مرکزی صفحہ
سوانح حیات
خبریں
مرجع دینی سے مربوط خبریں
دفتر کی خبریں
نمائندگان کی خبریں
ہدایات و رہنمائی
سوالات و جوابات
دروس
فقہ کے دروس
اصول کے دروس
تفسیر کے دروس
اخلاق کے دروس
تالیفات
بیانات
سوال:خمس کا حساب کرنے کے بعد احیتاطاً کچھ اضافی رقم خمس میں شامل کرنا کیا صحیح ہے۔ وہ صدقہ تو شمار نہ ہو گا، کسی سید کی مالی مدد کرنا خمس کی نیت کئے بغیر کیا صحیح ہے صدقہ تو نہیں ہو گا، جبکہ صدقہ کی نیت نہ ہو؟
جواب:بسمہ سبحانہ اضافی رقم کو خمس میں شامل کرنا درست ہے اور صدقہ بھی شمار نہیں ہو گا۔واللہ العالم
سوال:کیا وہ رقم جو بطور قرضہ دی گئی ہو اس کا خمس ادا کیا جائے گا؟
جواب:بسمہ سبحانہ جب آپ کے ہاتھ میں رقم واپس آئے گی تو خمس کی تاریخ پر اس کا خمس ادا کرنا ہو گا۔واللہ العالم
سوال:والد سے جو رقم وراثت میں ملی ہے کیا اس پر خمس ادا کرنا واجب ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر والد خمس کا پابند تھا تو واجب نہیں ہے اور اگر والد خمس کا پابند نہیں تھا تو آپ پر خمس واجب ہے۔ واللہ العالم
سوال:خمس کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ قمری مہینہ کے حساب سے ہونی چاہیے یا شمسی مہینے کے حساب سے؟؟؟؟ ....یا انسان کو اختیار ہے برائے مہربانی واضح کریں
جواب:بسمہ سبحانہ خمس کی تاریخ قمری مہینہ کے حساب سے ہو گی۔واللہ العالم
سوال::- اگر کوئی ایسے گھر میں رہے یا ایسے کپڑے پہنے کہ جن کا خمس ادا نہ کیا گیا ہو تو اس حوالے سے ایسے گھر میں نماز پڑھنا یا ایسا لباس پہن کر نماز پڑھنے کے بارے میں آیت اللہ صاحب کا فتوی کیا ہے۔
جواب:بسمہ سبحانہ اس کی دو صورتیں ہیں۔ 1. ایک یہ کہ وہ کپڑا یا گھر اس رقم سے خریدا گیا تھاکہ جس کا خمس ادا نہیں کیا گیا تھا تو اس صورت میں بہتر ہے کہ ایسے گھر میں اور ایسے کپڑوں میں نماز نہ پڑھے۔ 2. اور اگر اس گھر میں اور اس کپڑے میں خمس ہو تو اس صورت میں ایسے گھر میں اور ایسے کپڑوں میں نماز پڑھنا خمس ادا کئے بغیر درست نہیں ہے۔ واللہ العالم
سوال:ایک شخص کے پاس 35000 روپے ہیں اور اس نے ایک شخص کو 30000 روپے قرض دے رکہا ہے اور 20000 روپے بینک میں ہے ... خمس کی تاریخ قریب آ رہی ہے اب یہ شخص کس پیسے کا خمس نکالے گا اور کتنا؟
جواب:بسمہ سبحانہ جو اس کے ہاتھ میں ہے اس کا خمس نکالے گا اور بینک میں جو رقم موجود ہے اگر وہ کسی وقت بھی نکلوا سکتا ہے تو اس پر بھی خمس دینا ہو گا۔واللہ العالم
سوال:خمس نکالنے کا کیا طریقہ ہے اور کتنے مال پر خمس نکلتا ہے؟ اگر ایک بندہ کاروبار کرتا ہے اس کی بچت بھی نہیں تو اس پر کیا خمس ہو گا۔
جواب:بسمہ سبحانہ آپ مندرجہ ذیل تفصیل کے مطابق خمس نکال کر اپنا شرعی فریضہ ادا کریں ۔ 1 .ہر وہ چیز کہ جو استعمال کے لیے خریدی گئی ہو اور استعمال میں آچکی ہے اور اس کا وجود باقی نہیں اس کا خمس دینا واجب نہیں ۔ 2. وہ چیزیں جو استعمال کے لیے خریدی تھیں اور استعمال میں آچکی ہیں اور ابھی ان کا وجود باقی ہے یہ اشیاء جس قیمت پر خریدی تھیں اس کی قیمت کے خمس کا تیسرا حصہ(یعنی پانچویں حصہ کا تیسرا حصہ 5/3)مصالحتاً ادا کرنا ہو گا۔ 3.وہ چیزیں جو استعمال کے لیے خریدی ہیں اور ابھی استعمال میں نہیں آئیں ان اشیاء کو جس قیمت پر خریدا تھا اس کا پورا خمس دینا ہو گا۔ 4. سونے چاندی کے زیورات کا وزن کے اعتبار سے خمس دینا ہو گا اگر5تولے سونا یا چاندی ہے تو اس کا ایک تولا خمس ہو گا ۔ 5. جو کرنسی ہے اس کا پورا خمس دینا ہو گا ۔ 6.اور وہ چیزیں کہ جو تجارت کے لیے خریدی گئی ہیں اور وہ موجود بھی ہیں ان کی موجودہ قیمت کے اعتبار سے خمس دینا ہو گا اور وہ اس ادائیگی سے ان چیزوں کے خمس سے بریٔ الذمہ ہو جائے گا ۔واللہ العالم
سوال:میں سونے کے زیورات اور جوہرات کی دوکان چلاتا ہوں میرے لئے زکوٰۃ کا کیا حکم ہے کیا میرے کاروبار میں زیورات پر زکوٰۃ ہے؟ اگر ہے تو میں کیسے ادا کر سکتا ہوں۔
جواب:بسمہ سبحانہ آپ پر زکوٰۃ واجب نہیں آپ پر صرف خمس واجب ہے۔واللہ العالم
سوال:کمپنی جو سالانہ بونس ہمیں دیتی ہے کیا اس پر خمس ہو گا۔
جواب:بسمہ سبحانہ اس کی حالت اور حکم تنخواہ جیسا ہے جیسے تنخواہ پر خمس ہے اسی طرح بونس پر بھی خمس ہے البتہ اگر خمس کے آپ پابند ہیں تو خمس کی تاریخ کے آنے کے وقت تک جو کچھ باقی رہے گا اس پر خمس دینا ہو گا اور اگر خمس کے پابند نہیں ہیں تو فوراً تنخواہ اور بونس کا خمس نکالیں۔واللہ العالم
سوال:پہلے میرے نام پر ذاتی گھر نہیں تھا اب پانچ مرلے کا گھر بنایا ہے تو کیا اس پر خمس بنتا ہے؟
جواب:بسمہ سبحانہ اگر آپ کے خمس کی تاریخ گھر بنانے سے پہلے تھی اور آپ نے تاریخ آنے سے پہلے گھر بنا لیا ہے اور اس میں سکونت بھی اختیار کر لی ہے تو آپ پر اس کا خمس واجب نہیں اور اگر آپ نے سکونت اختیار نہیں کی سال کے اندر لیکن آپ نے جو رقم خرچ کی تھی اس کا خمس ادا کر چکے تھے تو بھی خمس واجب نہیں ہے اور اگر آپ نے اس رقم کا خمس ادا نہیں کیا تھا اور سال کے درمیان سکونت بھی حاصل نہیں کی ہے تو اس کا خمس ادا کریں گے۔واللہ العالم
پچھلا صفحہ
7
8
9
10
11
اگلا صفحہ