مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:میری اصل تنخواہ 1700 ریال سعودی ہے اور کھانے اور رہائش کے پیسے کے لیے اوور ٹائم کبھی کبھی ملتا ہے تو کیا میری زکوٰۃ اصل تنخواہ سے ہوگی اور یہ کتنی بنتی ہے کیا زکوٰۃ کے پیسے فطرانے کے بدلے دے سکتے ہیں یا دونوں الگ الگ دینی ہوں گی جیساکہ میں سعودی عرب میں ہوں میرا فطرانہ میرے گھر والے پاکستان میں دے سکتے ہیں
جواب:بسمہ سبحانہ آپ پر خمس واجب ہے زکوٰۃ واجب نہیں ہے اور آپ کا فریضہ ہے کہ آپ خمس کی تاریخ مقرر کریں اور زکوٰۃِ فطرہ آپ خود بھی ادا کر سکتے ہیں لیکن صرف شیعہ غریب کو دیں گے اور آپ کے عزیز بھی آپ کی طرف سے فطرہ ادا کر سکتے ہیں۔ واللہ العالم
سوال:قبلہ ایک مومن ہے جو آپ کی تقلید کرتا ہے اس کے پاس خمس کی رقم ہے اور وہ چاہتا ہے کہ غریب و مستحق مومنین اور سادات کے لئے زمین لے کر قبرستان کے جگہ وقف کرنا چاہتا ہے تو آیا وہ یہ خمس کی رقم قبرستان کی جگہ کے حصول کے لئے خرچ کر سکتا ہے یا نہیں آپ کے جواب کا منتظر۔والسلام
جواب:بسمہ سبحانہ آپ خمس میں سے سادات کا حصہ غریب سادات تک پہنچائیں جو اس کو گناہ پر صرف نہ کریں اور مال امامؑ یہاں نجف اشرف ہمارے مرکزی دفتر میں پہنچائیں اور قبرستان وغیرہ والے نیک کاموں پر اپنا ذاتی پیسہ صرف کریں۔ والسلام
سوال:اگر خمس کی تاریخ قریب ہو اور انسان خمس سے بچنے کے لئے کوئی ضروریات زندگی کی چیز خرید کر لے (سونا) تو کیا ایسا کر سکتے ہیں؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر اشیاء خرید کر صحیح طریقے سے حسب ضرورت استعمال نہیں ہوئی ہیں تو اس کا خمس دینا ہو گا اور اس طرح وہ خمس سے فرار حاصل نہیں کر سکتا۔ واللہ العالم
سوال:میں نے تین سال پہلے گھر بنانے کیلئے زمین کا قطعہ خرید کیا تھا.اور کچھ دوستوں سے رقم ادھار لی تھی.جو ابھی مجھ پر واجب الادا ہے.میں مکان بھی نہیں بنا سکا.اس قطعہ سے کوئی آمدن نہیں ہے.کیا اس پر خمس و زکواۃ ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اس پر خمس ہے۔واللہ العالم
سوال:وہ رقم جوقرض دی گئ ہو اور ایک سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد واپس ملے اس پر خمس کب واجب ہو گا؟ کیا ملتے ہی خمس نکالنا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ کی خمس کی تاریخ ہے تو اس تاریخ پر جو اس میں سے باقی بچے گا اس کا خمس دینا ہو گا اور اگر خمس کی تاریخ نہیں ہے تو آپ کا فریضہ ہے کہ آپ خمس کی تاریخ مقرر کریں اور اپنے تمام مال کا خمس ادا کر کے پاک کریں۔واللہ العالم
سوال:جناب کیا شادی میں جو جہیز دیا جاتا ہے کیا اس پر خمس ہے، جبکہ یہ یقین ہو کہ لڑکی والوں نے اس پر خمس نہیں ادا کیا ہے، تو پھر لڑکے کو اس کا کیا خمس دینا واجب ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ جہیز دلہن کی ملکیت ہوتا ہے دلہن کی اگر خمس کی تاریخ ہے اور تاریخ آنے سے پہلے اس نے تمام جہیز کو استعمال کر لیا ہے تو اس پر اس کا خمس نہیں ہو گا اور جن چیزوں کو استعمال نہیں کیا ہے اس کا خمس دینا ہو گا اور اگر خمس کی تاریخ نہیں ہے تو اس کا فریضہ ہے کہ خمس کی تاریخ مقرر کرے اور خمس ادا کر کے اپنے آپ کو خمس کےواجب سے بری الذمہ کرے اور دوزخ کی آگ سے بچے اور مولا امام زمانہ(عج) اور سادات پر ظلم نہ کرے۔ اور ہم آپ کو پہلی دفعہ خمس نکالنے کا طریقہ ارسال کر رہے ہیں۔واللہ العالم
سوال:پرائز بانڈ لینا ٹھیک ہے؟ اگر ہر تو کیا اس پر خمس ہے جبکہ جن پیسوں سے بانڈ خریدا ہے اس پر خمس ادا کر دیا گیا ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ مذکورہ صورت حال میں بانڈ پر خمس واجب نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:کیا زیارت کے پیسوں پر خمس ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ کی خمس کی تاریخ ہے اور تاریخ آنے سے پہلے زیارات کی جائیں تو اس صورت میں آپ پر زیارات والی رقم پر خمس واجب نہیں ہے اور اگر آپ کی خمس کی تاریخ نہیں ہے تو آپ پر اس رقم کا خمس دینا واجب ہے۔واللہ العالم
سوال:وہ زمین جس پر رہائش رکھنا مقصود ہو اس پر خمس ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ اگر خمس کی تاریخ آپ نے مقرر کی ہوئی ہے اور سال کے اندر وہ زمین خرید کر اس کو استعمال میں لے آئیں تو اس پر خمس واجب نہیں ہو گا اور اگر سال کے اندر استعمال میں نہیں آئی تو اس کا خمس دینا واجب ہو گا بشرطیکہ آپ نے وہ زمین ایسے مال سے خریدی ہو جس کا خمس ادا نہیں کیا گیا۔واللہ العالم
سوال:الشیخ آيۃ الله حافظ بشير حسين نجفی صاحب کے نزدیک خمس کا مال بندہ خود تقسیم کر سکتا ہے مستحقین میں؟
جواب:بسمہ سبحانہ صرف سادات کا حصہ غریب شیعہ سادات پر صرف کر سکتے ہیں بشرطیکہ وہ گناہ پر صرف نہ کریں اور مال امام مرجع تک پہنچانا واجب ہے۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
5
6
7
8
9
10
11
اگلا صفحہ