مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا سونے پہ زکواۃ ہے اور نصاب کیا ہو گا اور جو عورتوں کے پہننے کا سونا ہے کیا اس پہ بھی زکواۃ واجب ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ سونے پر زکوٰۃ نہیں ہے اور صرف سونے کے سکوں پر زکوٰۃ ہوتی ہے سونے کے زیورات پر خمس ہوتا ہے۔واللہ العالم
سوال:پاکستان میں ایک بینک کا مالک شیعہ ہے ایک کا سنی ہے اورایک دوسرے بینک کا مالک کا غیر مسلم ہے. اگر میں فکس ڈپازٹ کرنا چاہوں تو کس بینک میں کروں.
جواب:بسمہ سبحانہ سود صرف آپ کافر سے لے سکتے ہیں اور اس پیسے کو استعمال کرنے سے پہلےاس کا خمس فوری ادا کریں گے اور یہ والا خمس آپ کی مقرر شدہ خمس کی سالانہ تاریخ کے علاوہ ہے۔ واللہ العالم
سوال:دوران سال کاروبار کی نیت سے ایک گاڑی خریدی ، کیا بوقت حساب خمس اس پر بھی خمس واجب ہو گا یا نہیں ؟ اور اگر خمس واجب ہو گا تو کیا قیمت خرید کا اعتبار کیا جائے گا یا موجودہ قیمت کو مدنظر رکھنا ہوگا ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر گاڑی خریدتے وقت آپ کی خمس کی تاریخ معین تھی اور آپ نے گاڑی کو اپنے خصوصی استعمال کے لئے خریدا تھا اور اُس کو کسی کاروبار یا مسافرین کی نقل و حرکت کے استعمال کے طور پر نہیں خریدا تھا اور سال کی تاریخ آنے سے پہلے استعمال میں آ چکی تھی تو اس پر خمس نہیں ہے اور اگر آپ نے کاروبار کے لئے خریدی تھی تب اس پر خمس ادا کرنا ہو گا اگرچہ آپ کے خمس کی تاریخ پہلے سے ہی مقرر تھی۔ واللہ العالم
سوال:عورت کے جہیز پر خمس قیمت خرید کے مطابق ہو گا یا پھرخمس کا حساب کرتے وقت جو قیمت ہے اس کا لحاظ کیا جائے گا ( جبکہ متوجہ کرتا چلوں کہ بوقت خرید سامان جہیز کی قیمت زیادہ تھی اور بوقت حساب خمس سامان جہیز کی قیمت کم ہے) ۔ ؟
جواب:بسمہ سبحانہ وقتِ خرید جو قیمت تھی اس کے حساب سے خمس دینا ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:پاکستان میں اسٹیٹ بینک پاکستان کی طرف سے جاری کئے جانے والے بانڈز کی خریداری اور انعام کی وصولی کے بارے میں آپ کا کیا حکم ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ پرائز بانڈ درست ہے اور اس میں سود نہیں ہے پرائز بانڈ سے حاصل شدہ انعام پر خمس دینا ہو گا اگر خمس کی تاریخ آنے سے پہلے استعمال نہ کیا ہو۔ واللہ العالم
سوال:کیا سونے اور چاندی پر خمس دینا ہوتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس پر خمس دینا ہو گا اور زیورات پر وزن کے اعتبار سے خمس ہو گا۔ واللہ العالم
سوال:اگر ایک سید پورا سال سادات کی مالی مدد کرتا رہا ہے اور جب خمس کی تاریخ آتی ہے تو وہ خمس کا حساب کرتا ہے اور سہم امامؑ اور سہم سادات نکالتا ہے اور جب سال گزشتہ سادات کی مالی مدد کا حساب کرتا ہے تو اتنا ہی سہم سادات مثال کے طور پر دوگناہ نکال لیتا ہے تو کیا جو وہ پورا سال سادات کی مدد کرتا رہا ہے وہ مال سادات میں شمار ہو گا؟ کچھ اپنے پاس نہیں رکھتے جیسے ہی پیسے آتے ہیں لوگوں کو دے دیتے ہیں مدد کرتے ہیں۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر تاریخ کے آنے پر آپ کے پاس کچھ نہ بچے تو آپ پر خمس واجب نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:کیا جو رقم کسی کو قرض دی ہے اور اس نے خمس کی تاریخ تک ادا نہ کیا ہو تو کیا اس پر خمس ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ جب تک آپ کے ہاتھ میں پیسے واپس نہیں آ جاتے تب تک ان پیسوں پر خمس واجب نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:خمس کی رقم جو کہ مقرر تاریخ پر حساب کرنے کے بعد جتنی رقم ہے وہ قسط میں دی جا سکتی ہے اور اس کا کیا طریقہ ہو گا۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر یکمشت دے سکے تو قسط وار ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے اور اگر یکمشت دینے سے عاجز ہو تو سال کے اندر اس کو قسط وار ادا کرے۔ واللہ العالم
سوال:جناب خمس کن چیزوں پر واجب ہے آپ کی تصدیق شدہ تفصیل کی ضرورت ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ ہم نے توضیح المسائل میں لکھا ہے کہ کن چیزوں پر خمس واجب ہے اور واضح رہے کہ خمس ہر چیز پر واجب ہے۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
2
3
4
5
6
7
8
9
اگلا صفحہ