مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:خمس کے بارے میں فقہی حکم کیا ہے، کن چیزوں پر اور کب واجب ہوتا ہے اور کیا انشورنس پالیسی ٹھیک ہے اور اگر ٹھیک ہے تو کیا اس پر خمس ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ انشورنش جائز ہے اور جب تک آپ کو اس سے ملنے والی رقم یا منافع واپس نہ ملے تب تک اس پر خمس نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا خمس ادا کیے بغیر عمرہ یا زیارت پر جایا جا سکتا ہے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ خمس کا پابند ہے تو خمس کی تاریخ آنے سے پہلے جوعمرہ یا زیارات پر خرچ کرے گا اس کا خمس دینا واجب نہیں ہے اور اگر خمس کا پابند نہیں ہے تو اس کا خمس دینا واجب ہو گا۔واللہ العالم
سوال:میں نے سہم امام کے بیس ہزار دینے ہیں تو کیا اس کا کچھ حصہ میں اپنی ماں کو زیارات پر جانے کے لئے دے سکتا ہوں۔
جواب:بسمہ سبحانہ خمس آپ کا مال نہیں ہے جو اس سے زیارات کروائے گا گناہ گار ہو گا اور جو زیارات کروائے گا اس کا ثواب بھی اسے نہیں ملے گا۔واللہ العالم
سوال:ہمیں آپ سے صدقہ کے لئے چار صندوقچے اپنے گھروں میں رکھنے کی اجازت چاہیے تاکہ ہم لوگوں کو فوراً صدقہ نکالنے کا فائدہ مل سکے۔
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کو صندوقچے رکھنے کی اجازت ہے لیکن جو رقم بھی آپ اس میں رکھیں گے جب تک وہ مستحق تک نہیں پہنچے گا آپ ہی کی ملکیت سمجھا جائے گااور سال گزرنے پر اس پر خمس واجب ہو گا۔واللہ العالم
سوال:کیا جو ہم شھریہ لیتے ہیں اس پر خمس ہے یا جو چیزیں ہم شھریہ سے لیتے ہیں ان پر خمس ہے؟ خداوند آپ کو طول عمر وصحت و سلامتی دے۔
جواب:بسمہ سبحانہ جو مجھ سے شہریہ لیتے ہیں اس پر خمس واجب ہے اور چیزوں پر بھی ہے اور جو کسی اور سے لیتے ہیں وہ ان سے پوچھیں۔والسلام
سوال:نا بالغ بچوں کی وہ چیزیں جن پر سال گزر جاے استعمال کيے بغير تو کيا ان چيزوں کا خمس دينا ہوگا....؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر وہ نابالغ کی ملکیت ہیں تو اس پر خمس دینا واجب نہیں ہے بلکہ اس کا خمس دینا بھی جائز نہیں ہے جب تک وہ بالغ نہ ہو جائے۔واللہ العالم
سوال:ایک بنده کو کمپنی کی طرف سے پلاٹ ملا ہے پھر اس پلاٹ کو بیج کر دو گھر خریدا ہے ایک گھر خود رہنے کےلیے اور دوسرا کرایہ پہ دینے کے لیے خریدا ہے کرایہ پہ دینے کے لیے خریدا ہوا گھر پر خمس کیسے ادا کرے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس پر خمس ادا کرنا ہو گا البتہ اس نے جب پلاٹ بیچا تھا اور اس کی قیمت کا خمس ادا کر دیا تھا تو اس صورت میں دونوں گھروں پر خمس نہیں ہو گا۔واللہ العالم
سوال:ایک شخص نے 20 سال پہلے مال امام کے تین سو ڈالر جو اس کے اوپر واجب ادا تھے خرچ کیے۔اب بیس سال کے بات وہ مال دینا چاہتا ہے کیا وہ تین سو ڈالر آج کے حساب سے دے گا یا 20 سال کے حساب سے۔
جواب:بسمہ سبحانہ تین سو ڈالر ہی خمس ادا کریں گے اور اگر ڈالر نہیں ہیں تو اس کی موجودہ قیمت کے حساب سے خمس اداکریں گے۔واللہ العالم
سوال:میں ایک طالب علم ہوں اور میں نے اپنی پڑهائی کے لئے اپنے ابو سے کچھ رقم لی هے جس پر ابھی سال پورا نهیں هوا هے جبکه میرے ابو نے اپنا خمس دے دیا هے تو کیا اس رقم پر بھی خمس واجب ہے یا نہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ جب آپ انہیں واپس کریں گے تو تب وہ خمس ادا کریں گے۔واللہ العالم
سوال:کیا خمس کی رقم سے کسی کو زیارتوں پر بھیج سکتے ہیں؟ آیت اللہ بشیر نجفی کیا فرماتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ خمس آپ کا مال نہیں ہے جو آپ کو اس سے زیارات کروائے گا گناہ گار ہو گا اور جو زیارات کروائے گا اس کا ثواب بھی نہیں ملے گا۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
6
7
8
9
10
11
اگلا صفحہ