مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:کیا پرائز بانڈ کے انعام پر خمس دینا واجب ہے یا نہیں؟ میں پرائز بانڈ پر پہلے ہی خمس نکال چکا ہوں؟
جواب:بسمہ سبحانہ آپ کو پرائز بانڈ سے حاصل شدہ انعام پر بھی خمس دینا ہو گااگر سال کی تاریخ سے پہلے استعمال نہ کیا ہو۔واللہ العالم
سوال:میں آپ کا مقلد ہوں آپ سے سوال ہے کہ میرے پاس پیسے تھے۔ اور میں نے وہ پیسے اپنے رشتہ دار کے ساتھ کاروبارمیں لگائے اور وہ کاروبار کالونی بنانے کا تھا۔ قبلہ اس کالونی سے جو رقم مجھے ملے گی کیا اس پر خمس ہے؟ قبلہ میں آپ کا مقلد ہوں میں نے بینک سے قرض لیا اور اپنی زمین گروی کروائی اور اس کریڈٹ لیمیٹ والے پیسے کو کاروبار میں لگایا اپنے رشتہ دار کے ساتھ اور اس کاروبار سے مجھے جو منافع ملتا ہےآیا اس پر میرا خمس بنتا ہے؟ شکریہ
جواب:بسمہ سبحانہ اس پر خمس بنتا ہے مگر کاروبار میں آپ کے اور آپ کے شریک کے درمیان شرائط طے ہوں کہ کتنے فیصد آپ کا حصہ ہے اور کتنے فیصد آپ کے ساتھ شریک کا حصہ ہےاور آپ پر آپ کے حصے کا خمس ہو گا اور آپ کے شریک پر ان کے حصے کا خمس ہو گا۔واللہ العالم
سوال:میں آپ کی تقلید میں ہوں مجھے خمس دینا ہے میرے پاس کچھ نئے کپڑوں کے جوڑے ہیں جو کہ مجھے تحفہ میں ملے تھے کیا میں انہیں خمس کے طور پر پیسوں کے بدلے دے سکتا ہوں۔ سہم سادات یا سہم امام کے حصے کے طور پر۔
جواب:بسمہ سبحانہ ان کپڑوں کو صرف کپڑوں کے خمس کی ادائیگی کے طور پر دیا جا سکتا ہے باقی چیزوں کے خمس کے لئے آپ ان کپڑوں کو نہیں دے سکتے۔واللہ العالم
سوال:اگر کوئی غیر سید، یا ولد زنا ہو.کیا وہ سید کہلوا سکتا ہے. کیا وہ خمس لے سکتا ہے اس کی شرعی حیثیت کیا ہوگی..؟
جواب:بسمہ سبحانہ جو سید نہیں ہے اس کے لئے سادات کا حصہ لینا جائز نہیں ہے۔واللہ العالم
سوال:ایک شیعہ شخص کی غیر شیعہ عورت سے شادی ہوئی ہے , اور واضح ہے کہ اس شخص کی بیوی اپنے میکے سے جو سامان بطور جہیز لائی ہے وہ غیر مخمس مال سے خریدا گیا تھا , کیونکہ اس غیر شیعہ عورت کے ماں باپ بھی غیر شیعہ ہیں اور عصر حاضر میں خمس کو ضروری نہیں سمجھتے , اب سوال یہ ہے کہ کیا اس عورت کے شیعہ شوہر پر اس کے اس جہیز کا خمس نکالنا واجب ہو گا یا نہیں.؟
جواب:بسمہ سبحانہ جہیز دلہن کی ملکیت ہوتا ہے دلہن کی اگر خمس کی تاریخ ہے اور تاریخ آنے سے پہلے اس نے تمام جہیز کو استعمال کر لیا ہے تو اس پر اس کا خمس نہیں ہو گا اور جن چیزوں کو استعمال نہیں کیا ہے اس کا خمس دینا ہو گا اور اگر خمس کی تاریخ نہیں ہے تو اس کا فریضہ ہے کہ خمس کی تاریخ مقرر کرے اور خمس ادا کر کے اپنے آپ کو خمس کےواجب سے بری الذمہ کرے اور دوزخ کی آگ سے بچے اور مولا امام زمانہ(عج) اور سادات پر ظلم نہ کرے۔ اور ہم آپ کو پہلی دفعہ خمس نکالنے کا طریقہ ارسال کر رہے ہیں۔واللہ العالم
سوال:خمس کس چیز پر ہوتا ہے ۔ ذرا اس بارے میں بتائیں ۔
جواب:بسمہ سبحانہ خمس ہر چیز پر نکالنا واجب ہے اگر آپ کے خمس کی تاریخ معین نہیں ہے تو پھر آپ کو ہر چیز کا خمس ادا کرنا ہو گا ہم آپ کو ابتدائی طور پر خمس ادا کرنے کا طریقہ بھی ارسال کر رہے ہیں آپ اس کی روشنی میں خمس ادا کریں ۔ واللہ العالم
سوال:اگر ہم پر قرض ہو اور بچت بھی کوئی نہ ہو تو خمس کیسے لاگو ہو گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ ج9.مرحومین کے لیے صدقات ،فاتحہ خوانی دعا مغفرت ان کے لیے بہت مفید ہے اور وہ ایسی چیزوں کے خواہاں ہیں ۔ واللہ العالم والموفق
سوال:اگر ہمیں ہمارے مرحومین کا پتہ نہ ہو کہ انہوں نے خمس دیا ہے یا نہیں تو ہم کیسے حساب کریں گے ؟
جواب:بسمہ سبحانہ جو چیزیں آپ کو اپنے مرحومین سے وراثت میں ملی ہیں ان کا خمس نکالنا واجب نہیں ہے جب تک کہ آپ کو ان کے خمس نہ نکالنے کا علم ہو جائے ۔ واللہ العالم
پچھلا صفحہ
8
9
10
11
اگلا صفحہ