑ نے اپنے سر سے خون نکالا تھا۔ واللہ العالم
سوال:بمطابق قبلہ حافظ صاحب ولی فقیہ کی شرائط کیا ہیں اور کسے کھتے ھیں ولی فقیہ کسے کہتے ہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ میرے بیٹے میں ولایت فقیہ کا قائل ہوں اور اس کے بارے میں علماء میں بہت لمبی اور دقیق بحثیں ہیں ممکن ہے کہ ان تمام نظریوں کو تین نظریوں میں تقسیم کیا جائے۔ ۱۔ مجتہد کو صرف فتوی دینے کی اجازت ہے اور اس کو حکومت چلانے اور بنانے کی اجازت نہیں ہے البتہ اس کو قضاوت کی اجازت ہے۔ ۲۔ مجتہد کو وہ تمام اختیارات حاصل ہیں کہ جو ایک مطلق العنان حاکم کو ہیں اور جو خود کو بحیثیت حاکم مقرر کرتا ہے اور کسی انتخاب کی اسے ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ ۳۔ مجتہد کو مذکورہ دونوں اختیارات میں سے بعض حاصل ہیں اور بعض حاصل نہیں ہیں۔ اور ہمارے علماء میں ان تینوں نظریات کے قائل موجود ہیں روایات اور بعض آیات سے فقیہ مطلق کو یہ مرتبہ حاصل ہو تا ہے۔واللہ العالم
سوال:عورتیں سپیکر پر مجالس حسین علیہ السلام پڑھ سکتی ھیں؟؟ مرد حضرات عورتوں کی مجلس سن سکتے ہیں ۔؟
جواب:بسمہ سبحانہ صحیح طریقہ مجالس عزاء و سوز خوانی کا یہ ہے کہ عورتیں عورتوں کے لئے اور مرد مردوں کے لئے مجالس و سوز خوانی کریں اور ایک دوسرے کی آواز نہ سنیں اور اگر عورت سوز خوانی کے لئے نہ ہو تو مرد کی سوز خوانی وہ سن سکتیں ہیں صرف مصائب سننے کے لئے اور امام حسینؑ پر گریہ کرنے کے لئے۔واللہ العالم
سوال:کیا زنجیر زنی کر سکتے ہیں اور یہاں کشمیر میں کچھ علماء بتا رہے ہیں کہ سب آیت اللہ خامنائی صاحب کے فتوی یا حکم کے تابع ہیں اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کا فریضہ ہے کہ زنجیر زنی اور باقی فتاوی میں زندہ اعلم مجتہد کی تقلید کریں۔ واللہ العالم
سوال:اربعین یا چہلم امام حسینؑ کا روزہ رکھ سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ اربعین یا چہلم کا روزہ رکھ سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:میرے سينے پر زخم تھا میں نے ماتم کیا اور خون نکل آیا جو میرے جسم پر لگ گیا میں نے دھویا بھی تھا کیا میں اس حالت میں نماز پڑھ سكتا ہوں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر خون جاری ہو تو اس کے ساتھ نماز پڑھ سکتے ہیں اگر خون بند ہو گیا ہو تو کپڑوں اور جسم پر موجود زخموں کے گرد خون والی جگہوں کو دھوئے اور نماز پڑھے۔ واللہ العالم
سوال:دیوانہ وار زنجیر زنی کرتے ہوئے اگر کوئی مرجاے تو آیا یہ شہید ہے کہ نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ خداوندعالم اس کو شہید کا درجہ عطا کرے گا اور وہ شہید کہ جس کو کفن نہیں دیا جاتا وہ صرف وہ شہید ہے کہ جو دشمنانِ اسلام کے ساتھ میدان جنگ میں جاں بحق ہو جائے۔ اس لئے امام حسینؑ کے علاوہ جو بھی معصوم شہید ہوئے تھے ان کا غسل و کفن ہوا تھا۔ واللہ العالم
سوال:کالے رنگ کے کپڑے میں نماز مکروہ کیوں ہوتی ہے اس کی علت کیا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ کالا لباس پہننے کی ممانعت کے بارے میں جو روایات ہیں ان سے مراد وہ لباس ہے کہ جو بنی عباس نے اپنا سیاسی شعار بنایا تھا ورنہ معصومینؑ کے غم میں سیاہ لباس پہننا نہ صرف جائز ہے بلکہ باعث ثواب بھی ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
4
اگلا صفحہ