مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:میں چائنہ میں بسلسلہ تعلیم مُقیم ہوں اور مجھے ہر ماہ کچھ رقم وظیفہ کی مٓد میں ملتی ہے، کیا اس میں سے خمس نکالنا واجب ہے؟ راہنمائ فرمائیے گا۔ جزاک اللہ
جواب:بسمہ سبحانہ اس وظیفہ کی رقم پر خمس دینا واجب ہے۔ واللہ العالم
سوال:بینک میں جو saving certificate جمع کرا دیتے ہیں لیکن پھر زکاۃ کیسے ادا کریں؟
جواب:بسمہ سبحانہ بچت کے سرٹیفکیٹ پر زکوٰۃ نہیں ہے صرف خمس ہے جب وہ آپ کے ہاتھ میں آئیں گے تو آپ کو خمس دینا ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:بینک میں سالوں سے رکھے ہوئے زیور پر کیا خمس ہو گا؟ مہربانی رہنمائی فرمائیں۔ وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جواب:بسمہ سبحانہ اگر اس کو آپ نے مخمس مال سے خریدا تھا تو آپ پر اس کا خمس واجب نہیں ہے اور اگر اس کی قیمت کا خمس ادا نہیں کیا تھا تو جب زیور آپ کے ہاتھ میں آئے گا تو اس کا خمس دینا ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:کیا مخمس مال سے خریدے گئے زیورات پر سالانہ زکوٰۃ دینی ہو گی؟
جواب:بسمہ سبحانہ زکوٰۃ زیورات پر واجب نہیں ہے، صرف چاندی اور سونے کے سکوں پر ہوتی ہے۔ واللہ العالم
سوال:میں سالانہ مقررہ تاریخ پر خمس ادا کرتا ہوں۔ اب میرا اپنا ذاتی گھر نہیں ہے لہذا میں کچھ رقم گھر کے لئے بچا رہا ہوں امید ہے دو سال تک میں خاص مقدار میں رقم علیحدہ جمع کروں تو گھر خرید پاوں گا۔ اب سوال یہ ہے کہ جو رقم میں گھر کے لئے علیحدہ بچا رہا ہوں خمس کی مقررہ تاریخ آن پہنچی تو کیا اس رقم پر بھی خمس واجب ہوگا؟ جبکہ یہ بھی معلوم ہے کہ اگر اسطرح بچت نہیں کروں گا تو گھر نہیں بنا پاؤں گا۔ اور تھوڑی تھوڑی رقم سے بن نہیں پائے گا۔۔۔رہنمائی فرمائیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ خمس کی تاریخ آنے پر جو نئی بچت ہوتی ہے اس پر خمس واجب ہو گا اور جس رقم کا آپ پہلے خمس دے چکے ہیں اس پر دوبارہ خمس واجب نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:ایک سوال ہے کہ گورنمنٹ یا پرائیوٹ ادارے اپنے ملازمین کی تنخواہ میں سے ہر ماہ ایک مخصوص رقم انہیں دئیے بغیر اپنے پاس جمع کر لیتے ہیں اور ریٹائرمنٹ کر بعد وہ رقم اسے ایک ساتھ ادا کرتے ہیں۔ اسے جی پی فنڈ کہا جاتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ جی پی فنڈ پر خمس واجب ہے یا نہیں؟ جی پی فنڈ کی کچھ مقدار ایسی ہے جو حکومت ہر حال میں کاٹتی ہے اور کچھ مقدار ایسی ہے جو انسان اپنی مرضی سے کٹواتا ہے تاکہ ریٹائرمنٹ کے بعد زیادہ رقم ملے۔ کیا پورے جی پی فنڈ پر خمس واجب ہے؟ آیة اللّٰہ بشیر نجفی، آیت اللہ سیستانی یا دیگر مراجع اس سلسلے میں کیا فرماتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ جی پی فنڈ کی تمام رقم جب آپ کے ہاتھ میں آئے گی تو اس تمام رقم پر خمس واجب ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:اگر تیس لاکھ بینک میں دس سالوں کے لئے جمع کرائے جائیں اور بینک کہے کہ ہم آپ کو اس تیس لاکھ پر ہر مہینے بیس ہزار منافع دیں گے اور دس سال بعد تیس لاکھ کو دوگنا کر کے ساٹھ لاکھ دیں گے تو کیا ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟ مہربانی جواب جلدی دیجیئے گا۔ شکریہ
جواب:بسمہ سبحانہ واضح رہے پاکستانی حکومت اپنے آپ کو آج اسلامی حکومت کہلاتی ہے یعنی اسلام کو نظام زندگی سمجھتی ہے اگر چہ اسلام کے احکام کی پابندی نہیں کر رہی ہے ،ایسی حکومت کی حالت اس مسلمان جیسی ہے جو اپنے آپ کو مسلمان کہلاتا ہے لیکن احکام اسلام کی پابندی نہیں کرتا لہٰذا پاکستان کے حکومتی بینکوں میں نہ ان سے سود لے سکتے ہیں اور نہ ان کو سود دے سکتے ہیں اور وہ جو روپیہ سود کی صورت میں آپ کے ہاتھ میں آیا ہے اس کو حاکم شرع کے سپر د کریں اور منافع کو حلال کرنے کے لیے پاکستان کے حکومتی بینکوں سے معاملہ یوں طے کیا جائے کہ جو آپ کو شرح سود معلوم ہو مثال کے طور پر ایک سال میں ایک ہزار روپے پر سالانہ ایک سو روپے سود کے طور پر حاصل ہوتے ہیں تو آپ کاؤنٹر پر موجود کیشئیر سے زبانی یوں طے کریں کی میں آپ کو ایک ہزار روپیہ بیچ رہا ہوں ایک ہزار ایک سو روپے کے بدلے میں اور میں یہ رقم ایک ہزار ایک سو ایک سال کے بعد لے لوں گا اس طرح آپ زبانی کاؤنٹر پر موجود کیشئیر سے طے کر لیں اور وہ اپنے کمپیوٹر اور رجسٹر میں جو کچھ بھی لکھیں اس کے آپ ذمہ دار نہیں ہیں،اس طرح آپ بینک سے رقم لینا چاہتے ہیں تو آپ بینک کے کیشئیر سے یوں کہیں کہ میں آپ سے ایک ہزار روپے خرید رہا ہوں ایک ہزار ایک سو کے بدلے میں اور یہ رقم (ایک ہزار ایک سو)طے شدہ مدت کے بعد ادا کروں گا اس صورت میں یہ دونوں فائدے لینا دینا جائز ہوں گے اور خمس آپ کو سال کے آخر میں حساب کرنے کے وقت دینا ہو گا اور وہ بھی اس روپے پر کہ جو آپ کے اخراجات سے بچے ہوں گے ۔ واللہ العالم
سوال:ایک پرائز بانڈ جو مخمس مال میں سے خریدا گیا تھا۔ اس پر انعامی رقم نکلی ہے۔ لیکن یہ انعام 2015 میں نکلا تھا مگر اس کا بارے میں علم اب ہوا ہے اور اب 2018 میں اس کی انعامی رقم وصول ہوئی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس انعامی رقم پر خمس ہو گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ مخمس مال سے جو پیسے آپ نے پرائز بانڈ خریدنے کے لئے دئیے تھے تو اس پر خمس واجب نہیں ہو گا اور اس پر جو اضافی رقم آپ نے وصول کی ہے اس پر خمس واجب ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:میری رہنمائی فرمائیں کہ عمرہ و زیارات کربلا معلیٰ کاروان لے کے جانا اور پھر اس میں سے جو رقم بچی ہو تو وہ کمائی حلال ہے کہ نہیں؟ اور آیا اس پر خمس نکالنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جزاک اللہ
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ اپنے وظیفہ شرعی پر عمل کریں اور کسی کو دھوکہ نہ دیں تو آپ کو جو حق زحمت ملتا ہے وہ آپ کے لئے حلال ہے اور اس پر خمس کا وہی حکم ہے جو ہر حلال آمدنی پر خمس دینے کا حکم ہوتا ہے۔ واللہ العالم
سوال:گھروں میں جو دودھ آتا ہے اگر اس کی ملائی کو جمع کر کے دیسی گھی بنایا جائے تو آیا اس پر خمس دیسی گھی کی قیمت پر دینا ہو گا یا جس مقدار میں دودھ استعمال ہوا ہے صرف اس دودھ پر خمس دینا ہو گا۔دودھ مخمس مال سے خریدا ہوا ہوتا ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ گھی کو بیچیں گے تو جو آپ کو جو اس سے نفع حاصل ہو گا صرف اسی نفع پر آپ کو خمس ادا کرنا ہو گا اور اگر آپ نے خمس ادا کرنے سے پہلے دودھ خریدا تھا تو سب کا خمس ادا کرنا ہو گا۔اور اگر اس گھی کو آپ بیچنا نہیں چاہتے ہیں اور دودھ آپ نے مخمس مال سے خریدا تھا تو آپ پر کوئی بھی خمس واجب نہیں ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
4
اگلا صفحہ