مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:ایک شخص کی اربعین پر دوران مشی ر قم گم ہو گئ ہے اس نے خمس کا حساب دینا ہے کیا وہ اس رقم کی نیت خمس کرسکتا ھے کہ اربعین پر اس کی ایک لاکھ کی رقم گم ھو گئی یا گر گی جو وہ رقم تھی اور اس نے اتنی رقم کا خمس بھی دینا ھے تو وہ اس رقم کی خمس میں نیابت کر سکتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ ایسا کرنا جائز نہیں ہے اور یہ جھوٹ اور دھوکہ بازی ہے کیونکہ ضائع شدہ رقم آپ نے نہ امامؑ کو دی ہے، نہ ہی مرجع کو دی ہے اور نہ ہی کسی غریب سید کو دی ہے۔ واللہ العالم
سوال:جو میں رقم وغیرہ بتا رہا ہوں وہ سب فرضی ہیں، کہ دسمبر 2015 میں نے فرض کریں کہ پچھلے سال کی جمع کی ہوئی رقم چیک کی تو یہ تھی ایک لاکھ روپے اس میں سے میں نے خمس نکالا بیس ہزار روپے اب پورے ایک سال بعد ۲۰۱۶ میں جب میں جمع شدہ رقم چیک کرتا ہوں تو یہ ایک لاکھ پچاس ہزار روپے ہیں مجھے جو 2016 کا خمس نکالنا ہے وہ پچاس ہزار روپے پر ہو گا یا ایک لاکھ پچاس ہزار روپے پر، اس سلسلہ میں برائے کرم حافظ بشیر نجفی صاحب کی کیا رائے ہے اس سے مجھے آگاہ کر دیں، تو آگے جو کچھ دوست یا عزیز ہیں ان کو بھی آگاہ کر دوں گا اور میرے بھی علم اضافہ ہو گا۔ بہت بہت شکریہ
جواب:بسمہ سبحانہ جب آپ کی خمس کی تاریخ آئے تو حساب کر کے موجودہ رقم سے مکمل خمس ادا کریں مثال کے طور پر آپ نے ایک لاکھ کا بیس ہزار خمس ادا کیا ہے اور باقی اسی ہزار بچے ہیں تو اس اسی ہزار کو آئندہ سال جو آپ کے پاس رقم بچے گی اس میں سے منہا کیجیئے اور بقیہ رقم سے آئندہ سال کا خمس ادا کریں۔ واللہ العالم
سوال:اگر بیوی اہلسنت ہو اوراس کا شوہر شیعہ ہو. اور شوہر کے کہنے کے باوجود بھی بیوی اپنے میکے سے ملنے والے جہیز کا خمس نہ نکالے تو کیا شوھر کے لئے اپنی بیوی کے جہیز کا استعمال کرنا درست ہو گا یا غلط .؟
جواب:بسمہ سبحانہ جہیز کا سامان شوہر کے لئے استعمال کرنا جائز ہے اور جہیز پر خمس نہ نکالنے کا گناہ اس کی بیوی پر ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:خمس کی تاریخ پر خمس نکال دیا تھا اب آپ سے قسطوں پر خمس نکالنے کی اجازت لی ہے تو جو نئے سال کی آمدن میں سے پرانا غیر ادا شدہ خمس جو قسطوں پر نکالوں گا تو کیا یہ پیسے میرے نئے سال کے خمس کے حساب میں نہیں آئیں گے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ جب آپ کی خمس کی تاریخ آئے تو حساب کر کے موجودہ رقم سے مکمل خمس ادا کریں اور اس کے بعد جو آپ کے پاس پاک رقم بچی ہے اس میں سے گذشتہ سال کی جو رقم آپ کے ذمہ باقی ہے اس میں سے جتنا ادا کر سکتے ہیں ادا کریں مثال کے طور پر آپ نے ایک لاکھ کا بیس ہزار خمس ادا کیا ہے اور باقی اسی ہزار بچے ہیں تو اس اسی ہزار میں سے آپ گزشتہ سال کے بقیہ خمس کی رقم ادا کریں اور آئندہ سال جو آپ کے پاس رقم بچے گی اس میں سے اسی ہزار منہا کیجیئے اور بقیہ رقم کا خمس ادا کریں۔ واللہ العالم
سوال:ایک بندےنےپانی صاف کرنے والی مشین خریدی اور ساتھ ہی پانی والی بوتل کا ڈھکنا بهی لیالیکن تین مہینے میں مشین خراب ہو گئی اورباقی ڈھکنا سال دوسال تک پڑارها کیااس پہ خمس هے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جو بھی چیز خریدی ہے اور سال گزرنے میں وہ استعمال میں نہیں آئی ہے تو اس پر خمس واجب ہے۔ واللہ العالم
سوال:بیمہ کی رقم پر آخر میں خمس دینا ہے یا جو سال کے آخر میں جو خمس دیتے ہیں اس کے ساتھ دے سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ کو بیمہ کے حصہ والی رقم ملتی ہے تو اس کا وہی حکم ہے کہ جو آپ کی کمائی کا حکم ہے۔ واللہ العالم
سوال:جو لوگ خمس اور زکوٰۃ ادا نہیں کرتے ان کی نماز اور روزہ، حج و زیارات اس مال سے جائز ہیں ؟
جواب:بسمہ سبحانہ جو مال انہوں نے زیارات، حج یا کسی اور عبادت میں صرف کیا ہے اور بعینہ وہی مال صرف کیا ہے کہ جن کپڑوں پر خمس واجب تھا تو ان کپڑوں میں اگر نماز پڑھی ہے اور بعینہ وہی کرنسی کہ جس پر خمس ہے اسی کو زیارات اور حج کی ٹکٹ خریدنے کے لئے استعمال کیا گیا ہے تو اس نے فعل حرام کیا ہے اور اس کی زیارات، حج اور نماز قا بل قبول نہیں ہے۔ وہ شخص جو خمس ادا نہیں کرتا اس شخص کو جناب زہراءؑ کے فدک کے چھن جانے پر رونے کا حق حاصل نہیں ہے اسی طرح امام حسینؑ کے خیموں کے لٹ جانے پر بھی اسے رونے کا حق حاصل نہیں ہے کیونکہ وہ بھی جناب زہراءؑ اور مولا امام حسینؑ کی اولاد کا مال لوٹ رہا ہے۔ واللہ العالم
سوال: اگر سہم امامؑ چوری یا گم ہو جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ ۔اور یہی سوال صدقے کے بارے ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جس کے ہاتھ میں تھا مرجع تک جلدی نہیں پہنچایا تھا تو وہ خود اس کا ضامن ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:اگرکوئی مؤسسہ مالِ سادات سے مستحق سید کوگهربناکرمطلقاًسیدکی ملکیت قراردےکردوسال کےبعدآیاوه مؤسسہ والے سیدکی مرضی کے بغیرسیدسےگهرواپس لےسکتے هیں کہ سیدکواورجگہ منتقل کریں؟لطفارهنمائی فرمائے.
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ سہم سادات میں سے تھا اور سید کی ملکیت کر دیا گیا تھا تو اس کی اجازت کے بغیر یہ تبادلہ نہیں کیا جا سکتا۔ واللہ العالم
سوال:جو سہم امام ہو کیا میں کسی سیدہ بیوہ کو دے سکتا ہوں؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ سہم سادات سے ان کی مدد کریں یا پھر اپنی جیب سے، امام کی جیب کی طرف ہاتھ مت بڑھاؤ۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
1
2
3
4
5
6
7
8
اگلا صفحہ